
ناندیڑ:17 ستمبر۔ ()ڈاکٹرشنکرراو چوہان میڈیکل کالج ناندیڑ کی ہو نہار طالبہ ڈاکٹر ہاشمی فرح تحسین زوجہ ڈاکٹر محمدشارق ‘ماہرامراض اطفال (مالک و ڈائریکٹر نوجیون چلڈرن ہاسپٹل نائیگاوں) نے ایم ۔ڈی۔(کمیونٹی میڈیسین)اوپن کیٹگری میں امتیازی کامیابی حاصل کرکے اپنے خاندان ‘ ملت اسلامیہ وراپنے علاقہ کا نام روشن کیا ہے ۔ مہاراشٹریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسس (ناسک ) کے زیراہتمام M.D.(C.Medicine) امتحان مئی ۔جون2021ءمیں منعقد ہواتھا ۔
اس کے علاوہ حکومت مہاراشٹر کے محکمہ صحت عامہ ‘ممبئی کی جانب سے پربھنی ضلع کے پالم تعلقہ کیP.H.C.(ہاسپٹل) میں میڈیکل آفیسر کے عہدے پران کاتقرر عمل میں آیا ہے ۔ہاشمی فرح تحسین مرحوم سید محسن علی ہاشمی(معلم ) کی دختر ہیں ۔وہ مراٹھواڑہ کے سینئر صحافی و ادیب اور روزنامہ”ورق تازہ“ کے مدیراعلیٰ محمدتقی کی بہو ہیں۔ انھوں نے ناندیڑ شہر کے قدیم اسکول مدینتہ العلوم ہائی اسکول سے دسویں کاامتحان اور یشونت کالج ناندیڑ سے 12ویں سائنس کاامتحان امتیازی نشانات سے کامیاب کیاتھا ۔
شنکرراوچوہان گورنمنٹ میڈیکل الج ناندیڑ سے فرسٹ ڈویژن میں MBBS پاس کیاتھا ۔ اس کے بعد انھوں نے پوسٹ گریجویشن میڈیکل کورس میںداخلے کےلئے انٹرنس امتحان دیاتھا ۔جس میںانھوں نے میرٹ لسٹ میں نمایاں مقام حاصل کیاتھا ۔ اسلئے انھیں M.D.(C.Medicine) میں داخلہ ملاتھا ۔ ڈاکٹر فرح ہاشمی کی کامیابی پر ورق تازہ خاندان ‘رشتہ داروں اور عزیزو اقارب میں خوشی کااظہار کیاجارہا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں