Powered By Blogger

جمعہ, جولائی 30, 2021

مفتی محمد تقی عثمانی# کون ہے?#ایک_عہد_ساز_شخصیت

(اردو اخبار دنیا)دنیا میں سب سے زیادہ عہدے رکھنے والاشخص
مفتی محمد تقی عثمانی# کون ہے?
#ایک_عہد_ساز_شخصیت

کون جانتا تھا کہ 27 ’’اُکتوبر‘‘ 1943ء کو ہندوستان کے صوبہ اُترپردیش کے ضلع سہارنپورؔ کے مشہور قصبہ دیوبندؔ میں پیدا ہونے والے اِس فرزند نے عالمِ اِسلام کے اُفق پر کس چمک دمک کے ساتھ طلوع ہو کر چمکنا ہے کہ اِن کے مقابلے میں باقی سب کی چمک دمک ماند پڑجائے گی 

پاکستان بننے سے چار سال پہلے دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث اور بانیانِ پاکستان اور بعداَزاں مفتیٔ اَعظم پاکستان مفتی محمدشفیع عثمانی صاحب رحمۃ اللہ کے گھر میں اُن کے سب سے چھوٹے بیٹے محمد تقی عثمانی کی شکل میں ایک ایسا گوہر نایاب پیدا ہوا‘ 
جس کی چمک سے آج پوری دنیا کی علمی محفلیں پُر رونق ہیں۔ 
اگرچہ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب اپنے والد کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔ لیکن اپنی خدمات میں وہ اپنے بڑے بھائی مفتیٔ اَعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب سے بھی بہت آگے ہیں۔ اور اگر حقیقتِ حال کو مدنظر رکھا جائے‘ تو اِس وقت اَہلِ حق میں اِن کی ٹکر کی کوئی دوسری علمی شخصیت پاکستان کیا پوری دُنیا میں دیکھنے کو نہیں ملتی 
سات براعظم میں پھیلی پوری اُمتِ مسلمہ میں یہ ایک واحد شخصیت ہیں‘ جن کی بات پر عرب و عجم اور دنیا جہاں میں پھیلی اُمت سرِ تسلیم خم کرتی ہے۔ اور ہر مشکل کی گھڑی میں اُمت کے طبقات کی پہلی اور آخری نظر اِنہی کی طرف جاتی ہے 

افریقہ میں قادیانیوں کے غیرمسلم ہونے سے متعلق کیس چل رہا تھا، اور عدالت میں دلائل دینے تھے‘ 
تو افریقہ کے مسلمانوں کی پوری دُنیا میں اِس مقصد کےلئے جس ہستی کی طرف نظر گئی‘ 
وہ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب تھے۔ 
جو افریقیوں کی دعوت پر افریقہ گئے، 
اور کورٹ مین اپنے دلائل سے قادیانیوں کو کافر قرار دلوانے میں کامیاب رہے 

فجی سے لے کر مغرب کے آخری کنارے تک، 
اور ناروے سے لے کر جنوب کے آخری کنارے تک پھیلی ہوئی پوری اُمت جس کو اپنا متفقہ مفتیٔ اَعظم مانتی ہے، اور جس کے فتاویٰ کو حرفِ آخر کا درجہ دیتی ہے‘ وہ ہے مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم العالیہ 
جس سے اگر اُمتِ مسلمہ میں کوئی ناواقف ہے‘ 
تو وہ صرف اور صرف پاکستانی قوم ہے‘ 
جو چراغ تلے اندھیرے والے محاورے کا عملی نمونہ بنی ہوئی ہے، 
اور پاکستان کی اکثر آبادی مفتی صاحب سے یا تو سرے سے واقف ہی نہیں‘ 
یا پھر صرف نام کی حد تک شناسا ہے 

مفتی تقی عثمانی صاحب وہ ہستی ھیں ‘ 
جسے سعودی عرب عرصۂ دراز سے نیشنیلٹی دے کر مستقل سعودی شہریت اور رِہائش کا اِصرار کررہا ہے‘ 
مگر یہ درویش اپنی مٹی سے محبت کا قرض چکانے کےلئے حرمین کا پڑوس چھوڑے ہوئے ہے۔

جسے اپنے ملک کے حکام نے بھلے ملک کا سب سے بڑا ایوارڈ نہ دیا ہو‘ 
مگر اُردن کے بادشاہ نے اُن کی دینی خدمات کے اِعتراف میں اُنہیں اپنے ملک کا سب سے بڑا ایورڈ دیا ہے 
صرف اِسلامی دُنیا کے حکمران نہیں‘ 
بلکہ برطانیہ (اِنگلینڈ) کے سابقہ وزیراعظم  ڈیوڈکیمرون سے لے کر شمالی (لاطینی) اَمریکہ کے صُدُور تک مفتی تقی صاحب سے وقت لے کر اُن سے اِسلام کے نظامِ معیشت پر آگاہی لیتے ہیں، 
اور اپنے سودی نظام کے مقابلے میں اپنے ہاں اُسے نافذ العمل کروانے کےلئے مشورے لیتے ہیں 

جنہیں خطابات کےلئے صرف پاکستان یا دیگرممالک کے مدارس سے ہی دعوت نامے نہیں ملتے‘ 
بلکہ دُنیا کی نامور اور مشہورِ زمانہ یونیورسٹیوں سے لے کر ورلڈ اِکنامک فورم جیسے عالمی فورمز پر معیشت کے موضوع پر خطاب اور آگاہی پروگراموں کےلئے مہمانِ خصوصی کے طور پر بلایا جاتا ہے۔

ڈیڑھ سو سے زائد عربی، اُردو، فارسی اور انگریزی زَبانوں پر مبنی کتابوں کا علمی خزانہ اُمت کو لکھ کر ہدیہ کرچکے ہیں 
اور یہ کوئی ڈیڑھ سو کتابچے نہیں‘ 
بلکہ ایک کتاب کئی کئی جلدوں پر محیط ہے، 
اور ہر ہرجلد میں ہزاروں صفحات ہیں۔

پاکستان کی اَعلیٰ عدالت سپریم کورٹ کے شریعت ایپلٹ بینچ کے کم و بیش بیس سال چیف جسٹس رہ چکے ہیں 
اور اِس دَوران کئی تاریخی اور یادگار فیصلے صادر فرماچکے ہیں۔ جن میں ’’رِبا (یعنی سود)‘‘ کے خلاف تاریخی فیصلہ ہمارے عدالتی فیصلوں کے ماتھے کے جھومر کے طور پر تاقیامت چمکتا دمکتا اور یاد گار رہے گا 

سود سے لتھڑی ہوئی آلودہ بینکاری کے مقابلے میں دُنیا کو سود سے پاک اِسلامی اُصولوں پر مبنی بینکاری کا مکمل نظام لکھ کر دے چکے ہیں۔ 

(#نوٹ: 
موجودہ اِسلامی بینکاری کے نام سے مشہور بینک اِن کے بتائے ہوئے نظام پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں‘ 
اِس میں مفتی صاحب کا کوئی دَوش نہیں. 
اُنہوں نے مکمل نظام مرتب کر دیا ہے۔ 
اب اہلِ اِقتدار کی ذمہ داری ہے کہ وہ اِسلامی بینکوں کو مفتی تقی صاحب کے مروج کردہ اُصولوں پر چلانے کےلئے قانون سازی کرے۔ 
اگر کہیں کوئی کمی کوتاہی ہے‘ تو 
اُس میں مفتی تقی صاحب کا کوئی قصور نہیں 

اور یہ واحد اِسلامی مصنف ہیں‘ 
جنہوں نے آسان ترجمہ قرآن کو زمین کی بجائے فضاء میں لکھ کر عالمِ اِسلام میں ایک نئے ریکارڈ کا اِضافہ کیا۔ 
تین جلدوں پر مبنی آج تک لکھے گئے تراجمِ قرآنیہ میں سب سے سلیس بامحاورہ اور شستہ اُردو سے مزین خوبصورت ’’آسان ترجمۂ قرآن‘‘ سارے کا سارا اپنے عالمی اَسفار کے دَوران جہاز کی پرواز میں لکھا، 
اور یوں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کرگئے 

اِن سے پہلے چند لوگوں نے انگریزی میں قرآن کا ترجمہ کیا تھا‘ مگر وہ لوگ چونکہ باقاعدہ مولوی اور عربی پر اِتنی مہارت نہیں رکھتے تھے‘ 
بلکہ اُنہوں نے قرآن کے اُردو تراجم کو انگریزی میں نقل کیا تھا؛ 
اِس لئے اُن انگریزی تراجم میں وہ چاشنی نہ تھی۔ 

اِس طرح مفتی تقی عثمانی صاحب وہ پہلے عالمِ دین ہیں‘ جنہیں بذاتِ خود عربی پر مادری زُبان جتنا عُبور تھا، اور انگریزی میں بھی مہارتِ تامہ حاصل تھی۔ 
یوں دونوں زُبانوں پر مکمل عبور کی وجہ سے اِن کا لکھا گیا انگریزی ترجمۂ قرآن پاک آج یورپ کے مسلمانوں کی متاعِ عزیز بنا ہوا ہے، 
اور بلاشبہ اُردو کی طرح انگریزی میں بھی اِن کے جیسا ترجمہ قرآن دوسرا نہیں ملتا۔

زندگی کے ایک لمحے کو قیمتی بنانے والے اور اُسے ذریعۂ آخرت بنانا کوئی مفتی تقی صاحب سے سیکھے۔ کہ جہاز کی پرواز کے دوران کے وقت کو بھی ضائع ہونے سے بچایا، 
اور اُردو کا سب سے خوبصورت، مستند ، بامحاورہ آسان ترجمۂ قرآن لکھنے جیسے خوبصورت کام میں لگاکر ذخیرۂ آخرت بنا لیا 

سن 2009 میں پی آئی اے 
(پاکستان اِنٹرنیشنل اِئیرلائن) 
پر پوری دُنیا میں سب سے زیادہ ٹریولنگ کرنے والے مفتی تقی عثمانی صاحب تھے۔ 
جس پر پی آئی اے نے اِنہیں بطور اِعزاز عمر بھر کےلئے پی آئی اے پر سفر کرنے کی صورت میں اِن کو ایک تہائی یا آدھے کرائے میں سفر کرنے کی سہولت دے رکھی ہے 

مفتی تقی عثمانی صاحب اپنی مادری زُبان اُردو کے ساتھ دیگر چار زُبانوں ’’عربی، انگریزی، فارسی، اور ہسپانوی(Spanish)‘‘ پر بھی مکمل عبور رکھتے ہیں۔ خاص کر عربی اور انگریزی میں بہت ہی زیادہ مہارت رکھتے ہیں۔ 
چنانچہ اُن کے اُردو سے زیادہ عربی اور انگریزی کے بیانات سے اِنٹرنیٹ بھرا پڑا ہے 

اِس کے علاوہ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب پاکستان کے علاوہ دُنیا بھر میں کن کن عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ؟ 
یا ابھی تک فائز ہیں‘ 
اُن کی تفصیل ذیل میں ملاحظہ فرمائیں 
.
تاحال_جن_عہدوں_پرفائز ہیں:
1:
چیئرمین شریعہ بورڈ آف اسٹیٹ بینک پاکستان۔
2:
نائب مہتمم، اور شیخ الحدیث  جامعہ دارالعلوم کراچی۔
3:
چیئرمین  اِنٹرنیشنل شریعہ اسٹینڈرڈ کونسل، اَکاؤنٹنگ اینڈ ایڈیٹنگ آرگنائزیش آف اِسلامک فائنانشل اِنسٹیٹیوشن ،بحرین۔
4:
مستقل ممبر، اور نائب صدر اِنٹرنیشنل فقہ الاسلامی اکیڈمی، جدہ، سعودی عرب۔
5:
آرگن آف آرگنائزیشن آف اِسلامک کانفرنس (OIC)۔
6:
ممبر رابطۃ العالم الاسلامی فقہ اکیڈمی مکہ، سعودی عرب۔
7:
مستقل ممبر، اور نائب صدر اِنٹرنیشنل فقہ الاسلامی اکیڈمی، جدہ،سعودی عرب، (اسپانسرڈOIC)۔
8:
چیئرمین سنٹرآف اِسلامک اِکنامکس، پاکستان (1991)۔
9:
چیئرمین شریعہ بورڈ، سنٹرل بینک بحرین۔
10:
چیئرمین شریعہ بورڈ، ابوظہبی اِسلامی بینک، 
یواے ای(UAE)۔
11:
چیئرمین شریعہ بورڈ، میزان بینک لمیٹڈ کراچی پاکستان۔
12:
چیئرمین شریعہ بورڈ اِنٹرنیشنل اِسلامک ریٹنگ ایجنسی، بحرین۔
13:
چیئرمین شریعہ بورڈ،پاک کویت تکافُل کراچی۔
14:
چیئرمین شریعہ بورڈ ، پاک قطر تکافُل کراچی۔
15:
چیئرمین شریعہ بورڈ ’’JS‘‘ اِنویسٹمنٹ اِسلامک فنڈز، کراچی۔
16:
چیئرمین شریعہ بورڈ ’’JS‘‘ اِسلامک پینشن سیونگ فنڈز۔
17:
چیئرمین شریعہ بورڈ عارف حبیب اِنویسٹمنٹ_پاکستان اِنٹرنیشنل اِسلامک فنڈ، کراچی۔
18:
چیئرمین ’’ Arcapita‘‘ اِنویسٹمنٹ فنڈز، بحرینْ
19:
ممبر متحدہ شریعہ بورڈ اِسلامک ڈیویلپمنٹ بینک، جدہ، سعودی عرب۔
20:
ممبر شریعہ بورڈ، گائیڈنس فائنانشل گروپ، 
یو۔ایس۔اے(USA)۔
.
#ماضی_میں_جن_عہدوں_پرفائزرہ_چکے:
21:
جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان،(’’1980‘‘تا،مئی’’1982‘‘)
22:
چیف جسٹس،شریعت ایپلٹ بینچ،سپریم کورٹ آف پاکستان، (’’1982‘‘تا،مئی’’2002‘‘)۔
23:
چیئرمین سنٹرآف اِسلامک اِکنامکس، پاکستان (1991)۔
24:
ممبر سنڈیکیٹ یونیورسٹی آف کراچی،(’’1985‘‘تا’’1988‘‘)۔
25:
ممبر بورڈ آف گورنمنٹ اِنٹرنیشنل اِسلامی یونیورسٹی، اِسلام آباد، (’’1985‘‘تا’’1989‘‘)۔
26:
ممبر اِنٹرنیشنل اِنسٹیٹیوٹ آف اِسلامک اِکنامکس ،(’’1985‘‘تا’’1988‘‘)۔
27:
ممبر کونسل آف اِسلامک آئیڈیا لوجی،(’’1977‘‘تا’’1981‘‘)۔
28:
ممبر، بورڈ آف ٹرسٹیز اِنٹرنیشنل اِسلامک یونیورسٹی، اِسلام آباد،(’’2004‘‘تا’’2007‘‘)۔
29:
ممبر، کمیشن آف اِسلامائزیشن آف اِکانومی، پاکستان آف پاکستان۔
۔
جس کو دُنیا جہان نے اِعزازاً  اِس قدر بڑے بڑے عہدے دے رکھے ہیں، 
اور اپنے نیشنل لیول کے اِداروں کا چیئرمین بنا رکھا ہے، اُسے پاکستانی حکومت ایک بلٹ پروف گاڑی دینے کو تیار نہیں۔ 
اور وجہ صرف اِسلام دُشمنی ہے، 
اور کچھ نہیں 

مفتی تقی عثمانی صاحب کو صرف مسلم ہی نہیں‘ 
بلکہ دُنیا جہان کے تعلیم یافتہ اور باشعور لوگ بہت عزت اور قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
لیکن نہ تو پاکستانی قوم اُن کو صحیح سے جانتی ہے، اور اُس قدر کی۔ اور نہ ہی پاکستان کی حکومتوں نے کبھی اُن سے اُن کی صلاحیتوں کے بقدر کوئی بڑا کام کیا 

جو شخص امریکہ اور طالبان جیسی دو متحارب طاقتوں کو مذاکرات کی میز پر لاسکتا ہے‘ 

اُس شخص سے اگر حکومتِ پاکستان چاہے‘ 
تو دینی چھوڑ دُنیاوی اِعتبار سے کتنے فوائد حاصل کرسکتی ہے۔ اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں کس قدر گراں مایہ خدمات لے سکتی ہے ؟ 
مگر افسوس ہمارے دولت پرست حکمرانوں پر‘ 
جنہوں نے کبھی پاکستان کے گوہر نایاب کو جاننے اور پہچاننے کی کوشش نہ کی۔ 

ضیاء الحق مرحوم نے اُن کی صلاحیتوں کا معترف ہوکر اُنہیں سپریم کورٹ کی شریعت ایپلٹ کا چیف جسٹس لگایا تھا‘ 
مگر جنرل نامشرف نے ’’سود‘‘ کو حرام قرار دینے کے فیصلے سے پیچھے نہ ہٹنے پر زبردستی قبل اَز وقت معزول کردیا 
مفتی تقی صاحب کی تعریف میں دیوان بھی لکھ دیے جائیں‘ تو وہ بھی کم ہیں۔ 
بس اِتنا کہنا چاہوں گا کہ اگر آج کی دُنیا میں اِقبال کے شعر کی کوئی زندہ مثال ہے‘ تو 
وہ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے سوا کوئی دوسرا نہیں۔ 
یوں لگتا ہے کہ اِقبال اپنی قبر سے اُٹھ کر دوبارہ سے مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی خدمات کو سراہتے ہوئے پھر سے اپنے شعر کو ترکیبِ لفظی دیتے ہوئے مفتی تقی صاحب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہہ رہا ہے :

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور تقی جیسا پیدا

پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں 13 ویں سیدھے دن کے لیے تبدیلی

پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں 13 ویں سیدھے دن کے لیے تبدیلی(اردو اخبار دنیا)ملک میں ایندھن کے نرخ مسلسل تیسویں دن مستحکم ہیں اور اب بیشتر شہروں میں پٹرول کی قیمت روپے سے زائد ہے۔ 100 فی لیٹر۔ کچھ ریاستوں میں انتخابات کے نتیجے میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ 4 مئی 2021 سے ایندھن کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا۔

 بین الاقوامی منڈیوں میں ، خام تیل کا ڈبلیو ٹی آئی بینچ مارک 0.54 فیصد کم ہو کر 73.22 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ ایک اور بینچ مارک برینٹ کروڈ فیوچر بھی 0.5 فیصد کم ہوکر 75.65 ڈالر فی بیرل پر آگیا جس سے کموڈٹی کی مانگ کے امکانات میں بہتری آئی اور ویکسینیشن میں اضافہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ پیدا ہونے کی کسی بھی حالت کو پورا کرتا ہے۔

 جون 2017 سے ، خاص طور پر ، ہندوستان میں ایندھن کے نرخ متحرک قیمتوں کے ماڈل کی پیروی کر رہے ہیں جس میں قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے نظرثانی کیا جاتا ہے جو کہ پچھلے پندرہ دنوں میں بین الاقوامی نرخوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی زر مبادلہ کی شرح پر ہوتا ہے۔

حکومت نے میڈیکل، ڈینٹل کورسز میں او بی سی کیلئے 27فیصد اورای ڈبلیوایس کیلئے 10فیصد ریزرویشن کا اعلان کیا

حکومت نے میڈیکل، ڈینٹل کورسز میں او بی سی کیلئے 27فیصد اورای ڈبلیوایس کیلئے 10فیصد ریزرویشن کا اعلان کیا

Doctors-covid-19

نئی دہلی، 29 جولائی:(اردواخباردنیا.اِن/ایجنسیاں)آل انڈیا ریزرویشن اسکیم کے تحت موجودہ تعلیمی سیشن 2021-22 سے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کورسز میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کیلئے27فیصد اور معاشی طور پر کمزورطبقات (ای ڈبلیو ایس) کے لئے 27 10 فیصد ریزیرویشن کااعلان کیا۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو منعقدہ ایک میٹنگ میں متعلقہ مرکزی وزارتوں کو طویل التوا کا شکار مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

اس فیصلے سے ایم بی بی ایس میں تقریبا 1 1500 او بی سی طلبہ اور پوسٹ گریجویشن میں 2500 او بی سی طلبہ اور ایم بی بی ایس میں 550طلبہ اور پوسٹ گریجویشن میں تقریبا 1000ای ڈبلیو ایس طلباء کو فائدہ ہوگا۔وزارت نے کہا کہ موجودہ حکومت پسماندہ طبقات اور معاشی طور پر کمزور طبقات دونوں کو مناسب ریزرویشن کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ مرکزی حکومت نے اب آل انڈیا ریزرویشن اسکیم کے تحت او بی سی کے لئے 27 فیصد اور ای ڈبلیو ایس کے لئے 10 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کا تاریخی فیصلہ لیا ہے۔

آل انڈیا ریزرویشن اسکیم کے تحت اب ملک بھر میں او بی سی طلبہ اس ریزرویشن کا فائدہ حاصل کرسکیں گے۔ مرکزی اسکیم ہونے کی وجہ سے اس ریزرویشن کے لئے اوبی سی سے متعلق مرکزی فہرست کو استعمال کیا جائے گا۔

چراغ پاسوان نے ٹئوٹ کیا، ''کٹیہار کےک میئر شیوراج پاسوان کی قتل کی خبر

پٹنہ: کٹیہار میونسپل کارپوریشن کے میئر اور وارڈ نمبر 16 سے کونسلر شیوراج عرف شیوا پاسوان کا گزشتہ شب گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔ گزشتہ شب تقریباً 9 بجے نامعلوم افراد نے ان پر سنتوشی چوک پر حملہ کیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں کٹیہار میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور دوران علاج انہوں نے دم توڑ دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق انہیں تین گولیاں لگی تھیں۔

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے صدر سرکل آفیسر امرکانت جھا نے بتایا کہ واردات کے بعد مجرموں کی شناخت کے لئے پولیس لگاتار چھاپہ ماری انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی تمام قصوروار پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔ پولیس جائے وقوعہ پر کیمپ کر رہی ہے۔ اس معاملہ میں جموئی سے ایل جے پی کے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے ٹوئٹ کر کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


چراغ پاسوان نے ٹئوٹ کیا، ''کٹیہار کےک میئر شیوراج پاسوان کی قتل کی خبر سن کر حیران ہوں۔ 17 جولائی 2021 کو 'آشیرواد یاترا' کے دوران ان سے کٹیہار میں ملاقات ہوئی تھی۔ وہ انتہائی سادہ طبیعت کے مالک تھے۔ میں خدا سے ان کی روح کے سکون کے لئے دعا گو ہوں۔''

چراغ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا، ''میں تکلیف کے ان لمحات میں اہل خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ یہ واردات سوشاسن (بہتر حکمرانی) کے تمام دعووں کی پول کھولتی ہے۔ میں انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ قصورواروں کو جلد از جلد سزا دی جائے۔''

*آج کی اہم خبریں

*آج کی اہم خبریں*
*ABD NEWS*
*١٩ذی الحجة ١٤٤٢ھ*
*30/07/2021*
*نئی تعلیمی پالیسی ملک کے مستقبل کے لیے اہم کردار ادا کرے گی: وزیر اعظم مودی*
واضح ہو کہ  وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی ملک کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ قومی تعلیمی پالیسی کے ایک سال کی تکمیل پر ، پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا ، 'گذشتہ ایک سال میں ، تمام معززین ، اساتذہ ، پالیسی سازوں نے اس کو زمین پر لانے کے لئے بہت محنت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مستقبل میں کتنا آگے جائیں گے ہم کتنی اونچائیاں حاصل کریں گے اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ہم اس وقت اپنے نوجوانوں کو کس طرح کی تعلیم دے رہے ہیں یعنی آج ہم کیسی تعلیم دے رہے ہیں
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*میڈیکل کالجوں میں او بی سی کے لیے 27 فیصد اور کمزور آمدنی والے لوگوں کے لیے 10 فیصد ریزرویشن: وزیر اعظم*
واضح ہو کہ حکومت ہند نے میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے ایک تاریخی فیصلہ لیا ہے جس سے میڈیکل کے طلباء کو راحت ملی ہے۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل/ڈینٹل کورسز (ایم بی بی ایس/ایم ڈی/ایم ایس/ڈپلومہ/بی ڈی ایس/ایم ڈی ایس) کے لیے آل انڈیا کوٹہ (اے آئی کیو) بڑھا دیا ہے۔ سال 2021-22۔ ​​اسکیم میں او بی سی کے لئے 27٪ ریزرویشن اور معاشی طور پر کمزور (ای ڈبلیو ایس) زمرے کے لئے 10٪ ریزرویشن فراہم کرنے کا تاریخی فیصلہ لیا گیا ہے اس فیصلے سے MBBS میں 1500 OBC طلباء اور پوسٹ گریجویٹ میں 2500 OBC طلباء اور MBBS میں تقریبا  550 EWS طلباء اور پوسٹ گریجویشن میں 1000 EWS طلباء کو فائدہ ہوگا۔  اس فیصلے کے بعد تقریبا  5،550 طلباء کو فائدہ ہوگا۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*پارلیمنٹ : ہنگامہ  کی وجہ سے کارروائی ملتوی ، لوک سبھا اسپیکر نے دیا کاروائی کا اشارہ*
 واضح ہو کہ پیگاسس کیس اور زرعی قانون کے معاملے پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پارلیمنٹ کا مانسون سیشن بری طرح متاثر ہوا ہے اور کارروائی کو ملتوی کرنے کی مسلسل ضرورت پڑجاتی ہے۔  پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوئے سات دن سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے ، لیکن حزب اختلاف کے ممبران پارلیمنٹ کی ہنگامہ اور احتجاج کی وجہ سے زیادہ تر وقت میں کچھ کام نہیں ہوا ہے۔  جمعرات کو بھی بار بار ہنگامہ آرائی کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔  لوک سبھا کی کارروائی پہلے صبح 11:30 بجے ، پھر 2 بجے اور پھر جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کرنا پڑی۔  دوسری طرف ، راجیہ سبھا کی کارروائی اس سے پہلے دوپہر 12 بجے تک ، دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی گئی تھی۔  بعدازاں ، مسلسل آٹھویں دن کے لئے ، کارروائی جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ لوک سبھا اسپیکر نے ہنگامہ سے بعض نہ انے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*کیرالا میں اختتام ہفتہ پر لاک ڈاؤن کا اعلان*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق کیرل میں اکتیس جولائی اوریکم اگست کومکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، کوروناکےبڑھتےمعاملوں کےپیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا۔مرکزی حکومت کیرل کےلئے چھ رکنی ٹیم روانہ کرےگی ۔مرکز کی یہ ٹیم ریاست میں کوروناکی صورتحال کا جائزہ لیگی ۔واضح رہے کہ بی جے پی نہے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کے بقرعید کے تیوہار میں راحت دینے سے کیرل میں کورونا کے کیس بڑھے ہیں۔حالانکہ ان دو مہینوں میں مختلف مذاہب کے تیوہار ہوئے ہیں اور مختلف ریاستوں میں راحت بھی دی گئی ہے۔اور کورونا ضابطوں کی خلاف ورزی بھی ہوتی دکھائی دی ہے۔اس کے باوجود الزام در الزام کا سلسلہ جاری ہے
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*امریکی میگزین کا دعوی ، ہندوستانی فوٹو صحافی دانش صدیقی کا طالبان نے بے دردی سے کیا تھا قتل*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق صحافی دانش صدیقی نہ تو افغانستان میں گولہ باری میں پھنس کر مارے گئے اور نہ ہی ان کی ان واقعات کے دوران موت ہوگئی ، بلکہ طالبان کے ذریعہ ان کی شناخت کی تصدیق کرنے کے بعد ان کا بے 'دردی سے قتل' کیا گیا تھا ۔ امریکہ کی ایک میگیزن نے جمعرات کو شائع ایک رپورٹ میں یہ دعوی کیا ہے ۔ بتادیں کہ ایوارڈ یافتہ صحافی کی قندھار شہر کے اسپن بولڈک ضلع افغان فوج اور طالبان کے درمیان تصادم کو کوور کرتے ہوئے موت ہوگئی تھی ۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*سرکار انگریزی میں کمزور طلبہ کے لیے اپنی زبانوں میں تعلیم دینے کی کوشش کر رہی ہے:وزیر تعلیم*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق حکومت نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں کہا کہ تعلیمی سیشن 2021-222 سے تکنیکی اداروں میں علاقائی زبانوں میں تعلیم کی فراہمی کے لیے ایک پروگرام شروع کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس کا مقصد ہنر مندوں کی مدد کرنا ہے۔وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے راجیہ سبھا کو ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔ ان سے پیشہ ورانہ نصاب مکمل کرنے میں انگریزی کی اچھی سمجھ نہیں رکھنے والے طلبہ کو درپیش مشکلات کے بارے میں سوال کیا گیاتھا۔پردھان نے کہاکہ حکومت ہند نے تعلیمی سیشن 2021-2202 سے تکنیکی اداروں میں علاقائی زبانوں میں تعلیم دینے کے لیے ایک پروگرام متعارف کروانے کی کوشش کی ہے، جس کا مقصد ان ہنرمند طلبہ کی تکنیکی تعلیم میں آسانی سے داخلے کے لیے ان کی تربیت کرنا ہے، جنہوں نے اپنی مقامی زبان میں حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے بھی مطابق ہے، جس کے مطابق مادری زبان اور مقامی زبان کو درس وتدریس کے ذریعہ استعمال کیا جائے گا
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*کیرالہ کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات نے بڑھائی مہاراشٹرا کی دل کی دھڑکن، مہاراشٹرا الرٹ پر*
واضح ہو کہ کوڈ ۔19 کے روزانہ کیسوں میں اضافے کی وجہ سے کیرالہ میں ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن ایک بار پھر لوٹ آیا ہے یہاں کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھ کر مہاراشٹرا کی دل کی دھڑکن بڑھ گئی ہے تمام اضلاع میں الرٹ ہے۔مہاراشٹر کے وزیر صحت نے کہا کیرالہ کیسوں میں بڑھوتری تیسری لہر کی علامت ہے حالانکہ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کا کہنا ہے کہ یہ صرف دوسری لہر کا اضافہ ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت نے کہا ، 'معاملات میں اضافہ کیرالہ میں تیسری لہر کے آغاز کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ہم نے تمام ضلعی جمعکاروں کو آکسیجن ، بستر ، طبی عملہ اور دوائیں تیار رکھنے کے لئے الرٹ کیا ہے۔ حکومت اور آئی سی ایم آر کے مطابق ہم نے بچوں کے لئے تیاریوں پر زور دیا ہے۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان بھارت کے 22 اضلاع جہاں صورتحال تشویشناک بتائی جاتی ہے ان میں مہاراشٹر کے بیڈ اور سولاپور شامل ہیں۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*دہلی پولیس کمشنر راکیش آستھانا کی تقرری کےخلاف دہلی اسمبلی میں قرارداد پاس،سیاست تیز*
