Urduduniyanews72
چک غلام الدین ہائی اسکول 02/ مارچ 2024 (پریس ریلیز:محمد ضیاء العظیم ) "چک غلام الدین ہائی اسکول" انتخاب بیداری مہم کی مناسبت سے ایک ڈرائنگ مقابلہ (Drawing Competition) کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں شریک تمام طلبہ وطالبات نے بڑی دلچسپی کے ساتھ ، انتخاب سے متعلق، نقاشی ،پینٹنگ،آرٹ اینڈ کرافٹ وغیرہ میں حصہ لیا ۔ ۔ پروگرام میں طلبہ وطالبات کو الگ الگ گروپ میں تقسیم کئے گئے تھے، سبھوں نے ووٹ سے متعلق نقاشی، پینٹنگ وغیرہ بناکر ووٹ دینے سے متعلق مثبت پیغام دیا ۔
اس موقع پر طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے محترم ابھے کمار استاذ چک غلام الدین ہائی اسکول (فزیکل ایجوکیشن) نے انتخاب کی اہمیت و افادیت بتاتے ہوئے کہا کہ ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں عوام اپنے ووٹ کے ذریعہ حکومت کا انتخاب کرتی ہے، ووٹ دینا ہمارا بنیادی حق ہے، ووٹ کے ذریعہ ہم ہندوستانی شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہیں ۔ آپکا ووٹ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ووٹ جمہوری سماج ومعاشرے میں ایک طاقتور اورمثبت ہتھیار ہے، ووٹ کے ذریعےآپ اپنی حکومت پراپنی ملکیت کا احساس پیدا کر سکتے ہیں ووٹنگ ہمیں ملک، حلقے یا امیدوارکے بارے میں اپنے خیالات وتاثرات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے، آپ اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دے کر ایوان میں اقتدار پیدا کرتے ہیں ۔
پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں جن لوگوں نے اپنا تعاون دیا ان کی فہرست اس طرح ہے، ستیش کمار، ببیتا کماری، انورادھا کماری، آبھا کماری، دیپک کمار پنڈت، محمد ضیاء العظیم ، کے نام مذکور ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں