Powered By Blogger

پیر, ستمبر 13, 2021

مہاراشٹر میں تربیت سے لوٹنے والے بارہ پولس اہلکار کورونا سے متاثر پائے گئے

ناگپور، 12 ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲) مہاراشٹر کے پونے میں واقع ریاستی انٹیلی جنس اکیڈمی سے اپنے تربیتی سیشن سے واپس آنے والے 12 پولیس اہلکار اتوار کو کورونا وائرس انفیکشن سے متاثر پائے گئے ہیں۔
ایک سینئر پولیس افسر نے یہ اطلاع دی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ ناگپور پولیس کے کل 33 اہلکار چند ہفتے پہلے ٹریننگ کے لیے پونے گئے تھے اور وہاں سے واپس آنے کے بعد دو پولیس اہلکاروں میں کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد احتیاط کے طور پر ہفتے کی رات ان کے نمونوں کی جانچ کی گئی جو مثبت آئے۔ جس کے بعد تمام 33 پولیس اہلکاروں کے نمونوں کے جانچ کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ اس کے علاوہ مزید 10 پولیس اہلکاروں کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور ان تمام لوگوں کو ملاکر مجموعی طور سے ایسے 12 پولس اہلکاروں کی رپورٹ مثبت آئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...