اکھلیش یادونے وزیراعلیٰ کوزبان پرقابورکھنے کامشورہ دیا-ملائم کو’ ابا جی‘ کہنے پر اکھلیش برہم

پیر کو ناراض اکھلیش یادو نےایک پریس میٹ میں کہا کہ’بی جے پی کے وزیر اعلی کو اپنی زبان پر کنٹرول رکھنا چاہئے۔ گذشتہ کل ہم نے ایک چینل پر ان کا انٹر ویو سنا۔ہم آپس میں کچھ مسائل پر الجھ سکتے ہیں۔لیکن اگر آپ ہمارے والد کو کچھ کہیں گے تو پھر تیار رہئے ہم بھی آپ کے والد کو کچھ کہیں گے۔اس لئے وزیر اعلی اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھیں ۔سی ایم یوگی نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد(ملائم سنگھ یادو)کہتے تھے کہ وہاں (ایودھیا میں) وہ پرندوں کو مارنے نہیں دیں گے ، لیکن اب رام #مندر کی تعمیر وہاں شروع ہوچکی ہے۔
اکھلیش یادونے کہاہے کہ بی جے پی نے کہاکہ 2022 تک ہم کسان کی آمدنی کو دوگنا کردیں گے۔ بی جے پی کو بتانا چاہیے کہ آج کسانوں کی آمدنی کیا ہے؟ کسانوں کی آمدنی دوگنی کب ہوگی؟ ایس پی حکومت میں امول کے دوپلانٹ تھے۔ گجرات کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں ،پھر نئے #دودھ کے پلانٹ کیوں نہیں لگائے گئے؟ اتر پردیش کے کسانوں کا دودھ امول پلانٹ میں کیوں نہیں لیا جا رہاہے؟
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں