ممبئی:28اگست۔ (اردو دنیا نیوز۷۲)ریاست میں چنددنوں سے بارش رُک گئی تھی۔ لیکن محکمہ موسمیات نے اگلے چار دنوں تک ریاست میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں بننے والے کم پریشر کے علاقے اور مغربی اور وسطی ہندوستان کے سفر کے امکانات کی وجہ سے اگلے چار تاپانچ دنوں میں ریاست کے کچھ حصوں میں موسلا دھار سے بہت زیادہ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔جبکہ 30 اگست کو ریاست میں بارشیں تیز ہو جائیں گی۔ مراٹھواڑہ کے پربھنی کے علاوہ ناسک ، تھانے ، رائے گڑھ ، کونکن پٹہ اور پالگھر کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اسلئے مراٹھواڑہ اور ودربھ میں بھی بارش کی توقع ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں