
ٹی سی کےلئے چھ لاکھ اور کلرک کےلئے تین لاکھ روپے کاریٹ مقرر کیاگیاتھا۔دیگلور اور مکھیڑ تعلقہ کے آٹھ تعلیم یافتہ نوجوانوں سے ان دونوں میاں بیوی نے تیس لاکھ روپیے حاصل کئیے تھے اس کے بعدسکندر ریلوے بورڈ کااپاٹمنٹ لیٹراوردیگر دستاویزات تیار کرکے ان نوجوانوں کے سپردکردئےے گئے ۔ دیگلور کے رامپورروڈ کے یشونت کالی داس سے 5لاکھ 80ہزار‘سنگرام پربھاکر جادھوسے5لاکھ 30ہزار‘کاماجی دیوی داس سے تین لاکھ ‘کرن مکاجی سے چار لاکھ ‘پروین ہنمنت راو تیلنگے سے تین لاکھ اس طرح تقریبا تیس لاکھ10ہزار روپے ان تمام سے مدھوکر پاٹل اور مہادیو پاٹل نے لئے تھے۔
دیگلور پولس نے ناندیڑ کے ایس پی پرمودکمار شیوالے ‘ ڈی واے ایس پی سچین سانگڑے ‘پی آئی بھگوان راو ‘اے پی آیی منڈے کی رہنمائی میں کاروائی انجام دی گئی اور مذکورہ دونوں میاںبیوی اوراسکے بیٹے پرتاپ کوبھی گرفتار کرلیاگیا ہے ۔اس ریاکٹ میںاورکتنے افرادشامل ہے اس بات کا بھی پولس پتہ لگارہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں