Powered By Blogger

پیر, فروری 13, 2023

گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال پٹنہ میں یونانی ڈے کی شاندار تقریب ۔

گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال پٹنہ میں یونانی ڈے کی شاندار تقریب ۔
اردودنیانیوز۷۲ 
گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ میں یوم یونانی کے موقع پر مختلف پروگرام کا انعقاد کیا گیا، واضح ہو کہ یونانی ڈے 11 فروری کو حکیم اجمل خان کی یاد میں انکی یوم پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے, اس موقع پر سب سے پہلے پروگرام کی شروعات 27 جنوری کو سائنٹیفک لکچرز کے ذریعہ ہوئی اور یہ31 جنوری تک جاری رہا, جس کی تحت کالج کے پی جی اسکالرس نے ,حکیم اجمل خان,حکیم کبیرالدین,اور طب یونانی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ،
 جب کہ پروگرام کا دوسرا حصہ اسپورٹس ویک پر مشتمل تھا، جس کا باضابطہ افتتاح 1 فروری کو معزز وزیر قانون جناب ڈاکٹر شمیم احمد کے ہاتھوں ہوا جو 7 فروری تک جاری رہا,جس کے تحت مختلف قسم کے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا,جسمیں کرکٹ, والی بال کبڈی, ٹیبل ٹینس, لوڈو, کیرم بوڑڈ, ٹگ آف وار, شطرنج, میوژیکل چیر, ڈم شیراژ, مہندی کمپیٹیشن شامل تھے۔ جس میں یوجی اور پی جی کے طلبہ نے بڑھ چڑھکر حصہ لیا۔
علاوہ ازیں پروگرام کا تیسرا حصہ کلچرل پروگرام پر مشتمل تھا، جس کی شروعات 8 فروری کو مشہور آرتھوپیڈک سرجن جناب ڈاکٹر اکرام صاحب کے ذریعہ ہوا اور یہ 10 فروری کی شام تک جاری رہا، جس کے تحت طلبہ و طالبات نے غزل گوئی , تخلیقی مشاعرہ, قوالی, ڈرامہ, پوسٹر پریژینٹیشن,اسٹینڈاپ کامیڈی,اور دیگر کلچرل پروگرام پیش کیے, جس میں طلبہ و طالبات کی خاصی دلچسپی دیکھی گئی، اور تمام اساتذہ اور کالج کے ذمہ داروں نےبھی طلبہ و طالبات کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔
 اور پروگرام کا آخری حصہ ساتویں یونانی ڈے پر مشتمل تھا ۔ جسکی صدارت معزز وزیر قانون حکومتِ بہار جناب شمیم احمد صاحب نے کی، اور بطور مہمان اعزازی جناب ڈاکٹر شیام سندر سنگھ اور دیگر مہمانان موجود رہے، جنھوں نے طلبہ سے خطاب کر تے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی پیتھی کو آگے بڑھانے کیلئے کوششیں کرنی چاہئے۔۔۔۔۔
تمام مہمانان نے ونر طلبہ و طالبات کو انعامات سے سرفاراز کیا۔ آخر میں انجمن خدام طب کے سکریٹری محمد ساحل نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا , کا لج کے ترانہ اور نیشنل انتھم کے ذریعہ پروگرام کا اختتام ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...