واضح ہو کہ دہلی میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان رسہ کشی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔تازہ ترین معاملہ دہلی پولیس کمشنر راکیش آستھانا کی تقرری کو لے کر سامنے آیا ہے کہ ایک جانب عام آدمی پارٹی نئے کمشنر بنائے گئے راکیش آستھانا کی تقرری کی مخالفت کررہی ہے تو وہیں بی جے پی دہلی کے صدر آدیش گپتا نے راکیش آستھانا کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے پریس ریلیز تک جاری کردیا۔
دراصل یہ تنازعہ اس وقت مزید طول پکڑ گیا جب دہلی اسمبلی میں راکیش آستھانہ کی پولیس کمشنر کے طورپر تقرری کے خلاف قرار داد دہلی اسمبلی منظور کی گئی۔تفصیلات کے مطابق دہلی کی برسراقتدار عام آدمی پارٹی کی حکومت نے راکیش استھانہ کو دہلی پولیس کا کمشنر مقرر کرنے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اس کے رہنماؤں کو ہراساں کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*سپریم کورٹ میں جج قتل کی  گونج، بار ایسوسی ایشن کے چیف نے سی بی آئی انکوائری کا کیا مطالبہ، آٹو ڈرائیور گرفتار*
واضح ہوکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سربراہ وکاس سنگھ نے کل سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ جھارکھنڈ کے دھنباد میں ڈسٹرکٹ اور ایڈیشنل جج اُتم آنند کے قتل کی سی بی آئی تحقیقات کرے۔  وکاس سنگھ نے عدالت میں کہا کہ عدلیہ آزاد ہونی چاہیے اور عدالتی افسر محفوظ ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ سڑک کے کنارے چلنے والے جج کو جان بوجھ کر آٹو نے ٹکر مار دی۔  جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے وکاس سنگھ سے چیف جسٹس کی طرف اس معاملے کا ذکر کرنے کے لئے کہا اور کہا کہ وہ چیف جسٹس کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں گے۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*پیگاسس معاملے پر کانگریس رہنما راہل گاندھی کا  ٹویٹ، 'پارلیمنٹ کا زیادہ وقت ضائع نہ کریں ...'*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیگاسس جاسوسی معاملے کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے، جس میں مرکزی حکومت کے رویہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔  راہل نے ٹویٹ میں لکھا، 'ہماری جمہوریت کی بنیاد یہ ہے کہ ممبران پارلیمنٹ عوام کی آواز بنیں اور قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کریں۔  مودی حکومت اپوزیشن کو یہ کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ پارلیمنٹ کا زیادہ وقت ضائع نہ كرو - کرنے دو مہنگائی، کسانوں اور Pegasus# کی بات! '  قابل ذکر بات یہ ہے کہ پیگاسس معاملے کی وجہ سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بری طرح سے خلل پڑا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی کردی جائے۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*محکمہ موسمیات کا الرٹ، اگلے تین چار دنوں تک یہاں ہوگی موسلا دھار بارش*
واضح ہوکہ ملک میں مانسون کا سلسلہ شروع ہوگیا  ہے اور متعدد ریاستوں میں گذشتہ کئی دنوں سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔  اس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔  خلیج بنگال میں کم پریشر والے علاقے اور مانسون گرت لائن کی معمول کی وجہ سے بارش کا یہ سلسلہ اگلے تین سے چار دن تک جاری رہے گا۔  محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔  بیشتر علاقوں میں بارش کا ریڈ الرٹ اور اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے،  دہلی این سی آر، اترپردیش، راجستھان، ہریانہ، گجرات، مہاراشٹرا سے لیکر پہاڑی علاقوں جیسے ہماچل اور جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*ڈبلیو ایچ او نے تشویش کا کیا اظہار، 132 ممالک میں پھیلا کورونا کا ڈیلٹا وارینٹ*
واضح ہوکہ اقوام متحدہ کی صحت ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ ہفتے (25-19 جولائی) درج کیے گئے کویوڈ 19 کے نئے کیسوں کی عالمی تعداد 3.8 ملین سے زیادہ تھی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے تازہ ترین اعدادوشمار سے امریکہ اور مغربی بحرالکاہل میں ترقی ظاہر ہوئی ، جس میں بالترتیب 30 فیصد اور 25 فیصد اضافہ ہوا۔  پچھلے ہفتے میں ہر روز اوسطا تقریبا 5,40000 واقعات رپورٹ ہوئے ، جبکہ ایک ہفتہ قبل روزانہ  رپورٹ کیے گئے 4,90000 واقعات تھے۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*حکومت پیگاسس جاسوسی کیس پر پارلیمنٹ میں بات کیوں نہیں کرنا چاہتی: ابھیشیک منو سنگھوی*
واضح ہو کہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق پیگاسس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ برپا ہے۔ ایوان کی کارروائی آسانی سے نہیں چل رہی ہے۔ اس سارے معاملے پر ، کانگریس کے رہنما ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ ہم پر الزام ہے کہ ہم پارلیمنٹ کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ ہم نے ابھی کچھ سوالات پوچھے ہیں کہ کیا آپ نے پیگاساس ایپ خریدی ہے یا استعمال کی ہے؟ اس کا جواب ہاں یا نہیں میں ہوسکتا ہے۔ اگر آپ نے اسے کسی خاص شخص کے لئے استعمال کیا ہے تو اس کا نام رکھیں۔ اس سے زیادہ آسان زبان میں کوئی سوال نہیں ہوسکتا۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*مرکزی حکومت نے بہار کو بتایا سب سے پچھڑا راجیہ تب آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے نتیش کمار پر کسا تنز*
واضح ہو کہ ایک رپورٹ کے مطابق بہار ملک کی سب سے پسماندہ ریاست ہے مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں یہ اطلاع دی حکومت نے بدھ کے روز کہا کہ بہار کا مجموعی اسکور نیتی آیوگ کی انڈیا انڈیکس رپورٹ برائے پائیدار ترقیاتی اہداف 2020-21 کے مطابق تمام ریاستوں میں سب سے کم ہے یہ معلومات وزیر شماریات اور پروگرام پر عملدرآمد راؤ اندرجیت سنگھ نے لوک سبھا میں راجیو رنجن سنگھ کے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں جیسے ہی یہ معلومات منظر عام پر آئیں سیاسی بیان بازی کا دور شروع ہوگیا بہار کی مرکزی حزب اختلاف کی پارٹی راشٹریہ جنتا دل کے رہنما نے اس معاملے میں نتیش کمار حکومت کو نشانہ بنایا تیجسوی نے بہار اسمبلی میں کہا حکومت ڈبل انجن رکھنے کے باوجود بہار کیوں تمام پیرامیٹرز میں پیچھے ہے غور طلب ہے کہ مرکز میں بی جے پی این ڈی اے حکومت ہے اور بہار میں بھی نتیش کمار کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت میں بی جے پی ایک اہم اتحادی ہے۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*اسکول فیس کے حوالے سے مہاراشٹر حکومت نے اٹھایا یہ بڑا قدم، طلبا کے سرپرستوں نے فیس میں کٹوتی کرنے کا کیا تھا مطالبہ*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق مہاراشٹر سرکار نے اسکول فیس کے حوالے سے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ریاستی سرکار نے اسکولوں کی فیس میں پندرہ فیصدی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس حوالے سے جلد اسکولوں کے نام ہدایت جاری کر دی جائیگی ۔جو اسکولی فیس میں کمی نہیں کریگا اس کے خلاف کاروائی ہوگی ۔