بدھ, اکتوبر 27, 2021
ٹی -20 عالمی کپ : پاکستان نے سیمی فائنل کے لئے راستہ کیا ہموار ، ہندوستان کے لئے راہ آسان نہیں
ٹی -20 عالمی کپ : پاکستان نے سیمی فائنل کے لئے راستہ کیا ہموار ، ہندوستان کے لئے راہ آسان نہیںشارجہ: ٹی-20 عالمی کپ میں میں بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسری جیت ملی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی-20 عالمی کپ کے 19 ویں میچ میں پاکستانی ٹیم نے 5 وکٹ سے جیت حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 134 رن بنائے۔ کیوی ٹیم کی طرف سے ڈیرل مچیل اور ڈیون کانوے نے 27-27 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کپتان کین ولیمسن نے 25 رن بنائے۔ پاکستان کی طرف سے حارث روف نے 22 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ محمد حفیظ، شاہین آفریدی اور عماد وسیم کو ایک ایک وکٹ ملا۔ اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے مسلسل دوسرے میچ میں ٹاس جیتا۔ انہوں نے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جواب میں پاکستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی، لیکن محمد آصف اور شعیب ملک نے سنبھل کر بلے بازی اور پاکستانی ٹیم کو جیت دلا دی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کی طرف سے دیا گیا ہدف 18.4 اوور میں حاصل کرلیا۔ کپتان بابر اعظم کا بلا آج خاموش رہا اور وہ صرف 9 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ فخرزماں اور محمد حفیظ بھی ٹیم کے لئے بڑا اسکور نہیں کرسکے۔ دونوں بلے بازوں نے صرف 11-11 رنوں کا تعاون دیا۔ گزشتہ میچ میں ٹیم انڈیا کو درد دینے والے محمد رضوان نے 34 گیندوں پر 33 رنوں کی اننگ کھیلی۔ محمد آصف اور شعیب ملک ناٹ آوٹ رہے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستانی ٹیم نے پہلے 5 اوور میں ایک بھی وکٹ نہیں گنوائے تھے اور اسکور 28 رن تھا۔ چھٹے اوور کی پہلی گیند پر ٹم ساودی نے بابر اعظم (9 رن) کو بولڈ کیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کے ٹی-20 انٹرنیشنل میں 100 وکٹ بھی پورے ہوگئے۔ اس کے بعد کریز پر آئے فخرزماں (11 رن) فارم میں نظر نیں آئے۔ انہوں نے 17 گیندوں کا سامنا کیا۔ وہ لیگ اسپنر ایشان سوڑھی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ محمد حفیظ (11 رن) نے چھکا لگاکر اچھے ہاتھ دکھائے، لیکن ڈیوان کانوے نے ان کا شاندار کیچ پکڑ کر ٹیم کی میچ میں واپسی کرائی۔ حارث روف نے جھٹکے 4 وکٹ اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کے سلامی بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لئے 36 رنوں کی شراکت کی۔ مارٹن گپٹل 17 رن بناکر تیز گیند باز حارث روف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ڈیرلی مچیل نے 27 رن بنائے۔ ٹیم کا اسکور 3 وکٹ پر 90 رن تھا، لیکن اس کے بعد کوئی بلے باز ٹک کر نہیں کھیل سکا۔ ڈیوان کانوے نے 27 اور کپتان کین ولیمسن نے 25 رن بنائے۔ ٹیم آخری 7 اوور میں صرف 44 رن بناسکی۔ ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ پر 134 رن بنائے۔ حارث روف نے 22 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔

سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں