Powered By Blogger

اتوار, اکتوبر 31, 2021

پیارے نبی کاتذکرہ جس وقت بھی کیاجائے انسان کے لئے عظیم سعادت ہے : مولانااظہار جمعیۃ علماء میرٹھ شہرحلقہ نمبراکے تحت چھوٹی مسجداسماعیل نگرمیں جلسہ سیرت النبی کا انعقاد

پیارے نبی کاتذکرہ جس وقت بھی کیاجائے انسان کے لئے عظیم سعادت ہے : مولانااظہار جمعیۃ علماء میرٹھ شہرحلقہ نمبراکے تحت چھوٹی مسجداسماعیل نگرمیں جلسہ سیرت النبی کا انعقاد

میرٹھ (عفیف اللہ قاسمی)ماہ ربیع الاول چل رہاہے اورملک کے گوشے گوشے میں سیرت پاک کے پروگرام کاانعقادجاری ہے آپ کی تعلیمات کاتذکرہ ہے اس سلسلہ میں گزشتہ شب جمعیۃ علماء میرٹھ شہرحلقہ نمبرایک کے تحت چھوٹی مسجداسماعیل نگرمیں جلسہ سیرت النبی اورووٹ بیداری مہم سے متعلق پروگرام کاانعقادکیاگیاجسکی صدارت نائب شہرقاضی زین الراشدین صدرجمعیۃعلماء میرٹھ شہراورسرپرستی مولانااظہارالحق سابق استاذ دارالعلوم میرٹھ نے فرمائی یہ پروگرام مولاناسلمان قاسمی ناظم اعلی جمعیۃعلماء میرٹھ شہرکی زیرنگرانی ہوانظامت کے فرائض قاری محمدجابرنے انجام دئے۔

اس موقع پر مولانااظہارالحق نے سیرت پاک پرمختصرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمارے دلوں سے اسلامی احکامات اورسنت نبوی کی اہمیت ختم ہوتی جارہی ہے اسی وجہ سے ہم مشکلات کاشکارہیں،انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی زندگی کے اندرسنت نبوی اوراسلامی تعلیمات داخل کرنے کی ضرورت ہے اسی میں ہماری کامیابی مضمرہے،انہوں نے نماز کی پابندی اوربرائیوں سے بچنے کی تلقین کی۔

مفتی عفیف اللہ قاسمی نائب صدرجمعیۃ علماء میرٹھ شہرنے نبی کی سیرت پرمختصربات چیت میں کہاکہ اصل کام وہ ہے جسکے لئے نبی تشریف لائے تھے انہوں نے کہاکہ اسلام کسی کایوم ولادت یایوم وفات منانے کی ہرگز تعلیم نہیں دیتاہے اورنہ اسکوپسندکرتاہے اگرہماری زندگی کے اندرنبی کی سنت ہیں توہم کامیاب ہیں اگرنبی کی سنت ہماری زندگی کے اندرنہیں ہیں توچاہے جتنی عیدمیلاد منالیں اس سے ہماری نجات ہونے والی نہیں ہے انہوں نے نبی کی حدیث بیان کرتے ہوئے کہاکہ نبی نے فرمایاکہ جب بھی بات کروسچ بولو،جھوٹ سے بچو،اورجب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تواسکوبروقت اداکرو،اوراپنے پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کامعاملہ کرو،رواداری ہمدردی کامعاملہ کرو،یہ ہے اسلامی تعلیمات یہ ہے سنت نبوی ان تمام تعلیمات کوہمیں اپنی زندگی کے اندرداخل کرنے کی ضرورت ہے۔

پروگرام کے بعدحلقہ کی میٹنگ منعقدہوئی جسمیں آئندہ کے لئے پروگرام کوترتیب دیاگیاحلقہ کے کارکنان کوذمہ داری سونپی گئی،پروگرام کوکامیاب بنانے میں مولاناقاری نورمحمدامام چھوٹی مسجداسماعیل نگروصدرحلقہ نمبرایک کااہم کرداررہا۔اس موقع پر قاضی زین الراشدین،مولاناسلمان قاسمی،قاری محمدخالدقاسمی،مولانامعین اخترمظاہری،مولاناسیف اللہ ندوی،مفتی عفیف اللہ قاسمی،قاری محمدجابر،مفتی عبداللہ قاسمی،حاجی شیرازرحمن،حاجی ارشاد،حافظ عمران،حافظ عبدالقیوم،قاری زبیر،قاری شاہنواز،حافظ محمدعاصم،وغیرہ موجودتھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...