Powered By Blogger

بدھ, اگست 11, 2021

مسلم لڑکیوں کا غیر مسلم لڑکوں سے شادی کرنا ایمانی غیرت کے خلاف: نائب امیر شریعت ‏



مسلم لڑکیوں کا غیر مسلم لڑکوں سے شادی کرنا ایمانی غیرت کے خلاف: نائب امیر شریعت 

پھلواری شریف(اردو اخبار دنیا) اس وقت ملک کے بعض علاقوں سے یہ دلدوز اور روح فرسا خبریں آرہی ہیں کہ معمولی مفاد کی خاطر مسلم لڑکیاں غیرمسلم لڑکوں کی ہوس رانی کا شکار بن رہی ہیں اور مذہب تبدیل کرکے شادیاں بھی کرتی ہیں، یہ صورت حال مسلم معاشرہ کی بربادی کے لئے زبردست خطرہ کی گھنٹی ہے، ان حالات میں اگر ملک کے باشعور مسلم طبقہ نے سنجیدگی سے اس کے تدارک پر غور نہ کیا تو مسلمانوں کے خاندانی نظام کے تانے بانے بکھر جائیں گے، ان کی عظمت وشرافت اور انسانیت کی جڑیں کھوکھلی ہو جائیں گی، ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی مد ظلہ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت میں کیا، انہوں نے فرمایا کہ ملک کی انتہا پسند اور ہندو احیاء پرست تنظیمیں مسلمانوں کی کثیر آبادی والے علاقوں کو نشانہ بناتی ہیں، مسلمانوں کے مہذب خاندانوں کی تعلیم یافتہ لڑکیوں کو جال میں پھنساتی ہیں اور غریب گھرانے کی بچیوں کو لالچ دے کر غیر مسلم لڑکوں سے شادیاں کراتی ہیں، پھر ان کی عفت وعصمت کو تار تار کرواتی ہیں، اس قسم کے روح فرسا واقعات ملک کے مختلف خطوں میں پیش آچکے ہیں، جہاں لڑکیاں مذہب تبدیل کرکے غیرمسلم لڑکوں سے شادیاں رچا لیتی ہیں، حضرت نائب امیر شریعت نے فرمایا کہ بھلا بتلایئے کہ اسلام نے عورتوں کے سروں پر عزت واحترام کا تاج رکھا ہے، اس نے ماں کے قدموں تلے جنت، اچھی اور نیک بیوی کو آدھا ایمان اور بیٹی کی پیدائش کو رحمت قرار دیا۔

لیکن افسوس ہے آج اسی مذہب کے شیدائی بے حیائی وبے راہ روی پر گامزن ہیں، جس کا غلط فائدہ اٹھاکر عہد جدید کی تہذیب نے استحصال کرنا شروع کردیا اور ستم ظریفی کہئے کہ مسلم معاشرہ بھی اس کا شکار ہوتا جارہا ہے، آج کل تعلیم نسواں کے نام پر ایسی تعلیم دی جاتی ہے کہ ان میں مادیت پرستی کے سواکوئی فکری اور روحانی تبدیلی پیدا نہیں ہوتی ہے، جس کے نتیجہ میں معاشرہ آزاد جنسی، آوارگی اوربے راہ روی میں مبتلا ہو تا جارہا ہے، اس وقت حالات انتہائی نازک وناگفتہ بہ ہیں اور یہ ہماری ایمانی غیرت کے بھی خلاف ہے، اس لئے ہمارے علماء وفضلاء مدارس اور ائمہ مساجد کی دینی واخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پہلو پر فوری توجہ دیں اور مسجد کے منبر ومحراب سے اس بے راہ روی کے خلاف خطاب کریں، خواتین کے اصلاحی اجتماعات منعقد کریں اس میں اسلام نے عورتوں کو عزت واحترام کا جو مقام عطا کیا ہے اس سے انہیں روشناس کرائیں، غیر مخلوط نظام تعلیم کے قیام پر توجہ دلائیں، ٹیلی ویزن اور موبائل کا کثرت سے استعمال کرنے پر تنبیہ کریں، انٹرنیٹ اور یوٹیوب پر فحاشی کے جو مناظر دکھلائے جاتے ہیں ان کے دیکھنے سے منع کریں، ساتھ ہی مسلم گھرانوں میں بھی والدین لڑکیوں کے سامنے خواتین اسلام کے کردار وعمل کے اسباق سنائیں، ان کے اندر وہی ذوق عمل پیدا کیا جائے جو ماضی میں ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا طرز عمل رہا ہے، جب تک گھر میں لڑکیوں کی صحیح اسلامی، دینی واخلاقی تربیت اور ذہن سازی نہیں ہوگی، خارجی ماحول وفضائ میں خوشگواری نہیں آئے گی، اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اس فتنہ وبگاڑ سے محفوظ رکھے اور سنت وشریعت کے مطابق زندگی گذارنے کی توفیق بخشے۔آمین


بریکینگ نیوز:مہاراشٹرمیں دوکانوں اور ہوٹلوں کے اوقات میں تبدیلی‘شادی تقاریب کیلئے بھی رعایت

ممبئی:11اگست (اردو اخبار دنیا) ریاستی کابینہ کااہم اجلاس ہواجس میں ریاست میں جاری لاک ڈاون کی پابندیوں میں آج مزید نرمی دینے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ا س کے مطابق اب ریاست میں ہوٹلس اور دوکانوں کے اوقات میں ا ضافہ کردیاگیا ہے۔۱۵ اگست سے یہ نرمی دی جارہی ہے ۔

ّآج شام چھ بجے ممبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے وزیر صحت عامہ راجیش ٹوپے نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ مہاراشٹرمیں 15اگست سے شادی بیاہ کی تقاریب یعنی منگل کاریالیہ شادی خانوں میں اب 50کے بجائے 100افراد کوشرکت کی اجازت رہے گی ۔اگر کوئی شادی کی تقریب کھلے میدان میں رکھی جاتی ہے تو وہاںپر200مہمان شرکت کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ریاست میں اب ہوٹلس اوردوکانیں رات آٹھ بجے کے بجائے شب دس بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت رہے گی ۔مگر ہوٹل مالکان و ملازمین کو کورونا کے دو ٹیکہ لینا لازمی رہے گا۔جبکہ منادر ‘مساجد اوردیگر تمام مذہبی مقامات‘ سینما ہال ‘ناٹیہ گرہ فی الحال بند ہی رہیں گے ۔

اسکولوں کے دوبار ہ کھولنے کے بارے میں راجیش ٹوپے نے کہاکہ ٹاسک فورس اسکولوںکے دوبارہ کھولنے کے حق میں نہیں ہے اسلئے اس پر آج رات وزیراعلیٰ کے ہمراہ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوگا جس کے بعد کوئی اہم فیصلہ کیاجائے گا۔

انگلینڈاور ہندوستانی کرکٹ ٹیم پرکیوں لگایا گیا جرمانہ

انگلینڈاور ہندوستانی کرکٹ ٹیم پرکیوں لگایا گیا جرمانہ

انگلینڈ اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم پرکیوں لگایا گیا جرمانہ
انگلینڈ اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم پرکیوں لگایا گیا جرمانہ

(اردو اخبار دنیا)

دبئی:انگلینڈ اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم پر بدھ کے روز ناٹنگھم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سست اوور ریٹ کے لئے 40 فیصد میچ فیس کاجرمانہ لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیوٹی سی) کے دو دو پوائنٹس کاٹے گئے ہیں مقررہ وقت کوذہن میں رکھتے ہوئے یہ پایا گیا کہ دونوں ٹیموں نے ہدف سے دواوور کم ڈالے، جس کے پیش نظرمیچ ریفری کے آئی سی سی ایلیٹ پینل کےکرس براڈ نے یہ جرمانہ لگایا۔

آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ کھلاڑیوں اور ان کے انفرادی سپورٹ اسٹاف کے لئے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22، جوسست اوور ریٹ سے متعلق ہے، کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے، جب ان کی ٹیم مقررہ وقت میں پورے اوور ڈالنے میں ناکام رہتی ہے۔

اس کے علاوہ آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنے کی شرائط کے آرٹیکل 16.11.2 کے مطابق ایک ٹیم کاہرایک اوور ہر شارٹ کے لئے ایک پوائنٹ کاٹا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں ملی جائیداد خریدنے کی اجازت

سعودی عرب میں ملی جائیداد خریدنے کی اجازت

سعودی عرب میں ملی جائیداد خریدنے کی اجازت
سعودی عرب میں ملی جائیداد خریدنے کی اجازت

(اردو اخبار دنیا)

ریاض:عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جائیداد خریدنے کے لیے شرائط مقرر کی گئی ہیںِ جس کے مطابق جائیداد خریدنے کے لیے اقامہ درست اور تجدید شدہ ہونا ضروری ہے۔

سعودی حکومت نے اصلاحات کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سعودی اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں کو مملکت میں جائیداد خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جائیداد خریدنے کے لیے شرائط مقرر کی گئی ہیںِ جس کے مطابق جائیداد خریدنے کے لیے اقامہ درست اور تجدید شدہ ہونا ضروری ہے۔

سعودی اعلامیے کے مطابق جائیداد کی معلومات سرکاری دستاویزات کی کاپی کے ساتھ دینا ہوگی، جائیداد خریدنے والے کے نام دوسری جائیداد نہیں ہونی چاہیے۔

سعودی حکومت نے کہا ہے کہ جائیداد مکہ یا مدینہ میں نہیں خریدی جاسکتیں، غیرملکی افراد صرف رہائشی مقصد کے لیے جائیداد خرید سکتے ہیں۔

سعودی اعلامیے کے مطابق جائیداد کی معلومات سرکاری دستاویزات کی کاپی کے ساتھ دینا ہوگی، جائیداد خریدنے والے کے نام دوسری جائیداد نہیں ہونی چاہیے۔

سعودی حکومت نے کہا ہے کہ جائیداد مکہ یا مدینہ میں نہیں خریدی جاسکتیں، غیرملکی افراد صرف رہائشی مقصد کے لیے جائیداد خرید سکتے ہیں۔

دوسری جانب ابشر اکاؤنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مقیم غیرملکیوں کو ایک عدد غیرمنقولہ جائیداد کی ملکیت رکھنے کا اختیار ہے۔

ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے وہ غیرمنقولہ جائیداد خریدنے کی درخواست جمع کرواسکتے ہیں جس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں منظوری دی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کے لیے غیرملکی کا نافذ العمل اقامہ ضروری ہے، اقامہ کی مدت ختم ہو تو درخواست قبول نہیں ہوگی۔

ابشر اکاؤنٹ لاگ ان کریں اس کے بعد مائی سروس پر جائیں، سروس کو کلک کریں، پھر جنرل سروس پر جاکر غیرمنقولہ جائیداد پر کلک کریں۔

درخواست کے ساتھ خریدی جانے والی جائیداد کی مکمل تفصیل، اس کی ملکیتی دستاویزات اور تصویر منسلک کرنا لازمی ہے

ہماچل پردیش میں زمین کھسکنے کا واقعہ ایک ہلاک ملبے کے نیچے کئی افراد

نئی دہلی (اردو اخبار دنیا)_ ہماچل پردیش میں آج دوپہر لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ اس واقعہ میں ریاست سے تعلق رکھنے والی ایک آر ٹی سی بس , ایک ٹرک اور کئی کاریں ملبے کے نیچے پھنس گئے۔ حادثے میں ایک کی موت ہو گئی۔ ملبے کے نیچے کئی افراد کے پھنسے رہنے کا امکان ہے جن میں 10 افراد کو بچا لیا گیا۔ ، آئی ٹی بی پی کی تین بٹالین کو امدادی کارروائیوں کے لیے میدان میں اتارا گیا ہے ۔ امدادی سرگرمیاں میں 200 کے قریب جوانوں نے حصہ لیا۔ اس علاقے میں چند مقامات پر پتھروں کے کھسک جانے کی اطلاع ہے لگ بھگ 40 لوگ چٹانوں کے نیچے پھنسے ہوئے دکھائی دئے ہیں۔ آئی ٹی بی پی کے ترجمان وویک پانڈے نے کہا کہ یہ علاقہ فی الحال خطرے میں ہے۔ آئی ٹی بی پی کی 17 ویں ، 19 ویں اور 43 ویں بٹالین کے جوانوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ آئی ٹی بی پی فورسز ریکونگ پیو شملہ ہائی وے پر چٹانوں کو صاف کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

امانت اللہ خان سابق چیف سکریٹری پر حملہ کرنے کے ملزم

امانت اللہ خان سابق چیف سکریٹری پر حملہ کرنے کے ملزم

امانت اللہ خان
امانت اللہ خان

(اردو اخبار دنیا)عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو سابق چیف سکریٹری پر حملہ کرنے کا مجرم پایا گیا ، سی ایم کیجریوال سمیت 9 ملزمان بری

 خصوصی عدالت نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے دو ایم ایل اے امانت اللہ خان اور پرکاش جاروال کو دہلی کے سابق چیف سکریٹری انشو پرکاش پر حملہ کرنے کا مجرم قرار دیا ہے۔ تاہم دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور 9 دیگر عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کو بری کر دیا گیا ہے۔

 جن ایم ایل اے کو بری کر دیا گیا ہے ان میں نتن تیاگی ، ریتوراج گووند ، سنجیو جھا ، اجے دت ، راجیش رشی ، راجیش گپتا ، مدن لال ، پروین کمار اور دنیش موہانیہ شامل ہیں۔

 کیجریوال کے گھر میں منعقدہ میٹنگ کے دوران حملہ کا الزام۔ یہ معاملہ انشو پرکاش پر حملے سے متعلق ہے جو 2018 میں دہلی کے چیف سکریٹری تھے۔ انشو پرکاش پر مبینہ طور پر 19 فروری 2018 کو کیجریوال کے گھر میں ایک میٹنگ کے دوران حملہ کیا گیا۔ اس معاملے میں کیجریوال اور سیسودیا سمیت 13 ملزم تھے۔

 الزامات کے مطابق ، انشو پرکاش کو کیجریوال کی موجودگی میں ان کے ایم ایل اے نے بدتمیزی اور مار پیٹ کی۔ اس کے بعد چیف سکریٹری نے رات ہی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اس کے بارے میں شکایت کی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ چیف سکریٹری کے ساتھ کیجریوال کے اشتہار کے حوالے سے 3 سال سے تنازعہ چل رہا تھا۔ ساتھ ہی کیجریوال حکومت نے کہا کہ یہ تنازعہ تقریبا 2.5 2.5 لاکھ لوگوں کو راشن نہیں مل رہا تھا۔

 یہ بھی الزامات تھے کہ کیجریوال کے کہنے پر ان کے ایم ایل اے نے انشو پرکاش کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ اے اے پی ایم ایل اے نے انشو پرکاش کو تھپڑ رسید کیا ہے۔ ساتھ ہی ایم ایل اے امانت اللہ خان نے کہا تھا کہ یہ چیف سیکریٹری تھا جس نے بدتمیزی شروع کی۔ آپ نے اس وقت یہ بھی کہا تھا کہ بی جے پی نے انشو پرکاش پر دباؤ ڈال کر مقدمہ دائر کیا تھا۔

 چارج شیٹ میں دعویٰ

- AAP رہنماؤں نے ثبوت چھپائے اس معاملے میں دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انشو پرکاش پر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حملہ کیا گیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ اے اے پی رہنماؤں نے ثبوت بھی چھپائے تھے۔ اس نے واقعہ سے پہلے ہی کئی سی سی ٹی وی کنکشن منقطع کر دیے تھے۔

سیسودیا نے کہا - یہ ایک جھوٹا کیس تھا۔ اس معاملے میں عدالت کے فیصلے پر منیش سسودیا نے کہا ہے کہ یہ انصاف اور سچ کی فتح کا دن ہے۔ سیسودیا نے کہا کہ عدالت نے تمام الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کو اس جھوٹے کیس میں بری کر دیا گیا ہے۔ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ الزامات جھوٹے ہیں۔ سسودیا نے الزام لگایا ہے کہ یہ بی جے پی کی سازش تھی۔


راجیہ سبھا : ہنگامہ آرائی پر وینکیا نائیڈوجذباتی ہو گئےراجیہ سبھا میں ہنگامہ

راجیہ سبھا : ہنگامہ آرائی پر وینکیا نائیڈوجذباتی ہو گئے
راجیہ سبھا میں ہنگامہ


 
(اردو اخبار دنیا)
راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو منگل کو پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے مندر کی بے حرمتی کی وجہ سے وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ کل ایوان میں جو کچھ ہوا وہ جمہوریت کے خلاف ہے۔

نائیڈو نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو مجبور نہیں کر سکتی۔ ارکان احتجاج کر سکتے ہیں ، لیکن چیئرمین کو نہیں بتا سکتے کہ کیا کرنا ہے ، کیا نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے جمہوریت کا تقدس پامال کیا گیا ، میں مجروح ہوں۔ میرے پاس میرے درد کو بیان کرنے یا مذمت کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

ہنگامہ آرائی کرنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کی دھمکی۔ ایوان بالا میں ہنگامہ برپا کرنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ کل اپوزیشن جماعتوں کے لیڈر کنویں پر پہنچے اور میز پر چڑھ گئے ، انہوں نے قاعدہ بیل کو بھی سیٹ کی طرف پھینک دیا۔ تاہم ، یہ ایوان کی کارروائی ختم ہونے کے بعد ہوا۔

 ایک کے بعد ایک شرمناک واقعہ: انوراگ ٹھاکر۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سنگھ باجوہ پر راجیہ سبھا میں حکمرانی کی کتاب پھینکنے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں اپنے مسائل اٹھانے کے لیے بطور رکن پارلیمنٹ بھیجا گیا ہے ، وہ بحث میں حصہ لیے بغیر فائلیں پھاڑنے اور پھاڑنے کے لیے آئے ہیں۔ کل جو ہوا وہ ایک کے بعد ایک شرمناک تھا۔


اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...