Powered By Blogger

اتوار, اکتوبر 31, 2021

12 سالہ عافیہ کا حیرت انگیز کارنامہ: پندرہ ماہ حفظ قرآن مکمل!

12 سالہ عافیہ کا حیرت انگیز کارنامہ: پندرہ ماہ حفظ قرآن مکمل!

ارریہ ۔ 30 اکتوبر(مشتاق احمد صدیقی) ضلع کے فاربس گنج سب ڈیویژن میں واقع پوکھر بستی کی رہنے والی عافیہ بنت عبدالواحد نے محض پندرہ ماہ میں حفظ قرآن مکمل کرکے قرآنی معجزہ کے حقائق کو ثابت کرتی ہوئی فاربس گنج میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ قابلِ ذکر پہلو یہ ہے کہ عصری تعلیمی مصروفیات کے باوجود حفظ قرآن میں انہماک اوروالدین کا اپنی اولاد کو دینی مزاج کے سانچے میں ڈھالنا یقیناً یہ قابل ستائش اور لائق تحسین عمل ہے۔ اس عمل کی جتنی بھی تعریفیں کی جائے کم ہیں۔

اس پر مسرت موقع پر طالبہ عافیہ کے استاذ گرامی مولانا منہاج الدین رحمان القاسمی سمیت علاقے کے علما اور دانشوران قوم و ملت نے عافیہ کی اس حصولیابی کوآخرت میں باعث نجات گردانتے ہوئے عافیہ کے لیے نیک تمنا و خواہشات کا اظہار کیا ۔

اس بچی کوجن سرکردہ شخصیات نے مبارک باد پیش کی ان میں مفتی اطہر القاسمی نائب صدر جمعیۃ علما ءارریہ، الحان ماسٹر عابد حسین، الحاج ارشد انور آصف، مولانا عمر فاروق قاسمی، مولانا خالد سیف اللہ ندوی، منصور احمد حقانی اور مولانا شاہد حسین عادل وغیرہم کے نام شامل ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...