ہفتہ, اگست 21, 2021
مقصد پر نگاہ اور اس نگاه اور اس سے عشق کامیابی کی شاہ کلید ہے
مونگیر ۲۱؍اگست (پریس ریلیز)
علم ترقی کا ضامن ہے، دین ودنیا دونو ں میں ترقی اس سے ہوتی ہے، عمل میں پختگی بھی اس کے بغیر ممکن نہیں ہے، اس لیے آپ حضرات پوری توجہ سے خلوص کے ساتھ علم کے حصول میں لگے رہیں، رحمانی ۳۰ خلد آباد اورنگ آباد کے کیمپس میں واقع مسجد میں طلبہ واساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے رحمانی ۳۰ کے چیرمین اور سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا، انہوںنے کہا کہ تعلیمی کا م کو صحیح وقت پر کرنا ، اپنی ذمہ داری کو محسوس کرنا ، ہمیشہ اعتدال کی روش اپنا نا اور پوری توجہ کو تعلیم کی طرف مرکوز کرنا کامیابی کے بڑے راز ہیں، انہیں اپنائے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی۔ حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے کہا کہ تعلیم کا مقصد اللہ کی رضا ہو، یہ نہیں ہے، تو کچھ بھی نہیں ہے، اللہ نے قرآن میں نبی برحق کی زبانی کہلوایا ، کہئے میری نماز، میری عبادت، اور میرا مرنا جینا سب اللہ کے لیے ہے، آپ کو اپنی منزل معلوم ہونی چاہئے، اور منزل رضائے الہی ہے، انہوںنے کہا کہ مقصد پر نگاہ اور اس سے عشق ضروری ہے، اور یہ کامیابی کی شاہ کلید ہے۔
حضرت مولانا احمد ولی فیصل صاحب رحمانی نے پرنسپل محمد اظہر الدین کے ہمراہ پورے رحمانی ۳۰ کے کیمپس کا معائنہ کیا اور تعلیمی امور پر پرنسپل صاحب کو اپنے قیمتی مشورہ سے نوازا، اس دوران ساتھ میں مولانا محفوظ الرحمانی فاروقی خلیفہ حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی ر حمۃ اللہ علیہ ساتھ تھے
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
بیٹے کی آخری رسوم کیلئے 500 روپئے لئے تھے ادھار ، بدلے میں ملزم کرتا تھا انتہائی گھنونا کام ، تنگ آکر کی خودکشی

مقتول کی بیوی ساوتری پوار کے بیان کی بنیاد پر ملزم رامداس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 374 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ہوئی ہے۔

مقتول کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر کالو پوار نے ملزم سے بیٹے کے کفن کے لئے 500 روپے ادھار لئے تھے کیونکہ اس کے پاس آخری رسومات اداکے لئے پیسے نہیں تھے۔ ملزم کا تعلق اسی گاؤں سے ہے۔

واضح ہو کہ کالو دھرم پوار نے تقریبا آٹھ ماہ قبل 13 جولائی کو اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی تھی۔

۔ نومبر 2020 میں اس کا بیٹا جو کہ ہشتم جماعت کا طالب علم تھا ، دیوالی سے کچھ دن پہلے گاؤں کے قریب مردہ پایا گیا تھا جس کے بعد متاثرہ کے پاس بیٹے کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے بھی پیسے نہیں تھے۔

اس لئے وہ اپنے ہی گاؤں میں رہنے والے ملزم رامداس کے پاس گیا اور 500 روپے مانگے۔ پیسے دینے کے بعد ملزم نے پوار سے کہا کہ پیسے دینے کے بجائے اسے اس کے ساتھ کام کرنا پڑے گا لیکن اس کی اجرت مقرر نہیں تھی۔ میں کھانا دیتا تھا۔

متاثر جب بھی کام کرنے کے لئے پیسے مانگتا تھا ملزم پوار کو گالیاں دیتا تھا اور اسے دھمکی دی کہ وہ آئندہ کبھی کام کے پیسے نہ مانگے۔

پوار پریشان تھا اور ان سب کے ظلم سے مجبور تھا۔ 13 جولائی کی صبح 7 بجے کالو پوار (عمر 48 سال) اپنے گھر میں پھانسی لگا لی ، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
لے منایا گیا محرم ، بہار اور جھارکھنڈ میں سادگی نہیں ہوا تعزیہ پہلام
لے منایا گیا محرم ، بہار اور جھارکھنڈ میں سادگی نہیں ہوا تعزیہ پہلامرانچی(اردو اخبار دنیا): اسلامی کیلنڈر کے مطابق جمعہ یعنی 10 محرم کو دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے حضرت محمد ﷺ کے نواے اور امام حضرت علی کے بیٹے امام حسین علیہ السلام کی شہادت کو سادگی کے ساتھ منایا اور خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر ، بہار اور جھارکھنڈ کے مختلف امام باڑوں میں سماجی دوری کو اپناتے ہوئے ، لوگوں نے مجلس اور ماتم کرکے امام حسین کو یاد کیا۔
سوز پڑھتے ہوئےعزادار
بہار کے پٹنہ ، آرہ ، مظفر پور ، چھپرا ، شیخ پورہ ، سیوان اور گوپال گنج میں بھی مسلمانوں نے اپنے گھروں میں امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ماتم اور مجلسیں کیں۔ دوسری طرف جھارکھنڈ کے جمشید پور ، رانچی ، جپلا حسین آباد اور حیدر نگر میں کورونا ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں امام حسین کی یاد میں ماتم اور نوحہ خوانی کی گئی ۔ تاہم ، کورونا کی وبا کے پیش نظر اس سال بھی تعزیہ کا جلوس نہیں نکالا گیا اورکئی جگہوں پر تعزیہ پہلام نہیں ہو سکا ۔ جس کی وجہ سے مسلم طبقوں میں مایوسی تھی۔
امام باڑے میں ذکرِ حسین کرتا ننھا عزاداردہلی سے آرہ میں محرم منانے آئے جے این یو کے ریسرچ اسکالر سید سعدین رضا نے لگاتار نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین نے انسانیت ، حقوق اور دین کو بچانے کے لیے اپنی شہادت دی۔ کربلا کی جنگ اس لیے ہوئی تاکہ دنیا میں امن و سکون قائم ہو۔
لہٰذا ، انسانیت کا خیال رکھتے ہوئے اور کورونا ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ، تعزیہ کا جلوس اور پہلام کا اہتمام پچھلے دو سالوں سے نہیں کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ کورونا وبا پوری دنیا کے لیے ایک خطرہ بنی ہوئی ہے اور ہم سبھی مل کر اس وباءکو کورونا گائڈلائن پر عمل کرتے ہوئے سمجھداری کے ساتھ شکست دے سکتے ہیں اور اسے دنیا سے ختم کر سکتے ہیں۔
سوز پڑھتے ہوئےعزاداراس موقع پر وشوا بھارتی یونیورسٹی ، کولکاتا کے شعبہ تاریخ کے صدر شعبہ ڈاکٹر اعزاز حسین نے بتایا کہ امام حسین (ع) نے 680 عیسوی میں بنی امیہ کے خلیفہ یزید کی ناانصافی اور دین اسلام کے خاتمے کی سازش کے خلاف تحریک چلائی۔ امام حسین (ع) اپنے 72 ساتھیوں کے سات یزید کی ایک بڑی فوج سے ٹکرا گئے ۔ 10 محرم کو عراق کے کربلا میں یزیدی فوج نے امام حسین (ع) اور ان کے ساتھیوں کو تین دن تک بھوکا اور پیاسہ رکھنے کے بعد قتل کردیا۔ اپنی اور اپنے ساتھیوں کی جانیں قربان کر کے امام حسین نے دنیا کو پیغام دیا کہ عزت کی موت ذلت کی زندگی سے بہتر ہے۔ امام حسین کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے مسلمان ہر سال محرم مناتے ہیں ،
MOULANA NASEEM ABBASاس کے ساتھ ہی کانپور سے آئے ہوئے مولانا نسیم عباس نے کہا کہ جھوٹ اور ظلم کے مقابلہ میں امام حسین (ع) کی تحریک سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ظالم کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو ، اسکے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہو جائے۔، بالآخر فتح حق کی ہی ہوتی ہے۔ اسی طرح تحریک کربلا سے ہم ہمت ، صبر ، عزم ، وفاداری ، مساوات ، قربانی اور دشمنوں کی معافی کا سبق سیکھتے ہیں اور اسے اپنی زندگی میں اسے عملی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
دہلی میں بارش نے توڑا 2009 کا ریکارڈ ، سڑکیں ندی میں تبدیل
دہلی میں بارش نے توڑا 2009 کا ریکارڈ ، سڑکیں ندی میں تبدیل(اردو اخبار دنیا)دہلی میں 2009 کے بعد سے اس سال ایک مہینے میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے، جس کے سبب قومی راجدھانی میں آبی جماؤ اور ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ جانکاری ہندوستانی محکمہ موسمیات سائنس (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز دی۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ 10 اگست 2010 کو 110 ایم ایم بارش ہوئی تھی جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ تیز بارش تھی، لیکن ہفتہ کی صبح 8.30 بجے تک 24 گھنٹوں کے دوران لودھی روڈ آبزرویٹری میں 149.0 ایم ایم بارش درج کی گئی، جب کہ دہلی ریج پر تقریباً 149.2 ایم ایم بارش کا اندراج ہوا۔ ساتھ ہی آئی ایم ڈی نے بتایا کہ صفدر جنگ ہوائی اڈے نے ہفتہ کو اس مانسون سیزن کی ایک دن کی سب سے زیادہ بارش 138.8 ایم ایم درج کی ہے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی-این سی آر کے بیشتر مقامات (بہادر گڑھ، فرید آباد، بلبھ گڑھ، لونی دیہات، ہنڈن اے ایف اسٹیشن غازی آباد، اندرا پورم، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، کیتھل اور کرنال کے آس پاس) پر ہلکی سے درمیانی رفتار کے ساتھ ہفتہ کی صبح گرج کے ساتھ بارش ہوئی۔ کئی رہائشی علاقوں اور کئی سڑکوں و جنکشنوں پر پانی بھر گیا ہے جس سے ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
دہلی ٹریفک پولیس لوگوں کو حالات کے بارے میں ٹوئٹر پر لگاتار جانکاری دے رہی ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ''ایم بی روڈ، خان پور ٹی پوائنٹ سے ہمدرد نگر ریڈ لائٹ ٹریفک، مہرم نگر انڈر پاس، راجوکری انڈر پاس، راج گھاٹ کے دونوں راستے میں آبی جماؤ کی وجہ سے ٹریفک نظام متاثر ہے۔'' مزید جانکاری دیتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا کہ دوارکا انڈر پاس اور بجواسن فلائی اوور، راجدھانی پارک میٹرو اسٹیشن سے منڈکا اور نانگلوئی سے نجف گڑھ روڈ پر پانی کی ٹنکی کے پاس آبی جماؤ کی حالت ہے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دینے والے دو نوجوانوں کے خلاف ایف ا ? ئی ا ? ر درج
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں گستاخی کرنے والوں کٹہرے میں لانے کا حکم
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں گستاخی کرنے والوں کٹہرے میں لانے کا حکم

https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
امریکی لڑکی نے آندھراپردیش کے لڑکے سے کرلی شادی
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
اردودنیانیوز۷۲
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
-
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کا پردہ فاش اگست 26, 2021 ممبئی اگست26(اردو دنیا نیوز۷۲) کرائم برانچ یون...
-
ریلوے نے مسافروں کو دی بڑی راحت ، اب لوگ جنرل ٹکٹ کے ساتھ ٹرینوں میں کر سکیں گے سفر ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے...
-
سید عادل گڈو بھائی گلستان محلہ پھلواری شریف پٹنہ کی بھانجی ارم وارثی کو گولڈ میڈل ملنے پر جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کی جانب سے مبارکبادی ...
