راجستھاں : اشوک گہلوت کانگریس کی رکنیت سازی مہم کا کریں گے افتتاح
لانچنگ پروگرام میں حکومت کے وزراء ایم ایل اے، سبکدوش ہونے والے ضلع صدور، ریاستی ایگزیکٹو اور اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار رہے لیڈران کو بلایا گیا ہے۔ کانگریس میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ رکنیت سازی مہم ڈیجیٹل فارمیٹ میں کی جائے گی۔ اس کے لیے کانگریس کا رکن بننے کے لیے ڈیجیٹل فارمیٹ کو بھی پُر کرکے جمع کرنا ہوگا۔ اس کے بعد وہ کانگریس کے رکن بن سکیں گے۔ اس سے پہلے کانگریس کی رکنیت آف لائن ہوا کرتی تھی۔
رکنیت سازی مہم کی تکمیل کے بعد 16 اپریل سے 31 مئی 2022 تک بلاک صدور اور ریاستی کانگریس ارکان کا انتخاب ہوگا۔ اس کے بعد یکم جون سے 20 جولائی 2022 تک ضلع سربراہان، نائب صدور، خزانچی اور ضلع ایگزیکٹوز کی تشکیل کی جائے گی۔
ضلع صدور اور ضلع ایگزیکٹو کے انتخاب کے بعد 21 جولائی سے 20 اگست 2022 کے درمیان ریاستی کانگریس صدر، نائب صدر، خزانچی، ریاستی ایگزیکٹو اور اے آئی سی سی ممبر کے انتخابات کرائے جائیں گے اور اس کے بعد 21 اگست سے 20 ستمبر کے درمیان، کانگریس کے قومی صدر کا انتخاب ہو گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں