Powered By Blogger

جمعہ, اگست 27, 2021

#مفتی_خالدانورصاحب_پورنوی کے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر

#مفتی_خالدانورصاحب_پورنوی کے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر
 #جمعیت_علماءارریہ کی طرف سے نیک خواہشات!
_________________
کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے لئے اراکینِ عاملہ نے اتفاق رائے سے 
#جنرل_سکریٹری کے لئے رفیق گرامی جناب مفتی خالد انور صاحب پورنوی مظاہری کا جو انتخاب کیا ہے وہ انتہائی نیک فال اور قابل مبارکباد ہے۔اس حسن انتخاب پر جمعیت علماء ارریہ کی طرف سے ہم اراکینِ عاملہ کے ساتھ نومنتخب جنرل سکریٹری مفتی خالد انور صاحب پورنوی مظاہری و دیگر نو منتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے ڈھیروں ساری دعائیں،مبارکبادیاں اورنیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔
 مفتی صاحب تحریر و تقریر،درس وتدریس اور نظم و ضبط کی بےپناہ صلاحیتوں کے حامل شخص ہیں اور فراغت کے بعد سے ہی جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں تقرری کے بعد سابق صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار حضرت اقدس مولانا محمد قاسم صاحب نوراللہ مرقدہ کی معیت میں اور پھر ان کی وفات حسرت آیات کے بعد کارگذار بعدہ مستقل صدر حضرت مولانا مرغوب الرحمٰن صاحب قاسمی دامت برکاتہم کے ساتھ رابطہ مدارس کے حوالے سے مسلسل اپنی خدمات پیش کرتے رہے ہیں۔
اس لئے مفتی صاحب کے لئے ریاست بہار کے مربوط مدارس کے لئے اب خدمت انجام دینا مزید آسان ہوگا اور وہ پوری بیدار مغزی،تندہی اور اولوالعزمی کے ساتھ صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار حضرت مولانا مرغوب الرحمٰن صاحب قاسمی و دیگر نومنتخب اراکین کے ساتھ نئے جذبے کے ساتھ کام کریں گے۔
یہاں یہ حقیقت واضح رہنی چاہئے کہ ریاست بہار میں واقعی جس انداز میں رابطہ مدارس کا کام ہونا چاہئے تھا سچی بات یہی ہے کہ اس طرح کام انجام نہیں ہوسکا ہے۔اب تک کئی اضلاع میں ضلعی کمیٹیوں کی تشکیل تک نہیں ہوپائی ہے اور جہاں ہوگئی ہے ان میں سے بھی بہت سی جگہوں پر کمیٹیاں سرد مہری کا شکار ہیں۔
احقر کئی بار حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نوراللہ مرقدہ کی حیات میں جامعہ مدنیہ میں رابطہ کے اجلاس میں شریک رہا ہے جس میں کل ہند ناظم عمومی رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا شوکت علی صاحب قاسمی بستوی نے جس انداز سے موجودہ حالات میں مدارس اسلامیہ کے رابطے کے خد و خال اور اس کے اصول و اہداف کی نشاندھی فرمائی تھی؛گرچہ ایک حد تک اس پر کام ہوا مگر جس طرح ہونا چاہئے وہ نہیں ہوسکاہے۔
اب جب کہ مفتی خالد انور صاحب پورنوی مظاہری کی شکل میں ایک خوبصورت نام رابطہ کو مل گیا ہے تو ہمیں امید بدرجہ یقین ہے کہ ان کی قیادت میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار نشأۃ ثانیہ کے طور پر کام کرے گا اور موجودہ دین بیزاری اور مدارس کی زبوں حالی کے حوالے سے رابطہ مدارس بہار نئی سمت پر چل کر ایک نئی تاریخ رقم کرے گا انشاءاللہ۔
#محمداطہرالقاسمی
جنرل سکریٹری
جمعیت علماء ارریہ بہار۔
                            26/08/2021

جہیز کا مطالبہ پورا نہیں ہوا تو : ‏Wife Swapping ‎شوہر نے بیوی کو کیا دوستوں کے حوالے ، اجتماعی آبروریزی

جہیز کا مطالبہ پورا نہیں ہوا تو : Wife Swapping شوہر نے بیوی کو کیا دوستوں کے حوالے ، اجتماعی آبروریزیچورو: راجستھان(اردو دنیا نیوز۷۲) راجستھان کے چورو ضلع میں رشتوں کو شرمسار کردینے والا وائف سویپنگ (Wife Swapping) کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہیز (Dowry) کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر شوہر نے اپنی ہی بیوی کو دوستوں کے حوالے کر دیا۔ الزام ہے کہ شوہر کے دوستوں نے خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی (Gang Rape) کی۔ شہر میں کرائے پر رہ رہی متاثرہ نے شوہر پر کئی سنگین الزام لگاتے ہوئے خاتون تھانے میں 7 نامزد ملزمین کے خلاف جہیز اور آبروریزی کا معاملہ درج کروایا ہے۔ متاثرہ نے بتایا کہ نشے کی لت اور جہیز کے لالچ میں حیوان بنا شوہر ان کی فحش اور قابل اعتراض تصاویر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرتا تھا اور شوہر کے دوست ان کی آبروریزی کرتے تھے۔

خاتون تھانہ انچارج ستپال بشنوئی کے مطابق، متاثرہ ناگور ضلع کے لاڈنو علاقے کی رہنے والی ہے اور وہ فی الحال چورو شہر میں رہتی ہیں۔ 29 سالہ متاثرہ نے اپنی ماں کے ساتھ خاتون تھانے پہنچ کر رپورٹ درج کرائی ہے۔ تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق، ان کی شادی اپریل 2014 میں پنجاب کے لدھیانہ کے رہنے والے نوجوان کے ساتھ ہوئی تھی۔ شادی کے بعد 5 لاکھ روپئے اور کار کا مطالبہ لے کر انہیں تنگ کیا جانے لگا۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر ان کو ذہنی اور جسمانی اذیتیں دی جانے لگیں۔

شملا کے ہوٹل سے شروع کیا گندہ کھیل

متاثرہ کا الزام ہے کہ اسے کمرے میں بند کرکے بھوکا-پیاسا رکھا جانے لگا۔ سسرال والے ان سے مارپیٹ بھی کرتے۔ اس سے بھی جب شوہر کا من نہیں بھرا تو جنوری 2016 میں انہیں گھمانے کے بہانے شملا لے گئے تھے۔ ہوٹل میں انہیں زبردستی شراب پلاکر نشے کی حالت میں دوستوں کے حوالے کردیا۔ شوہر کے دوستوں نے ان کے ساتھ آبروریزی کی۔ سال 2016 سے شروع ہوا یہ سلسلہ مسلسل جاری رہا، کیونکہ شوہر نے اس واردات کا ویڈیو بنالیا تھا۔ وائف سوئپنگ کا کھیل متاثرہ نے بتایا کہ فحش ویڈیو اور تصاویر کی بدولت شوہر نے ان کا بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ اس دوران ملزم شخص نے اپنے کئی دوستوں کے ساتھ تعلقات بنانے کے لئے مجبور کیا۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ ان کا شوہر اب وائف سوئپنگ کا کھیل بھی کھیلنے لگا تھا۔ شوہر کے دوست متاثرہ کے ساتھ آبروریزی کرتے اور شوہر اپنے دوست کی بیوی کے ساتھ ہم بستر ہوتے تھے۔ نندوئی بھی ناجائز تعلقات کے لئے کرتا تھا مجبور شوہر کے ذریعہ لئےگئے قابل اعتراض فوٹو فراف اس کے نندوئی کے ہاتھ لگ گئے۔ الزام ہے کہ اس کے بعد وہ بھی انہیں ناجائز تعلقات بنانے کے لئے مجبور کرنے لگا۔ متاثرہ سے جب شوہر کا من بھر گیا تو انہیں مارچ 2021 میں دو بچیوں کے ساتھ گھر سے نکال دیا۔ اس صدمے کو متاثرہ کے والد برداشت نہیں کرسکے اور مئی 2021 میں ان کا انتقال ہوگیا۔ پولیس نے متاثرہ کی درخواست پر آئی پی سی کی دفعہ-498 اے، 406, 323, 376 ڈی اور 354 میں معاملہ درج کرکے لاڈنو تھانہ پولیس کو سونپ دیا ہے۔

سلطان پور کا نام کشھ بھون پور رکھنے کی تیاری

سلطان پور کا نام کشھ بھون پور رکھنے کی تیاری

سلطانپورکا نام کشھ بھون پور رکھنے کی تیاری
سلطانپورکا نام کشھ بھون پور رکھنے کی تیاری

لکھنؤ(اردو دنیا نیوز۷۲)

اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت سلطان پور کا نام بدل کر کش بھون پور کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

بھگوان رام کے بیٹے کا نام کش تھا۔

بورڈ آف ریونیو کے ایک سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ اس سلسلے میں ایک تجویز ریاستی حکومت کو بھیجی گئی ہے جسے ریاستی کابینہ سے منظوری مل جائے گی۔

لمبھوا (سلطان پور) سے بی جے پی ایم ایل اے دیومانی دویدی نے اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھایاتھا۔ اس کے بعد ، سلطان پور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایودھیا کے ڈویژنل کمشنر نے سلطنت پور کی قدیم تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے ضلع کا نام کش بھون پور رکھنے کے لیے ریاستی حکومت اور بورڈ آف ریونیو کو گزٹیئر میں سفارش بھیجی۔

اگر تجویز کو قبول کرلیا جاتا ہے تو سلطان پور یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں نام تبدیل کرنے والا تیسرا ضلع ہوگا۔

اس سے پہلے فیض آباد کو ایودھیا اور الہ آباد کو پریاگراج میں تبدیل کیا گیا تھا۔ سلطان پور لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی سابق مرکزی وزیر منیکا گاندھی کرتی ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )


کیا ماسک کا استعمال مضر صحت بھی ہوسکتا ہے؟

کیا ماسک کا استعمال مضر صحت بھی ہوسکتا ہے؟


MASK

فلوریڈا:(اردودنیانیوز۷۲)کورونا وائرس سے قبل #ماسک کا استعمال اسپتالوں میں ڈاکٹرز یا پھر ایسے مقامات میں کیا جاتا تھا جہاں #دھول مٹی ہو اور سانس لینے میں دشواری ہو ، مگر #کورونا وباء کے ساتھ ہی ماسک کے استعمال میں واضح اضافہ ہوا ہے اور کئی طرح کے ماسک بھی مارکیٹس میں دستیاب ہیں۔مگر سائنسدانوں کو ایسے شواہد ملے ہیں کہ کورونا وائرس کے دوران مارکیٹ میں ایسے ماسک بھی فروخت ہو رہے ہیں جن پر مضر صحت کیمیکل لگائے گئے ہیں، ابتدائی جانچ میں متعدد مرکبات کے آثار معلوم ہوئے ہیں جو صحت اور ماحولیاتی وجوہات کی بنا پر بہت حد تک محدود ہیں۔

ماہرین کے مطابق ماسک پر ایسا کیمیکل لگایا جاتا ہے جو آنکھوں، کان اور ناک میں جلن، #کھانسی اور گھبراہٹ پیدا کرتے ہیں، غیرمعیاری فیس ماسک میں الرجنز اور کار سینوجنز جیسے زہریلے اجزا پائے گئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرمعیاری فیس ماسک میں یہ زہریلے اجزا سانس کے راستے آپ کے جسم میں داخل ہو کر صحت کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ماسک خریدتے وقت معیار کا خاص خیال رکھیں۔

خیال رہے غیرمعیاری فیس ماسک پہننے سے #سانس کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں، اس کے علاوہ آنکھوں سے پانی بہنا اور کھانسی بھی ہوسکتی ہے۔یاد رہے ماسک کو دنیا کے بیشتر ممالک میں ضروری قرار دیا گیا ہے کیونکہ وہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان ماسکو میں فارملڈہائڈ اور دیگر کیمیکلز پائے گئے تھے، فارمایلڈہائڈ وہ کیمیکل ہے جو ماسکوں کا ایک نیا پیکٹ کھولنے پر بو دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں فارملڈہائڈ اور یہاں تک کہ انیلائن بھی ملا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ ماسک سے ان کیمیکلز کی ناخوشگوار کیمیائی مہک کو ختم کرنے کیلئے نامعلوم مصنوعی #خوشبو کا استعمال کیا جارہا ہے۔ماہرین کے مطابق نیلے رنگ کے ماسک کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ کوبالٹ کو نیلےرنگ کے طور پر استعمال کیا گیا تھا جبکہ کچھ تجربات کے دوران مضر فلورو کاربن کے واضح ثبوت بھی ملے جس کے استعمال پر پابندی ہے۔واضح رہے فلورو کاربن انسانی صحت کے لئے زہریلا ہے اور سائنسدانوں نے حال ہی میں اس کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوپی : ایٹاوہ سڑک حادثہ میں بس سوار 4 افراد کی موت ، 31 زخمی

یوپی : ایٹاوہ سڑک حادثہ میں بس سوار 4 افراد کی موت ، 31 زخمیایٹاوہ(اردو دنیا نیوز۷۲): اتر پردیش کے ضلع ایٹاوہ کے بکیوار علاقے میں کانپور-آگرہ شاہراہ پر روڈ ویز کی بس سڑک پر کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی جس سے اس میں سوار ایک بچہ اور خاتون سمیت چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ 31 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (رورل) اوم ویر سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ آگرہ ڈپو کی روڈ ویز بس کانپور سے آگرہ جا رہی تھی۔ بیکوار پولیس تھانہ پار کرنے کے بعد تیز رفتار بس دوارکا گاؤں کے سامنے سڑک پر کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں بس کا ایک طرف کا پورا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو افراد اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ مرنے والوں میں علی گڑھ کا ایک سالہ معصوم آدتیہ ، ہمیرپور کے 42 سالہ نرپت اور 62 سالہ امرمرد گل اور 22 سالہ گیتش شامل ہیں ۔ بس میں تقریبا 50 مسافر سوار تھے۔

دہلی : سونو سود ' دیش کے مینٹر پروگرام کے برانڈ ایمبیسیڈر بنے ، کیجریوال نے کہا - بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے رہنمائی کریں گے

دہلی : سونو سود ' دیش کے مینٹر پروگرام کے برانڈ ایمبیسیڈر بنے ، کیجریوال نے کہا - بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے رہنمائی کریں گےنئی دہلی:(اردو دنیا نیوز۷۲) آج دہلی میں ، بالی ووڈ اداکار اور کورونا دور کے دوران لوگوں کے مسیحا ، سونو سود نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔ اس کے بعد سی ایم کیجریوال اور سونو سود نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس دوران سی ایم کیجریوال نے سونو سود کو ملک کے مینٹر پروگرام کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا۔ سی ایم کیجریوال نے کہا کہ سونو سود بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے بچوں کی رہنمائی کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ بھی کچھ بچوں کے سرپرست ہوں گے۔

برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے بعد ، اداکار سونو سود نے کہا ، "آج دہلی حکومت نے ملک کے سرپرست کے لیے ایک پلیٹ فارم نہیں بنایا ہے ، اس نے آپ کے لیے ایک پلیٹ فارم بنایا ہے کہ آپ ملک کے لیے کچھ کریں۔ اگر آپ ایک بچے کو بھی ہدایت دے سکتے ہیں تو اس سے بڑا ملک کا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔

بتادیں کہ اداکار سونو سود نے آج وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسودیا اور وزیر راگھو چڈھا بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد اداکار سونو سود آگے آئے اور لوگوں کی مدد کی۔ سونو سود نے متاثرین کے لیے لاک ڈاؤن میں ان کے گھروں تک پہنچنے ، انہیں کھانا ، ٹرینوں اور بسوں میں ٹکٹ مہیا کرنے کا انتظام کیا تھا۔ آج بھی لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے سونو سود سے مختلف قسم کی مدد مانگتے رہتے ہیں


الہ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان کودی راحت

الہ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان کودی راحت

ڈاکٹر کفیل  خان
ڈاکٹر کفیل خان

 

الہ آباد:اتر پردیش کی یوگی حکومت کو 26 اگست کے روز ایک بار پھر ڈاکٹر کفیل خان کے کیس میں جھٹکا لگاجب الٰہ آباد ہائی کورٹ ڈاکٹر کفیل کو سی اے اے مخالف بیان معاملہ میں راحت دینے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے دسمبر 2019 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف دی گئی ۔

ڈاکٹر کفیل خان کی تقریر پر درج ایف آئی اور ان کے خلاف زیر التوا پوری مجرمانہ کارروائی کو رد کر دیا ہے۔

 جسٹس گوتم چودھری کی ڈویژنل بنچ نے ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف چل رہی مذکورہ مجرمانہ کارروائی کو رد کرنے کا فیصلہ سنایا۔

 اسی معاملے میں یو پی حکومت نے ڈاکٹر کفیل کے خلاف این ایس اے لگایا تھا، حالانکہ گزشتہ سال الٰہ آباد ہائی کورٹ نے این ایس اے کے تحت ڈاکٹر خان کی نظربندی کو یہ کہتے ہوئے رد کر دیا تھا کہ ان کی تقریر حقیقی معنوں میں قومی اتحاد کے تعلق سے تھا۔

 واضح رہے کہ ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف اے ایم یو میں کی گئی ان کی تقریر کے تعلق سے ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی، جس کے بعد انھیں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

دراصل  مارچ 2020 میں چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ، علی گڑھ کی عدالت میں ان کے خلاف فرد جرم داخل کیا گیا تھا۔ عدالت نے فرد جرم پر نوٹس لیا۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر کفیل کو طلب کیا۔ پھر ڈاکٹر کفیل نے ہائی کورٹ کا رخ کیا اور خود پر ہو رہی مجرمانہ کارروائی کے حکم کو رد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...