گاندھی جینتی کے موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے زیراہتمام مفت یونانی میڈیکل کیمپ
نئی دہلی30ستمبر(بی این ایس )آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام حسب روایت اس سال بھی 2 اکتوبر گاندھی جینتی کے موقع پر مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد دلشاد کالونی، نئی دہلی میں ہوگا۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مہاتما گاندھی نیچروپیتھی میں یقین رکھتے تھے اور ممتاز مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم اجمل خاں سے استفادہ بھی کرتے تھے۔ اسی مناسبت سے آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس ہر سال گاندھی جینتی پر مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی ہے۔ واضح ہو کہ اس سال حکومت دہلی کے محکمہ آیوش کا تعاون بھی اس میں شامل ہے۔ اس کیمپ میں پروفیسر محمد ادریس، ڈاکٹر سیّد احمد خاں، ڈاکٹر الیاس مظہر حسین، حکیم ایس پی بھٹناگر، ڈاکٹر حبیب اللہ، ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر ارشد غیاث، ڈاکٹر پارس وانی، ڈاکٹر مطیع اللہ مجید، ڈاکٹر جاوید انور دہلوی، ڈاکٹر الطاف احمد، حکیم ریاض احمد کرناٹکی، حکیم مرتضیٰ دہلوی، حکیم عطاء الرحمن اجملی، حکیم بدرالاسلام کیرانوی، حکیم عبدالقادر، حکیم عثمان غنی اور محمد نوشاد (اولیا ہربلس) وغیرہ اپنی اعزازی خدمات پیش کریں گے۔ اس موقع پر تشخیص کے علاوہ مفت میں یونانی دوائیں بھی تقسیم کی جائیں گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں