بالاگھاٹ کے بھوتنا کدان گاؤں میں کنویں سے زہریلی گیس کا اخراج ، پانچ لوگوں کی موت
مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع کے بھوتنا کدان گاؤں میں بدھ کو زہریلی گیس کے اخراج سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابھی تک مرنے والوں کے نام سامنے نہیں آئے ہیں۔ حادثے کے بعد گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔بدھ کی دوپہر گاؤں بھوتنا کدان میں کچھ لوگ کنویں کی صفائی کے لیے اس میں اترے تھے تبھی کنویں میں زہریلی گیس کا اخراج ہوا جس سے کنویں میں اترنے والے پانچ افراد بے ہوش ہوگئے۔ موقع پر موجود گاؤں والوں نے اسے کنویں سے نکال کر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد انہیں مردہ قرار دیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور انتظامی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی معلومات جمع کر رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں