Powered By Blogger

جمعرات, اگست 05, 2021

اولمپکس میڈ ل: ہاکی کپتان منپریت سے مودی نے کی بات

اولمپکس میڈ ل: ہاکی کپتان منپریت سے مودی نے کی بات

پی ایم کی کال
پی ایم کی کال

  •  
  •    
  •   

 

(اردو اخبار دنیا)

وزیر اعظم نریندر مودی نے آک ٹوکیو اولمپکس میں برونز میڈل جیتنے پر ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم سے ٹیلی فون پر بات کی۔ 41 سال کے بعد تمغے کی قحط کو ختم کرتے ہوئے کپتان منپریت کی ٹیم نے بیلجیم کو 5-4 سے شکست دے کر برونز پر قبضہ کیا۔ اس کے بعد ملک بھر میں تقریبات اور مبارکبادوں کا دور شروع ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جیت کے فورا بعد ٹوکیو میں موجود ٹیم سے موبائل پر بات کی۔ اب جانئے کیا ہوئی بات چیت ۔ من پریت: آپ کی حوصلہ افزائی نے ہماری ٹیم کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔

 پی ایم مودی: آپ کی محنت کام کر رہی ہے۔ آپ کے کوچ نے بھی آپ کے ساتھ بہت محنت کی ہے۔ آپ کی محنت کام کر رہی ہے۔ میری طرف سے تمام کھلاڑیوں کو مبارک ہو ، بھائی۔ آپ سب 15 اگست کو مل رہے ہیں ، میں نے سب کو بلایا ہے۔ آپ کا کوچ کس کے ساتھ ہے؟

 من پریت: جی ہاں۔

 کوچ گراہم ریڈ: امید ہے کہ ہم نے آپ پر فخر کیا ہے۔ سیمی فائنل کے بعد آپ کے ساتھ آپ کی گفتگو اور آپ کے الفاظ ہمارے لیے بہت متاثر کن تھے۔

پی ایم مودی: مبارک ہو۔ آپ نے تاریخ بنائی ہے۔ میرے الفاظ نہیں ، یہ آپ کی محنت کا نتیجہ ہے۔

 من پریت نے کہا - دباؤ سے لطف اندوز ہوا اور قدرتی کھیل کھیلا۔

نئی دہلی،کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہاکی ٹیم کو اولمپک کھیلوں میں جیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

نئی دہلی،کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہاکی ٹیم کو اولمپک کھیلوں میں جیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔(اردو اخبار دنیا)نئی دہلی،کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہاکی ٹیم کو اولمپک کھیلوں میں جیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا،'ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کو مبارکباد۔ یہ ملک کے لیے بہت بڑی حصولیابی ہے۔ ملک کو آپ کی حصولیابی پر فخر ہے۔ آپ اس جیت کے حقدار تھے'۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا،'ہاکی ٹیم کے کانسے کا میڈل جیتنے کی خوشی ہوئی اور پورے ملک کے ساتھ ہندوستان کی مرد ہاکی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس شاندار مظاہرے نے درحقیقت مجھے 41 سال پہلے ان کی یادوں میں پہنچا دیا ہے جنھوں نے ہم میں بے پناہ جوش اور انرجی بھر دی تھی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ جیت کھیل برادری اور ملک کے نوجوانوں کو اپنے اپنے شعبے میں اپنی شناخت بنانے کے لیے تحریک دے گی'۔
محترمہ واڈرا نے کہا،'زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور ملک کو مزید ایک میڈل دلایا۔ اپنی مرد ہاکی ٹیم کا کھیل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ غیرمعمولی مظاہرہ'۔


پاکستان:صوبہ پنجاب میں ایک مندر پر مشتعل افراد کے حملے

(اردو اخبار دنیا)

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے بھونگ شریف میں ایک مندر پر مشتعل افراد کے حملے اور شدید توڑ پھوڑ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کے بعد رینجرز کو علاقے میں طلب کر لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں افراد ڈنڈوں، پتھروں اور اینٹوں کے ساتھ مندر کی کھڑکیوں، دروازوں اور وہاں موجود مورتیوں کو توڑ رہے تھے۔پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صادق آباد کے علاقے بھونگ شریف میں پولیس کا آپریشن جاری ہے۔بعد ازاں انھوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رینجرز اور پولیس اہلکار علاقے میں تعینات کر دیے گئے ہیں، صورتحال کنٹرول میں ہے اور یہاں کے مکینوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

یہ واقعہ جس علاقے میں پیش آیا ہے وہاں ہندو برادری کے 80 مکانات اس مندر کے گرد ہی موجود ہیں۔ علاقے میں اکثریتی آبادی مسلمانوں کی ہے۔تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کا کوئی واقعہ یہاں اس سے پہلے پیش نہیں آیا۔قومی اسمبلی کے رکن اور ملک میں ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیشں کمار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ آج دن بارہ بجے علاقے میں حالات کی کشیدگی کی ابتدا ہوئی۔بھونگ تھانے کے اے ایس آئی نے بی بی سی کو بتایا کہ علاقے میں موجود ایک جیولر نے فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس میں لکھا کہ ’یہاں مسلمان اور ہندو اکٹھے کھاتے ہیں انھیں اس سے روکا جائے۔‘

وہ بتاتے ہیں کہ اس کے بعد وہاں جھگڑا شروع ہو گیا اور یہاں قریب کچے کا علاقہ بھی ہے تو شرپسند عناصر بھی یہاں پہنچ گئے۔پولیس اہلکار کے مطابق مقامی مندر میں مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی اور پولیس جب موقع پر پہنچی تو اس پر بھی پتھراؤ کیا۔انھوں نے بتایا کہ ابھی واقعے کی ایف آئی آر تو درج نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی ہے تاہم ابھی حالات کنٹرول میں ہے اور رینجرز بھی یہاں موجود ہے۔پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس واقعے کو علاقے میں 23

اگست کو پیش آنے والے ایک واقعے سے جوڑا جس میں ایک آٹھ سالہ بچے پر توہین مذہب کا الزام لگا تھا۔ولیس کا کہنا ہے کہ 24 تاریخ کو ہم نے ایک آٹھ سال کے بچے کے خلاف 295 اے کے تحت مقدمہ درج کیا۔انھوں نے بتایا کہ مقامی مدرسے کی انتظامیہ نے الزام لگایا تھا کہ لائبریری میں ایک بچے نے آکر پیشاب کیا ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی ایف آئی آر درج ہوئی اور بچے کو گرفتار کیا گیا۔

 

اے ایس آئی کے مطابق چونکہ بچہ نابالغ تھا اس لیے قانون کے مطابق 295 اے کی سخت سزا اسے دی نہیں جا سکتی تھی۔ مجسٹریٹ صاحب نے ضمانت پر28 تاریخ کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ڈاکٹر رمیشں نے بتایا کہ رحیم یار خان کے ڈی پی او نے اس بچے کو اٹھایا اور وہ پوسٹ ڈیلیٹ کروائی اور پھر اسے چھوڑ دیا۔ان کا کہنا ہے کہ لڑکے کو چھوڑنے کے بعد علاقے میں دوبارہ سے ایکٹویٹی شروع ہو گئی۔

’شام کو چار بجے سی پیک کا روڈ 25 کے قریب لوگوں نے بلاک کیا۔ میں نے ایڈیشنل آئی جی کو بتایا۔ ساڑھے چھ بجے انھوں کے مندر پر حملہ کیا تھا۔ گھروں میں جانے کی کوشش کی۔ پھررینجرز کو بلایا گیا۔ اور اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔‘

ڈاکٹر رمیش نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا نوٹس لیں۔ انھوں نے واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے اسکول کھولنے کے معاملے میں ریاستی حکومت کی طرف سے دائر

اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے اسکول کھولنے کے معاملے میں ریاستی حکومت کی طرف سے دائر

(اردو اخبار دنیا)نینی تال: اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے اسکول کھولنے کے معاملے میں ریاستی حکومت کی طرف سے دائر ایک پی آئی ایل کی سماعت کرتے ہوئے بدھ کو حکومت سے کہا کہ وہ 17 اگست تک درخواست میں اٹھائے گئے نکات پر اپنا جواب داخل کرے۔ دہرادون کے رہائشی وجے سنگھ پال کی جانب سے دائر کردہ پی آئی ایل کی سماعت آج چیف جسٹس آر ایس چوہان اور جسٹس آلوک کمار ورما کی ڈبل بنچ نے کی۔

ہاکی میں ٹیم انڈیا کی شاندار کاردگی، جرمنی کو ہرا کر 'برونز میڈل' جیتا، اولمپکس میں ہندوستان کا چوتھا تمغہ

درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ کورونا وبا کے دوران ریاستی حکومت نے 31 جولائی کو ایک حکم جاری کیا تھا جس میں ریاست میں کلاس IX سے XII تک کی کلاسیں 02 اگست اور 16 اگست سے کلاس VI۔ VIII شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر ختم نہیں ہوئی ہے اور اگست اور ستمبر میں تیسری لہر کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق تیسری لہر سے بچوں کے تحفظ کو خطرہ بتایا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس معاملے میں خبردار بھی کیا ہے۔ اس کے باوجود حکومت اسکول کھولنے کے فیصلے پر قائم ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جہاں ایک طرف 31 جولائی کے حکم میں 18 سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کے حوالے سے کوئی ٹھوس اطلاع نہیں دی گئی ہیں، وہیں سینیٹائزر، ماسک اور تحفظ کے لیے اسکولوں میں سوسل ڈسٹنسنگ پر عمل درآمد کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

بہار: 16 اگست سے پہلی سے آٹھویں کلاس کے اسکول کھلیں گے

درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ بچوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بالآخر عدالت نے ریاستی حکومت سے پوچھا ہے کہ وہ درخواست گزار کے اٹھائے گئے تمام نکات پر 17 اگست تک اپنا جواب داخل کرے۔ معاملے کی اگلی سماعت 18 اگست کو ہوگی۔

وزیراعظم نے کیا سیلاب متاثرین کے لیے دو لاکھ روپے کا اعلان

وزیراعظم نے کیا سیلاب متاثرین کے لیے دو لاکھ روپے کا اعلان

وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

  •  
  •   
  •  

 (اردو اخبار دنیا)

وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ روپے کے معاوضہ کو منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے زخمی ہونے والوں کے لیے بھی 50 ہزار روپے کی مالی مدد کو اپنی منظوری دی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے پی ایم رلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے کے معاوضہ کو منظوری دے دی ہے۔ زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

PM @narendramodi has approved an ex-gratia of Rs. 2 lakh each from PMNRF for the next of kin of those who have lost their lives due to rains and floods in Madhya Pradesh. Rs. 50,000 would be given to the injured.

 

اس کے علاوہ وزیر اعظم  نریندر مودی نے مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے زخمیوں کے لیے بھی 50 ہزار روپے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو پی ایم رلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ 

An ex-gratia of Rs. 2 lakh each from PMNRF would be given to the next of kin of those who lost their lives due to flooding in parts of West Bengal. The injured would be given Rs. 50,000.


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

(اردو اخبار دنیا)نئی دہلی :امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے کے دبا میں تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے باوجود جمعرات کو ملک میں پٹرول کی قیمتیں مسلسل 19 ویں دن مستحکم رہیں۔ لگاتار 20 ویں دن ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق پیر کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
30 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے تیل کی بین الاقوامی قیمتیں گر رہی ہیں۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہر روز صبح 6 بجے سے ہوتا ہے۔آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں:

شہر کا نام ——------ پٹرول——-------------- ڈیزل
دہلی ————-— 101.84 —————- 89.87۔
ممبئی -———— 107.83 —————— 97.45۔
چنئی------------- 10- 102.49 -———-—- 94.39۔
کولکتہ ————- 102.08 —————— 93.02۔


چینی ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو سعودی عرب میں داخلے کی مشروط اجازت

چینی ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو سعودی عرب میں داخلے کی مشروط اجازت


Saudi Arabia airport arrivals

ریاض، 4 اگست:(اردواخباردنیا/ایجنسیاں)سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ کووِڈ۔19 ویکسین لگوانے والے غیر ملکی شہریوں کو منظور شدہ ویکسینز میں سے کسی ایک کا بوسٹر شاٹ لگوانے پر ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔سعودی ای ویزا پورٹل کے مطابق ‘وہ مہمان جنہوں نے #سائنو فارم یا سائنو ویک کی دو خوراکیں لگوا رکھی ہیں انہیں اس وقت قبول کیا جائے گا جب وہ مملکت کی منظورہ کردہ چاروں میں سے کوئی ایک ویکسین کی اضافی خوراک لگوالیں ۔

سعودی عرب نے یکم اگست سے بین الاقوامی سیاحوں کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے جن کے لیے فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن ویکسین لگوانے کی شرط رکھی گئی تھی۔سعودی حکام کی جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا تھا کہ ‘ملک میں آنے والے سیاحتی ویزے کے حامل افراد کو آکسفورڈ/ ایسٹرازینیکا، فائزر/بائیو این ٹیک یا موڈرنا کی 2 خوراکیں یا جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی ایک خوراک لگوانے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

اردودنیانیوز۷۲

عید الفطر کا پیغام

عید الفطر کا پیغام  مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...