Powered By Blogger

اتوار, اگست 01, 2021

کون ہیں ہند نژاد راشد حسین جنھیں امریکی صدر بائڈن نے دی بڑی ذمہ داری؟

(اردو اخبار دنیا)امریکی صدر جو بائڈن نے ہند نژاد امریکی شہری راشد حسین کو بین الاقوامی مذہبی آزادی کے لیے ’امبیسڈر ایٹ لارج‘ کی شکل میں نامزد کیا ہے۔ راشد حسین اس اہم عہدہ پر فائز ہونے والے پہلے مسلم ہیں۔ 41 سالہ راشد حسین اس وقت قومی سیکورٹی کونسل میں شراکت داری اور عالمی انسلاک کے ڈائریکٹر ہیں۔ ییل یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے والے راشد نے ہارورڈ یونیورسٹی سے اسلامک اسٹڈیز اور عربی میں ماسٹرس کا سند بھی حاصل کیا ہے۔

 

وہائٹ ہاؤس کے ذریعہ جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’آج کا اعلان امریکی صدر کے عزائم کو نشان زد کرتا ہے جس میں سبھی مذاہب کے تئیں امریکی حکومت کا یکساں نظریہ ظاہر ہوتا ہے۔ راشد حسین اس معاملے میں پہلے مسلم ہوں گے جنھیں بین الاقوامی مذہبی آزادی کے لیے ایمبیسڈر ایٹ لارج کی شکل میں نامزد کیا گیا ہے۔‘‘

راشد حسین نے اس سے قبل قومی سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے محکمہ انصاف میں سینئر وکیل کی شکل میں کام کیا ہے۔ اوبامہ حکومت کے دوران راشد نے ادارہ برائے اسلامک تعاون (او آئی سی) میں امریکہ کے خصوصی سفیر، اسٹریٹجک کاؤنٹر ٹیررزم کمیونکیشن میں امریکہ کے خصوصی سفیر اور وہائٹ ہاؤس کونسل میں ڈپٹی ایسو سی ایٹ کی شکل میں اپنی خدمات دی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں : عوام کی جیب پر ایک اور مار: کل سے ’اے ٹی ایم‘ کے ذریعے پیسہ نکالنا مہنگا پڑے گا
ایک سفیر کی شکل میں راشد حسین نے کثیر فریقی اداروں کے ساتھ کام کیا، جن میں او آئی سی اور اقوام متحدہ، بیرون ملکی حکومتیں، شہری سماج ادارے، تعلیم، صحت، بین الاقوامی سیکورٹی سائنس اور ٹیکنالوجی و دیگر شعبے شامل ہیں۔ راشد نے یہودی مخالفت کا مقابلہ کرنے اور مسلم اکثریتی ممالک میں مذہبی اقلیتوں کی حفاظت کرنے کی کوششوں کی بھی قیادت کی ہے۔ اوبامہ حکومت میں شامل ہونے سے قبل انھوں نے چھٹے سرکٹ کے لیے یو ایس کورٹ آف اپیلس میں ڈیمن کیتھ کے جیوڈیشیل لاء کلرک کی شکل میں کام کیا اور اوبامہ-بائڈن ٹرانزیشن پروجیکٹ کے معاون وکیل بھی تھے

ہفتہ, جولائی 31, 2021

وہ’آپ آم کیسے کھاتے ہیں‘ جیسے سوالات کے عادی آپ مہنگائی پر کیسے بحث کریں گے؟پرینکاگاندھی کامودی پرطنز

وہ’آپ آم کیسے کھاتے ہیں‘ جیسے سوالات کے عادی آپ مہنگائی پر کیسے بحث کریں گے؟پرینکاگاندھی کامودی پرطنز

priyanka-gandhi

نئی دہلی31جولائی:(اردواخباردنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کی جنرل سکریٹری اور یوپی کی انچارج پرینکا #گاندھی واڈرا نے ایک بار پھر وزیراعظم پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعظم #پارلیمنٹ میں مہنگائی جیسے عام #آدمی کے مسئلے پر بھی بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔ مہنگائی سے متعلق تراشے شیئرکرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیاہے کہ وہ’ آپ آم کیسے کھاتے ہیں‘جیسے سوالات کے عادی ہیں ، اس لیے بڑھتی ہوئی مہنگائی جیسے عام لوگوں کو پریشان کرنے والے پارلیمنٹ کے سوالات پر بحث کرنے سے ڈرتے ہیں۔