واضح رہے کہ کورونا او رلاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کے کاروبار تباہ ہوگئے ہیں ہزاروں بے روزگار ہیں ایسےمیں طلبا اور طالبات کے سرپرستوں نے فیس میں کٹوتی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*مدہیہ پردیش: 12ویں بورڈ کے امتحان کے نتائج کا اعلان، تمام طلبا ہوئے کامیاب*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق مدھیہ پردیش بورڈ آ ف سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعہ ہائر سیکنڈری (12 ویں) امتحان ، ہائر سیکنڈری ووکیشنل سرٹیفکیٹ امتحان اور ہائر سیکنڈری (قوت سماعت و بصارت سے محروم) زمرہ کے امتحان نتائج کا جمعرات کو اعلان کیا گیا۔ ریاستی اسکول تعلیم وزیر اندر سنگھ پرمار نے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن میں آن لائن سنگل کلک سے امتحان نتائج جاری کئے۔ اس مرتبہ تمام طلباء پاس کئے گئے ہیں۔اس مرتبہ بورڈ نے 12ویں کے امتحان نتائج 10ویں کے ’بیسٹ فائیو سبجیکٹ‘‘ فارمولے کی بنیاد پر تیار کیا ہے۔اس میں 10ویں کلاس کے پانچ سب سے اچھے پرفارمینس والے سبجیکٹوں کے نمبرات لئے گئے ہیں۔ اس مرتبہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی 12ویں کلاس کے امتحان میں تقریباً 7 لاکھ 37 ہزار طلباء شامل ہوئے تھے۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*ممتا حکومت نے لاک ڈائون پابندیوں میں 15 اگست تک توسیع کردی*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں اتار چڑھاو کے درمیان ، ممتا حکومت نے ریاست میں لاک ڈاؤن پابندی میں 15 اگست تک توسیع کردی ہے۔ اس کے ساتھ سختی میں کچھ نرمی بھی دی گئی ہے۔تیسری لہر کے امکان کے پیش نظر ، ریاستی حکومت نے جمعرات کے روز مغربی بنگال حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ حکومت نے کورونا پابندیوں کو 15 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس دوران میٹرو ٹرینیں بیٹھنے کی گنجائش 50 فیصد کے ساتھ ہفتے میں پانچ دن چلائیں گی۔ وہیں ، میٹرو ٹرین سروس اختتام ہفتہ (ہفتہ تا اتوار) کو معطل رہے گی۔نئے رہنما خطوط میں ، ریاست میں لاک ڈاؤن کے دوران ، سرکاری پروگراموں میں چھوٹ دی جائے گی ، لیکن یہ عوامی سطح پر نہیں ، بلکہ 50 فیصد حاضری کے ساتھ بند کمرے کے اندر کرنا پڑے گا۔ ریاست میں شادیوں میں 50 20 اورجنازوں میں20سے زیادہ افراد کی اجازت نہیں ہوگی۔ جبکہ تمام دکانیں اور بازار عام آپریٹنگ اوقات کے مطابق کھلے رہ سکتے ہیں۔ ریاستی حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپا ، سوئمنگ پول اور جم بند رہیں گے
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*جھارکھنڈ: گینگسٹروں کی ضمانت نامنظور کرنے والے جج کا آٹو سے ٹکر مار کر قتل*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق جھارکھنڈ کے دھنباد شہر میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج (اے ڈی جے) اتم آنند کو مارننگ واک کے دوران ایک آٹو نے پیچھے سے ٹکر مار دی، جس سے ان کی موت ہو گئی۔ پہلے اس معاملہ کو ‘ ہٹ اینڈ رن’ کے طور پر لیا گیا تھا لیکن اب جبکہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ چکی ہے تو ظاہر ہو رہا ہے کہ واردات کو سازش کے طور پر انجام دیا گیا ہے۔اس معاملہ میں پولیس نے قتل کی دفعات میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے معاملہ کی سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں، جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں از خود نوٹس لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ دھنباد کے اے ڈی جے اتم آنند بدھ کی صبح سیر پر نکلے تھے، تبھی پیچھے سے ایک آٹو نے دانستہ طور پر انہیں ٹکر مار دی، جس سے وہ لہولہان ہو کر گر پڑے۔ بعد میں انہیں شہید نرمل مہتو میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*سندر لال کو بھارت رتن دینے کی تجویز دہلی اسمبلی میں منظور*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق حکومت ہند کی جانب سے ماحولیات کے ماہر مرحوم سندر لال بہوگونا کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کے مطالبے سے متعلق قرارداد کو دہلی اسمبلی میں کل صوتی ووٹوں کے ذریعے منظور کیا گیا۔اس تجویز کی حمایت کرتے ہوئے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ مسٹر سندر لال بہوگونا نے نہ صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو پانی ، جنگل اور زمین بچانے کا وژن دیا کہ اگر ہم اپنی زندگی کو ماحول کے مطابق ہم آہنگی نہیں دیتی ہیں تو یہ دنیا زندہ نہیں رہے گی۔ اگرچہ دہلی اسمبلی یہ قرارداد پاس کررہی ہے، لیکن یہ پورے ملک کی خواہش ہے کہ مسٹر بہوگنا کو بھارت رتن سے نوازا جانا چاہیے۔ اس کے لئے میں نے وزیر اعظم کو ایک خط بھی لکھا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ فریق اور حزب اختلاف کی جماعتوں نے مل کر ایک آواز میں یہ قرار داد منظور کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ مرکزی حکومت بھی ملک کے لوگوں کے جذبات کے مطابق خود تکمیل کرے گی
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*ہندوستان نے گولڈ میڈلسٹ ارجینٹینا کو ہرا کوارٹر فائنل میں بنائی جگہ*
واضح ہو کہ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں 2016 کی ریو اولمپک گولڈ تمغہ جیتنے والی ارجنٹینا ٹیم کو 3-1 سے شکست دی۔یہ چار میچوں میں ٹیم کی تیسری جیت ہے۔ٹیم نیوزی لینڈ،اسپین اور ارجنٹینا کے خلاف جیت چکی ہے۔ہندوستان کو صرف آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ٹیم گروپ اے کے اپنے آخری مقابلے میں30 جولائی کو میزبان جاپان سے بھڑے گی۔میچ میں ہندستان اور ارجنٹینا دونوں نے عمدہ آغاز کیا۔پہلے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوا تھا۔دوسرے کوارٹر میں دونوں ہی ٹیمیں گول نہ کر سکیں۔ہاف ٹائم تک اسکور 0-0 پر سے برابر تھا۔دونوں ٹیموں نے پہلے 30 منٹ میں ایک بھی پینلٹی کارنر نہیں بنایا۔ورون کمار نے 43 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول کرکے ہندوستان کو 1-0کی برتری دلادی۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*کرناٹک میں کورونا کیسز تشویشناک ، کل کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ کیس رپورٹ ہوئے*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق کرناٹک اور دارالحکومت بنگلورو میں کل کوویڈ کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں کل 2،052 نئے مقدمات درج ہوئے جو کل کے 1،531 سے 34 فیصد زیادہ ہیں۔ دارالحکومت میں 505 کیسز ریکارڈ کیے گئے جو کل کی 376 کی گنتی سے 34 فیصد زیادہ ہیں۔ ریاستی بلیٹن کے مطابق ، ریاست میں کوویڈ کے فعال معاملات کی تعداد 23،253 ہے۔ ریاست کی کل اس کی مثبت شرح 1.79 فیصد تھی۔ کل ریاست میں 1،48،861 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کی وجہ سے 35 اموات ریکارڈ کی گئیں
•••••••••••••••••••••••••••••••••
*ملک میں ایک دن میں  44 ہزار کرونا کے نئے کیسز*
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے نۓ کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ، کویڈ ١٩ انڈیا ویب سائٹ کے مطابق 29 جولائی  11:56 PM بجے  اپڈٹ  رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک دن میں کل 44,667 نۓ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد3,15,71,295    پہونچ گئ ہے جبکہ ایک دن میں 549 لوگوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد  4,23,244 پہونچ گئ ہے ، اب تک کل  3,07,36,241 افراد شفایاب ہوچکے ہیں اس وقت 3,99,315 ایکٹیو کیسز ہیں

