Powered By Blogger

ہفتہ, نومبر 13, 2021

سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پابند عہد : منیش سیسودیا

سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پابند عہد : منیش سیسودیا

نئی دہلی، دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا نے کہا کہ کیجریوال حکومت دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم دینے کے لیے پابند عہد ہے۔

مسٹر سیسودیا نے ہفتہ کے روز میدان گڑھی میں گورنمنٹ کو-ایڈ سروودیہ سیکنڈری اسکول کے نئے بلڈنگ بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ کیجریوال حکومت دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے ہر بچے کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دہلی میں سرکاری اسکولوں پر والدین اور سرپرستوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ اس سیشن میں پرائیویٹ اسکولوں کے 2.70 لاکھ بچوں نے سرکاری اسکولوں میں داخلہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکول میں رواں سیشن میں چھٹی سے دسویں جماعت تک 200 نئے بچے شامل ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر پرائیویٹ اسکولوں سے آئے ہیں۔ طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہاں جدید ترین سہولیات کے ساتھ 24 نئے کلاس روم کا ایک بلاک تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام کلاس روم جدید ترین سہولیات سے آراستہ اسمارٹ کلاس روم ہوں گے۔ کمبائنڈ ڈیسک، پروجیکٹر اور آن لائن لرننگ سے متعلق تمام سہولیات بھی کلاس روم میں موجود ہوں گی۔ اس کے علاوہ یہ بلڈنگ بلاک ماحولیاتی نقطہ نظر سے بھی بہت اہم ثابت ہو گا کیونکہ اس کی چھت پر سولر پینل لگائے جائیں گے جس سے بلڈنگ بلاکوں کی بجلی کی کھپت کی ضروریات پوری ہوں گی۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سات سال پہلے یہ تصور کرنا بھی مشکل تھا کہ لوگوں کا سرکاری اسکولوں پر اتنا اعتماد ہوگا کہ وہ پرائیویٹ اسکولوں سے نکل کر اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں گے، لیکن کیجریوال حکومت کے گورننس ماڈل نے اسے سچ ثابت کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں اس سال 2.70 لاکھ بچے پرائیویٹ اسکولوں سے سرکاری اسکولوں میں چلے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں پر لوگوں کا بھروسہ بڑھ رہا ہے اور یہ اعتماد ہمارے اساتذہ اور محکمہ تعلیم کی محنت سے قائم ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ کیجریوال حکومت کی ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دہلی کے ہر بچے کو بہتر تعلیم ملے، تاکہ ہمارے بچے تعلیم حاصل کر کے ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس اسکول کو پڑوس کے کارپوریشن اسکول سے زمین مل جاتی ہے تو دہلی حکومت یہاں کھیلوں کی سہولیات سے لیس ایک شاندار کھیل کا میدان تیار کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک سوئمنگ پول بھی تیار کیا جائے گا، تاکہ بچوں کی ہمہ گیر ترقی ہوسکے اور اس اسکول سے مستقبل کے ایسے اولمپیئن نکلیں، جو ہندوستان کا نام دنیا میں روشن کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...