#وزیر کے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے دوران مونگ پھلی کے تیل کی اوسط ماہانہ خوردہ #قیمت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19.24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سرسوں کے تیل میں 39.03 فیصد ، سبزیوں میں 46.01 فیصد ، سویا آئل 48.07 فیصد ، #سورج مکھی کا #تیل 51.62 فیصد اور پام آئل میں 44.42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار 27 جولائی 2021 کے ہیں۔

ٹورنٹو، کورونا کی جعلی دستاویزات دکھانے پر دو مسافروں پر بھاری جرمانہ

ٹورنٹو، کورونا کی جعلی دستاویزات دکھانے پر دو مسافروں پر بھاری جرمانہ

two-travellers-from-u-s-fined-20000-each-for-fake-vaccination-documents

ٹورنٹو:(اردواخباردنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکا سے #ٹورنٹو سفر کرنے والے دو مسافروں کو جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور کورونا #ٹیسٹ کی رپورٹ استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ #مسافروں نے سرکاری اجازت یافتہ #ہوٹل میں رہنے یا پہنچنے پر ٹیسٹ کروانے کے تقاضوں پر عمل نہیں کیا۔قانون اور ایس او پیز کی ان خلاف ورزیوں کے باعث دونوں مسافروں پر 20 ، 20ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں #ملزمان پر چار مقدمے دائر کیے گئے جس کے مطابق دونوں ہی مسافروں پر 20، 20 ہزار ڈالر کا جرمانہ بنا۔واضح رہے کہ #کینیڈا نے رواں ماہ ہی لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی اور ہوائی سفر سے بھی پابندی اٹھائی تھی۔

مدھیہ پردیش میں چھٹی جماعت کے طالب علم نے آن لائن گیمز میں 40 ہزار ہارنے کے بعد خودکشی کرلی

مدھیہ پردیش میں چھٹی جماعت کے طالب علم نے آن لائن گیمز میں 40 ہزار ہارنے کے بعد خودکشی کرلی

murder

نئی دہلی،31؍جولائی:(اردواخباردنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش میں آن لائن گیمز کے برے اثرات کا ایک افسوسناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک چھٹی جماعت کے طالب علم نے آن لائن گیم میں 40 ہزار روپئے ہارنے کے بعد خودکشی کرلی۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ صرف 13 سال کی عمر میں ایسا مہلک قدم اٹھائے گا۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کا ہے۔ چھتر پور کے ایس پی سچن شرما نے بتایا کہ نوجوان آن لائن گیم میں مسلسل پیسے لگا رہا تھا، جس کی وجہ سے وہ #ڈپریشن میں چلا گیا۔

جمعہ کے روز وہ ایک آن لائن گیم کھیل رہا تھا جس میں اس دن اس نے اپنی ماں کے اکاؤنٹ سے 40 ہزار روپئے ہار گیا۔ پولیس نے ایک سوسائڈ نوٹ بھی برآمد کیا جس میں اس نے اپنے والدین سے پیسے ہارنے پر معافی مانگی ہے۔شرما نے بتایا کہ نابالغ لڑکے کے والد ایک پیتھالوجی لیب چلاتے ہیں جبکہ اس کی ماں ضلع اسپتال کی پیتھالوجی لیب میں کام کرتی ہے۔

جمعہ کو جب اس کی ماں اسپتال میں تھی، اسے موبائل پر پیغام ملا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 1500 روپئے کاٹ لیے گئے ہیں۔ ماں کو پتہ چلتا ہے کہ بیٹا آن لائن گیم میں پیسے ہار چکا ہے۔ اس نے فون پر #بیٹے کو ڈانٹا۔ اس کے بعد لڑکا اپنے کمرے میں گیا اور پھانسی لگالی۔ لڑکے کی بڑی بہن نے پہلے اسے دیکھا، جس کے بعد اس نے والدین کو اطلاع دی۔

نوجوان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں #ڈاکٹروں نے اسے #مردہ قرار دے دیا۔ پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا نوجوان نے آن لائن #گیم میں ہارنے کے بعد واقعی یہ قدم اٹھایا تھا یا کسی نے پیسے کے لیے اسے دھمکی دی تھی۔

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، پروازوں کا آغاز

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، پروازوں کا آغاز

Grand-mosque-mecca

دبئی،31؍جولائی:(اردواخباردنیا.اِن/ایجنسیاں) عمان #ایئرلائن نے گیارہ اگست 2021 سے جدہ کے لیے عمرہ پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یواے ای میڈیا کے مطابق عمانی ایئرلائن نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا کہ عمرے کے لیے گیارہ اگست سے جدہ کے لیے پروازیں بحال کردی جائیں گی۔ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر عمرہ زائر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی سے مستثنی ہوں گے، سرٹیفکیٹ میں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک سفر سے 14 روز قبل لی جاچکی ہے۔

یاد رہے کہ داخلی #عازمین کے لیے عمرہ موسم کا آغاز گزشتہ اتوار سے ہوچکا ہے۔ اس سال حج موسم کی کامیابی کے بعد #عمرہ کا نیا موسم شروع کیا گیا ہے۔ تمام حجاج کورونا وائرس سے محفوظ رہے ہیں۔سعودی وزارت #سیاحت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ یکم اگست سے #ویکسین لگوانے والے سیاحوں کے لیے سعودی عرب کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔

موبائل نہ ملنے سے ناراض 11 سالہ لڑکی کی ایسی حرکت کہ گھر والے اور پولیس بھی حیران

(اردو اخبار دنیا)غازی آباد: این سی آر میں شامل غازی آباد میں ایک 11 سالہ لڑکی نے اپنے ہی والد کے لیپ ٹاپ کا استعمال کیا اور ان کے پاس دھمکی آمیز پیغام بھیج کر ایک کروڑ روپے کی رنگداری طلب کر لی۔ لڑکی کے والد نے جب اس کی اطلاع پولیس کو دی تو پولیس نے حیران کن انکشاف کیا۔

لڑکی ساتویں جماعت میں پڑھتی ہے اور اس کے والد انجینئر ہیں۔ معاملہ غازی آباد کے شالیمار گارڈن علاقہ کا ہے۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق لڑکی نے لیپ ٹاپ پر انٹرنیٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا استعمال کیا اور اپنے والد کے نمبر پر میسج بھیج کر ایک کروڑ روپے کی رنگداری مانگی۔ میسیج کے ذریعے یہ دھمکی بھی دی گئی کہ اگر انگداری نہیں دی گئی تو ان کے کے بیٹے اور بیٹی کو قتل کر دیا جائے گا۔ یہ دھمکی ملنے پر والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ جب پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم چلا کہ دھمکی دینے میں متاثرہ کا ہی لیپ ٹاپ استعمال کیا گیا ہے۔

جب لڑکی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ والدین کی ڈانٹ سے پریشان ہو کر اس نے یہ حرکت کی ہے۔ لڑکی کو گھر میں موبائل فون استعمال کرنے سے بھی منع کیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے غصے میں یہ قدم اٹھایا۔ پولیس نے لڑکی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور اس کے والدین سے کہا کہ وہ بچی کا پوری طرح خیال رکھیں اور اس کی کاؤنسلنگ کریں۔

لندن:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین سٹوکس نے غیر معینہ مدت کیلئے

(اردو اخبار دنیا) ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بین سٹوکس نے اپنے فیصلے سے متعلق کہا ہے کہ میری توجہ ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری سے صحت یابی پر ہے ، انگلش کرکٹ بورڈ نے بین سٹوکس کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ بین سٹوکس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، ان کو مکمل مدد فراہم کرتے رہیں گے ۔


واضح رہے کہ 14 جولائی 2019 کو لارڈز کے میدان میں ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بین سٹوکس کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا ،انہوں نے انگلینڈ کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔


یاد رہے کہ قومی ٹیم جس وقت انگلینڈ کے دورے پر تھی تو انگلش کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس پر ٹیم کو تبدیل کر دیا گیا اور کھلاڑیوں کو قرنطینہ کروایا گیا ، چونکہ سیریز ضروری تھی جس پر انگلش نے اپنی نئی ٹیم کا اعلان کیا جس کی قیادت بین سٹوکس نے کی اور پاکستان کو وائٹ واش کر دیا ۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...