معجون خاص:

*السّلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*معجون خاص:-*
*ثعلب مصری۔          50 گرام* 
*مغز خیارین۔           50 گرام* 
*مغز کدو۔              50 گرام*
*مغز تربوز۔             50 گرام*
*مغز خربوزہ۔           50 گرام* 
*کنجد سیاہ۔             50 گرام*
*مغز اخروٹ۔          50 گرام* 
*مغز چلغوزہ۔           50 گرام* 
*مغز بادام۔            50 گرام*
*مغز پستہ۔             50 گرام* 
*تخم پیاز۔              50 گرام* 
*مصطگی۔               20 گرام*
*خشخاش۔              20 گرام* 
*زعفران۔             10 گرام* 
*شہد خالص۔              2 کلو*

*معروف طریقے سے معجون بنا لیں خوراک ۔1 چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ سے*
 
*فوائد*

*تقویت گردہ و مثانہ کے لئے بے نظیر ہے* 
*دل و دماغ کی کمزوری دور کرتی ہے*
*سپرمز کی تعداد میں اضافہ کرتی ہے* 
*افزائش منی بکثرت کرتی ہے* 
*بدن کو فربہ اور چہرے کو نکھارتی ہے* 
*قوت باہ از حد پیدا کرتی ہے* 
*تھکن، سستی، کاہلی، ختم کرکے جسم میں نئی جان پیدا کرتی ہے* 
*اعادہ شباب و قوت مردمی میں بہت سریع الاثر ہے* 

*کسی بھی قسم کی طبی رہنمائی ومشورہ کے لئے رابطہ کریں حکیم عفان بجنوری  سے فون کال پر رابطہ نمبر *8191867006*

ناندیڑ:موٹرسائیکل کی ٹکر سے بلال نگر کے عامر عرف امو کی موت

ناندیڑ:29 جولائی(ورق تازہ نیوز)تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے سڑک سے جارہے ایک نوجوان کو زبردست ٹکر ماری جس کی وجہہ سے قدیم شہرکے بلال نگر کے ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔ 27 جولائی کو یہ حادثہ رونما ہوا ۔

پولس ذرائع کے بموجب واجے گاوں بائے پاس تالالہ پٹرول پمپ کے درمیان بلال نگر کا عامر عرف امو رفیق پٹھان عمر 26سال سڑک سے جارہاتھا اس وقت مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار موٹر سائیکل نمبر MH26-B-W- 0730 کے سوار نے لاپرواہی کامظاہرہ کرکے نوجوان کو ٹکر ماری جس کی وجہہ سے عامر کی جاے حادثہ پرہی موت ہوگئی ۔شیخ سمیر شیخ بشیر کی شکایت پرسیڈکو دیہی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پی ایس آئی ٹھاکرحادثہ کی تفتیش کررہے ہیں۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...