Powered By Blogger

بدھ, جون 29, 2022

بہار میں صبح سے ہو رہی بارش، محکمہ موسمیات کا الرٹ

بہار میں صبح سے ہو رہی بارش، محکمہ موسمیات کا الرٹ

پٹنہ، 29 جون (اردو دنیا نیوز۷۲)۔ راجدھانی پٹنہ سمیت بہار کے کئی اضلاع میں صبح سے ہو رہی بارش سے باشندگان پٹنہ کو گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔ صبح سے ہورہی بارش کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پٹنہ سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں بارش کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پٹنہ کے کچھ علاقوں کے ساتھ ساتھ مظفر پور، سمستی پور، ویشالی، بکسر، نالندہ، نوادہ، شیخ پورہ، بیگوسرائے، کھگڑیا، سہرسہ، دربھنگہ اور مدھوبنی میں بارش اور بجلی گرنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پٹنہ کے کچھ علاقوں میں آج صبح 8 بجے سے 11 بجے تک گرج چمک کے ساتھ طوفان کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی پیشن گوئی کے مطابق آج بہار کے 19 اضلاع میں بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بہار میں بیک وقت دو ہواؤں کا سسٹم سرگرم ہے۔ اس کے ساتھ ہی طوفانی ہواؤں کا اثر راجستھان سے خلیج بنگال تک برقرار ہے جس کی وجہ سے شمالی بہار کے تمام اضلاع میں ہلکی بارش ہونے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی حصے کے پٹنہ، گیا، نالندہ، نوادہ سمیت 19 اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی۔ وہیں محکمہ موسمیات نے سیوان، گوپال گنج، مغربی چمپارن میں موسلادھار بارش کو لیکر الرٹ جاری کیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...