Powered By Blogger

منگل, اکتوبر 26, 2021

ممبئی والوں کو راحت ، لوکل ٹرینیں 28 اکتوبر سے 100 فیصد صلاحیت سے چلیں گی ۔

ممبئی والوں کو راحت ، لوکل ٹرینیں 28 اکتوبر سے 100 فیصد صلاحیت سے چلیں گی ۔

ممبئی ، 26 اکتوبر۔ ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر، ریلوے انتظامیہ نے 28 اکتوبر 2021 سے وسطی اور مغربی ریلوے پر چلنے والی ممبئی مضافاتی خدمات (لوکل ٹرینوں) کو 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹرین کی خدمات مکمل طور پر 22 مارچ 2020 سے Covid 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔اس کے بعد ، 15 جون، 2020 سے ، ریلوے نے ریاستی حکومت کے ذریعہ شناخت کردہ اور وزارت ریلوے سے منظور شدہ ضروری خدمات کے زمرے کے لیے مضافاتی خدمات شروع کیں۔

سنٹرل اور ویسٹرن ریلوے سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق ، اس وقت سنٹرل ریلوے اور ویسٹرن ریلوے کے ممبئی ڈویڑنوں پر بالترتیب 1702 اور 1304 مضافاتی خدمات چل رہی ہیں ، جو ان کی کل مضافاتی خدمات کا 95.70 فیصد ہے۔ اب 28 اکتوبر 2021 سے ، سنٹرل اور ویسٹرن ریلوے ممبئی کے مضافاتی حصوں کو پری کوویڈ سطح یعنی 100% مضافاتی خدمات پر چلائے گی۔ یعنی سینٹرل ریلوے پر روزانہ 1774 اور ویسٹرن ریلوے پر 1367 سروسز چلائی جائیں گی۔ ان ٹرینوں میں صرف ریاستی حکومت کی طرف سے شناخت کردہ کلاس کے مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے اس فیصلے سے لوکل ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کو کافی راحت ملے گی۔


کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...