روی شاستری کے بعد کون بنے گا ٹیم انڈیا کا کوچ ؟ 5 اہم نام دوڑ میں سب سے آگے
روی شاستری (Ravi Shastri) نے کہا ہے کہ وہ ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) کے بعد چیف کوچ کے طور پرا پنی مدت کار نہیں بڑھانا چاہتے۔ اب اس عہدے کے لئے تلاش بھی شروع ہوگئی ہے کہ آخر روی شاستری کے بعد کون ٹیم انڈیا کے چیف کوچ جیسے اہم عہدے کو سنبھالے گا۔ ایسے میں 5 اہم دعویدار مانے جا رہے ہیں۔
عظیم اسپنر انل کمبلے اس عہدے کی ریس میں سب سے آگے مانے جا رہے ہیں۔ وہ سال 2016 میں چیف کوچ رہے ہیں، لیکن کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ اختلافات کے سبب انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔ تب کہا گیا تھا کہ انل کمبلے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کبھی کبھی سخت رویہ اپناتے تھے۔ اب انل کمبلے کو بی سی سی آئی کی پہلی پسند مانا جا رہا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: پی ٹی آئی)
بین الاقوامی سطح پر 220 میچ کھیل چکے سابق ہندوستانی کپتان وی وی ایس لکشمن بھی اس عہدے کے دعویدار مانے جا رہے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے کبھی کوچنگ نہیں دی ہے، لیکن وہ اپنی اکادمی چلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد ٹیم سے بھی مشیر کے طور پر جڑے ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: اے ایف پی)
وکرم راٹھور (Vikram Rathour) ٹیم کے بلے بازی کوچ ہیں۔ حالانکہ جب انہوں نے 2019 میں اس عہدے کو سنبھالا تو کافی سوال اٹھے تھے کیونکہ ان کے پاس بین الاقوامی تجربہ زیادہ نہیں ہے۔ انہوں نے اس ذمہ داری کو نبھایا اور اب وہ آئندہ چیف کوچ بھی بنائے جاسکتے ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: اے ایف پی)
سری لنکا کے عظیم بلے بازوں میں شمار مہیلا جے وردھنے بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ اگر کسی غیر ملکی کو عہدہ دینے کی بات آتی ہے تو وہ اس عہدے کو سنبھال سکتے ہیں۔ وہ آئی پی ایل میں ریکارڈ 5 بار کی چمپئن ممبئی انڈینس کے ساتھ جڑے ہیں اور کامیاب بھی رہے ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام)
نیوزی لینڈ کے سابق عظیم کھلاڑی مائیک ہیسن آئی پی ایل میں وراٹ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور سے وابستہ ہیں۔ ان کے کوچ رہتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 46 سالہ ہیسن پنجاب فرنچائزی کے بھی چیف کوچ رہ چکے ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں