Powered By Blogger

ہفتہ, نومبر 13, 2021

حبیب گنج اسٹیشن کا نام اب ہوگا رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن ، مودی حکومت نے دی منظوری

حبیب گنج اسٹیشن کا نام اب ہوگا رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن ، مودی حکومت نے دی منظوریبھوپال: ملک کے پہلے ورلڈ کلاس حبیب گنج اسٹیشن کے نام بدلنے کی تجویز کو منظوری مل گئی ہے۔ حبیب گنج اسٹیشن کا نام اب رانی کملا پتی اسٹیشن ہوگا۔ مانا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 15 نومبر کو اس اسٹیشن کے افتتاح کے دوران اس کے نئے نام کا رسمی اعلان بھی کرسکتے ہیں۔ اس سے پہلے مدھیہ پردیش حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے ایک تجویز مرکزی وزارت داخلہ کو بھیجی گئی تھی، جس میں یہ کہا گیا تھا کہ حبیب گنج اسٹیشن کا نام بدل کر رانی کملاپتی کیا جانا چاہئے۔ اب اس تجویز کو منظوری مل گئی ہے اور اسٹیشن کا نام بدل دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بی جے پی کے کچھ اہم لیڈروں کی طرف سے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے نام پر کئے جانے کا مطالبہ اٹھا تھا۔ بی جے پی کے سابق وزیر جے بھان سنگھ پویا اور سابق راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ پربھات جھا کے علاوہ رکن پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر نے بھی نام بدلنے کا مطالبہ کیا تھا۔ حبیب گنج اسٹیشن کا نام تو بدلا جا رہا ہے، لیکن وہ آنجہانی اٹل بہاری واجپئی پر نہ ہوکر گونڈ رانی، رانی کملا پتی پر کیا جائے گا۔ اس کے پیچھے وجہ آدیواسیوں کو لبھانے کی بھی کوشش ہو رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...