(اردو دنیا نیوز۷۲)
حادثہ مسوری تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ یہ تمام لوگ ایک سال کے بچیکا مونڈن کرانیکے بعد ہریدوار سے آرہے تھے۔ مرنے والوں میںوہ بچہ بھی شامل ہے جس کا منڈن کروایاگیاتھا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، دیہی ڈاکٹر ایرج راجہ نے بتایا کہ سونو اور آشیش خاندان سمیت آشیش سنہا کے بیٹے دیو سنہا کے مونڈن کے بعد پیر کو ہریدوار سے واپس آرہے تھے۔یہ لوگ اندراپورم کے رہنے والے تھے۔ جب یہ لوگ کلچھینا کے قریب پہنچے تو پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا زور دار تھا کہ کارکے پرخچے اڑ گئے۔ لکھنؤ کے رہائشی آشیش (35 سال) ، ان کی بیوی شلپی (32 سال) ، بیٹا دیو سنگھ (01 سال اور سونو 30 سال) اور سونو کی بیٹی پرہ (10 سال) کی کار میں موت ہو گئی۔ جبکہ 2 دیگر افراد زخمی ہوئے ، زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ٹرک اور اس کے ڈرائیور کو بھوج پور پولیس اسٹیشن نے پکڑ لیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں