Powered By Blogger

بدھ, ستمبر 01, 2021

مہاراشٹرمیں دوبارہ لاک ڈاون؟سوشل میڈیاپروائرل پیغام کی حقیقت کیاہے؟

ناندیڑ:31اگست۔ (اردو دنیانیوز۷۲)ریاست مہاراشٹرمیں گزشتہ ایک ہفتہ سے ایسی خبریںگشت کررہی ہیں کہ ریاست میںد وبارہ لاک ڈاون نافذ کیاجارہا ہے اوریہ خبریں سوشل میڈیا پرزیادہ گشت کررہی ہیں۔حالانکہ ریاست میں آج بھی کورونا کیسز چار ہزارسے زائد ریکارڈ ہورہے ہیں اوراموات کاسلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب حکومت کو مرکزی حکومت نے تیسری لہر کے پیش نظر ریاست میںاحتیاطی اقدامات پرزور دینے کی ہدایت دی ہے اور رات کاکرفیو نافذ کرنے کی ہدایت بھی دی ہے ۔اسلئے یہ اطلاع ملی ہے کہ حکومتی سطح پر ریاست میں نائیٹ کرفیو پرغور کیاجارہاہے ۔ کیونکہ آئندہ دنوں چند اہم تہوار منائے جارہے ہیںا سی لئے حکومت احتیاطی اقدامات کرنے پر زور دینے پر غور کررہی ہے ۔اسی لئے ریاست میں کاروبار کو رات آٹھ بجے تک ہی کھلے رکھنے پرغور کیاجارہاہے۔

ماہرین نے انتباہ دیا ہےکہ ملک میں ستمبرا وراکتوبرمیں کورونا کی تیسری لہرآئے گی مگر کیرالاکی صورتحال سے کچھ ماہرین نے یہ بھی اشارہ د ے دیا کہ ملک میںتیسری لہرشروع ہوگئی ہے جس کاآغازکیرالا ہوا ہے ۔دریں اثناءسوشل میڈیا پر کچھ منچلے افرادسال گزشتہ کے اخبارات کے تراشے اورٹی وی نیوز چینل کے اسکرین شاٹس شیئر کررہے ہیں جس میں لاک ڈاون نافذ کئے جانے کی خبریں ہیںجسے کچھ لوگ سچ سمجھ کر سوشل میڈیاپر شیئر کررہے ہیں۔جس کی وجہہ سے ریاست بھر میں لاک ڈاون نافذ کرنے کی خبریں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔بلکہ کچھ لوگوں نے تو تاریخ بھی طئے کردی کہ فلاں تاریخ سے ریاست میں لاک ڈاون نافذ کیاجارہا ہے اورکاروبار ودوکانوں کے اوقات میں کمی کی گئی ہے۔مگر ضلع انتظامیہ وریاستی حکومت نے بھی اس طرح کی خبروں کی تردید کی ہے ۔ہاں مگر رات کا کرفیو نافذ ہوسکتا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...