کیجریوال کابڑا اعلان،اتراکھنڈ میں جیتے تو300 یونٹ بجلی ہرماہ مفت

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اور آپ کے رہنما اروند کیجریوال نے اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات سے پہلے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔
سی ایم کیجریوال نے کہا کہ اگر ہماری حکومت یہاں بنتی ہے تو 300 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی اور بجلی کا پرانا بل معاف کر دیا جائے گا
۔ 24 گھنٹے بجلی بھی فراہم کی جائے گی۔ میں جو کہتا ہوں کرتا ہوں۔ ہم نے کہا کہ ہم مفت بجلی دیں گے تو دیں گے۔ 6 ماہ میں 1 لاکھ سرکاری ملازمتیں بھی دیں گے۔
کیجریوال نے کہا کہ اتراکھنڈ کے لیے جاب پورٹل بنایا جائے گا۔ 6 ماہ میں 1 لاکھ سرکاری نوکریاں دیں گے۔ نوکری ملنے تک ہر ماہ 5000 روپے کا الاؤنس دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ روزگار کی وزارت بھی بنائی جائے گی۔ اس سے ریاست میں ہی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں