Powered By Blogger

بدھ, ستمبر 01, 2021

یوپی کے مدارس میں آج سے تعلیم کا سلسلہ شروع

یوپی کے مدارس میں آج سے تعلیم کا سلسلہ شروع

مدرسے میں تعلیم کا آغاز
مدرسے میں تعلیم کا آغاز

عبدالحئ خان/دہلی

یوپی حکومت نے آج سے ریاست کے مدارس میں تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے کی اجازت دےدی ہے۔

آج سے درجہ ایک سے پانچویں تک کے بچوں کے لۓبھی درس وتدریس کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اب بچے مدارس میں جسمانی طور پر درجات میں جا سکیں گے۔

ریاستی اقلیتی بورڈ کے وزیر نند گوپال گپتا نندی نے مدرسہ ایجو کیشن کونسل کی طرف سے تسلیم شدہ اور امداد یافتہ مدرسوں میں کووڈ پروٹوکول اور پابند یوں کے تحت تعلیم جسمانی طور پر شروع کرنے کی اجا زت دے دی ہے۔

نند گوپال نندی نے بتایا کہ ابتدائ تعلیمی محکمہ کےاسکولوں میں جسمانی طور پر کلاس چھ سے آٹھ تک کے بچوں کے لۓتعلیمی کام 23/اگست سے شروع ہو چکا ہے۔۔ وہیں کلاس ایک سے پانچ تک کے بچوں کے لۓ تعلیمی کام یکم ستمبر سے شروع کۓ جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


بہار : سیلاب نے ٹرینوں کی رفتار پر لگایا قدغن ، کئی ٹرینیں منسوخ ، کئی نے بدلا راستہ

بہار : سیلاب نے ٹرینوں کی رفتار پر لگایا قدغن ، کئی ٹرینیں منسوخ ، کئی نے بدلا راستہبہار میں اہم ندیوں کی آبی سطح میں ہوئے اضافہ کے بعد سیلاب نے ایک بار پھر قہر ڈھانا شروع کر دیا ہے۔ اس درمیان سمستی پور ریل ڈویژن کے سمستی پور-دربھنگہ روٹ پر حیا گھاٹ اور تھلوارا اسٹیشن کے درمیان سیلاب کا پانی ریل پل پر آ جانے کی وجہ سے اس راستے پر چلنے والی کئی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے، جب کہ کئی ٹرینوں کا راستہ بدل دیا گیا ہے۔ایسٹ سنٹرل ریلوے کے چیف عوامی رابطہ افسر راجیش کمار نے بتایا کہ سمستی پور ریل ڈویژن کے سمستی پور-دربھنگہ ریلوے لائن کے وسط یعنی حیا گھاٹ اور تھلوارا اسٹیشن کے درمیان واقع ریل پل نمبر 16 (کلو میٹر 22/6-8) کے نزدیک سیلاب کا پانی آ جانے کے سبب مسافر سیکورٹی کے مدنظر تھلوارا-حیاگھاٹ ریلوے لائن سے گزرنے والی ٹرینوں کے راستے میں تبدیلی کی گئی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یکم ستمبر کو جے نگر-پٹنہ اسپیشل ٹرین، جے نگر-بھاگلپور، سمستی پور-دربھنگہ، دربھنگہ-سمستی پور، سمستی پور-جے نگر، جے نگر-سمستی پور، منیہاری-جے نگر، جے نگر-منیہاری اسپیشل ٹرین بھی بدھ کو نہیں چلیں گی۔راجیش کمار نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ جے نگر-راجندر نگر ٹرمینل، راجندر نگر ٹرمینل-جے نگر اسپیشل ٹرین، سہرسہ-راجندر نگر ٹرمینل، راجندر نگر ٹرمینل-سہرسہ اسپیشل ٹرین اور دربھنگہ-احمد آباد اسپیشل ٹرین کا ٹرانسپورٹیشن بھی روک دیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ کئی ٹرینوں کو جزوی طور پر بھی روکا گیا ہے۔ کمار ے کہا کہ بدھ کو اس راستے سے چلنے والی تقریباً 10 ٹرینوں کے راستے میں تبدیلی کی گئی ہے۔

وسیم جعفر کے بھتیجے ارمان کی طوفانی سنچری

وسیم جعفر کے بھتیجے ارمان کی طوفانی سنچری

ارمان جعفر
ارمان جعفر

 مسقط:ممبئی کرکٹ ٹیم اس وقت عمان کے دورے پر ہے جہاں اس نے 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلی ہے۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ اس سیریز کا دوسرا میچ پیر کو کھیلا گیا۔

اس میچ میں ممبئی نے عمان کو 231 رنز سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی کی ٹیم نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔

جواب میں عمان کی پوری ٹیم 22.5 اوورز میں 69 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سابق ہندوستانی کرکٹر وسیم جعفر کے بھتیجے ارمان جعفر جو ممبئی کی فتح کے ہیرو تھے۔ ممبئی کے خراب آغاز کے بعد ، ارمان نے برتری لیتے ہوئے شاندار سنچری کھیلی۔ انہوں نے 114 گیندوں پر 122 رنز بنائے۔ ارمان نے اپنی اننگز کے دوران 11 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ ارمان عمان میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور کرنے والے بہندوستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

جعفر نے چھٹی وکٹ کے لیے سوجیت نائیک (73) کے ساتھ مل کر 103 گیندوں میں 122 رنز کی شراکت کی تاکہ ٹیم کا اسکور 300 تک پہنچ سکے۔ جعفر نے تیسرے وکٹ پر چنمے سوتر (37) کے ساتھ 63 رنز جوڑے۔

 بڑے اسکور کے جواب میں ، موہت اوستھی (31 پر 4) اور دیپک شیٹی (9 رنز پر 2) کی فاسٹ بولنگ جوڑی نے عمان کے سکور کو تیزی سے کم کر کے 24 پر پہنچا دیا ، جس سے ٹیم کبھی بازیاب نہیں ہو سکی۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر دھرمل متکر نے بھی 21 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں کیونکہ عمان 22.5 اوورز میں آؤٹ ہو گیا۔


عوام پر مہنگائی کی مار ، ایل پی جی سلینڈر کے داموں میں 25 روپے کا اضافہ

عوام پر مہنگائی کی مار ، ایل پی جی سلینڈر کے داموں میں 25 روپے کا اضافہنئی دہلی (اردو دنیا نیوز۷۲)نئی دہلی: نئے مہینے کی شروعات کے ساتھ ہی عوام پر مہنگائی کی ایک اور مار پڑی ہے، کیونکہ ایل پی جی کے داموں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ آج یکم ستمبر سے غیر سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی سلینڈر کے داموں میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافہ کے بعد اب دہلی میں 14.2 کلو والے ایل پی جی سلینڈر کے دام بڑھ کر 884.50 روپے ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے 18 اگست کو سلینڈر کے داموں میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے یکم جولائی کو گھریلو گیس کی قیمتوں میں 25.20 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اب 14.2 کلو والا غیر سبسڈی سلینڈر دہلی اور ممبئی میں 884.50 روپے، کولکاتا میں 911 روپے اور چنئی میں 900.50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے ان شہروں میں گھریلو گیس سلینڈر بالترتیب 859.50 روپے، 911 اور 875 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ گھریلو ایل پی جی سلینڈر ہی نہیں بلکہ 19 کلو والا کمرشیل بھی مہنگا ہو گیا ہے۔

یکم جنوری سے آج تک آٹھ مہینوں میں سلینڈر کے داموں میں 190 روپے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یکم جنوری کو دہلی میں گھریلو گیسوں کے سلنڈر کی قیمت 694 روپے تھی، جو اب بڑھ کر 884.50 ہو گئی ہے۔ سال 2021 کے فروری میں سلینڈر کے دام بڑھ کر 719 روپے ہو گئے۔ اس کے بعد سلنڈر کے دام 15 فروری کو 769 روپے، 25 فروری کو 794 روپے، یکم مارچ کو 819 روپے، یکم اپریل کو 809 روپے، یکم جولائی کو 834.5 روپے، 18 اگست کو 859.5 روپے ہو گئے۔

واضح رہے کہ تیل کمپنیاں ہر ماہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کا جائزہ لیتی ہیں اور اس کے بعد قیمت بڑھانے یا کم کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔ ہر ریاست میں ٹیکس مختلف ہے، جس کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں فرق نظر آتا ہے۔ مرکزی حکومت فی الحال سال میں 12 گھریلو سلنڈروں پر صارفین کو سبسڈی دیتی ہے۔ اگر کوئی صارف اس سے زیادہ سلنڈر استعمال کرتا ہے تو اسے بازار قیمت پر خریدنا پڑتا ہے۔

انسداد ہندوتوا پر عالمی آن لائن کانفرنس سے قبل انتہا پسندوں ہندوؤں کی شرکا کو دھمکیاں

انسداد ہندوتوا کے موضوع پر مجوزہ عالمی آن لائن کانفرنس سے قبل بھارتی انتہا پسند ہندو آپے سے باہر ہوگئے۔ شرکا کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں دیں۔

حملوں سے بچنے کے لیے بیشتر بھارتی منتظمین نے آن لائن کانفرنس میں گمنام حیثیت سے شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔آن لائن کانفرنس کا اہتمام 40 سے زائد امریکی جامعات کے 70 دانشوروں کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔ایونٹ میں بھارتی دانشور، اساتذہ، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن بھی حصہ لیں گے

مہاراشٹرمیں دوبارہ لاک ڈاون؟سوشل میڈیاپروائرل پیغام کی حقیقت کیاہے؟

ناندیڑ:31اگست۔ (اردو دنیانیوز۷۲)ریاست مہاراشٹرمیں گزشتہ ایک ہفتہ سے ایسی خبریںگشت کررہی ہیں کہ ریاست میںد وبارہ لاک ڈاون نافذ کیاجارہا ہے اوریہ خبریں سوشل میڈیا پرزیادہ گشت کررہی ہیں۔حالانکہ ریاست میں آج بھی کورونا کیسز چار ہزارسے زائد ریکارڈ ہورہے ہیں اوراموات کاسلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب حکومت کو مرکزی حکومت نے تیسری لہر کے پیش نظر ریاست میںاحتیاطی اقدامات پرزور دینے کی ہدایت دی ہے اور رات کاکرفیو نافذ کرنے کی ہدایت بھی دی ہے ۔اسلئے یہ اطلاع ملی ہے کہ حکومتی سطح پر ریاست میں نائیٹ کرفیو پرغور کیاجارہاہے ۔ کیونکہ آئندہ دنوں چند اہم تہوار منائے جارہے ہیںا سی لئے حکومت احتیاطی اقدامات کرنے پر زور دینے پر غور کررہی ہے ۔اسی لئے ریاست میں کاروبار کو رات آٹھ بجے تک ہی کھلے رکھنے پرغور کیاجارہاہے۔

ماہرین نے انتباہ دیا ہےکہ ملک میں ستمبرا وراکتوبرمیں کورونا کی تیسری لہرآئے گی مگر کیرالاکی صورتحال سے کچھ ماہرین نے یہ بھی اشارہ د ے دیا کہ ملک میںتیسری لہرشروع ہوگئی ہے جس کاآغازکیرالا ہوا ہے ۔دریں اثناءسوشل میڈیا پر کچھ منچلے افرادسال گزشتہ کے اخبارات کے تراشے اورٹی وی نیوز چینل کے اسکرین شاٹس شیئر کررہے ہیں جس میں لاک ڈاون نافذ کئے جانے کی خبریں ہیںجسے کچھ لوگ سچ سمجھ کر سوشل میڈیاپر شیئر کررہے ہیں۔جس کی وجہہ سے ریاست بھر میں لاک ڈاون نافذ کرنے کی خبریں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔بلکہ کچھ لوگوں نے تو تاریخ بھی طئے کردی کہ فلاں تاریخ سے ریاست میں لاک ڈاون نافذ کیاجارہا ہے اورکاروبار ودوکانوں کے اوقات میں کمی کی گئی ہے۔مگر ضلع انتظامیہ وریاستی حکومت نے بھی اس طرح کی خبروں کی تردید کی ہے ۔ہاں مگر رات کا کرفیو نافذ ہوسکتا ہے ۔

ناروے میں روس کی طرف رخ کرکے پیشاب کرنا کیوں منع ہے؟

ناروے میں روس کی طرف رخ کرکے پیشاب کرنا کیوں منع ہے؟

 ستمبر 1, 2021ناروے اور روس کے درمیان سرحد پر بہنے والے دریائے جاکوبسیلوا کے قریب ایک نیا سائن بورڈ نصب کیا گیا ہے، جس پر سیاحوں کو اشتعال انگیز رویے سے خبردار کرتے ہوئے اس کی سزا سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سائن بورڈ پر لکھا ہے کہ ’روس کی طرف منہ کرکے پیشاب کرنا منع ہے۔‘ اس کے علاوہ اس پر خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے کا بھی ذکر ہے۔

یہ سائن بورڈ ایک سرکاری سائن پوسٹ کے قریب نصب کیا گیا ہے، جس میں لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ ناروے کے سرحدی محافظ اس علاقے کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کررہے ہیں۔ناروے کے بارڈر کمشنر ینس آرنے ہوئیلونڈ نے اے ایف پی کو بتایا: ’شاید سائن بورڈ کی تصویر ایسے لوگوں نے لگائی جن کی نیت اچھی تھی تاکہ یہاں سے گزرنے والے اشتعال انگیز رویے کے مالک راہگیروں کو خبردار کیا جاسکے۔‘

انہوں نے ویب سائٹ بیرنٹس آبزرور پر چھپنے والی ایک رپورٹ کی تصدیق کی، جس میں اس سائن بورڈ کی تصویر تھی۔ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سو کرونا (290 یورو/ 340 ڈالر) جرمانہ کیا جائے گا۔ناورے کی طرف کا یہ علاقہ سیاحوں میں بہت مقبول ہے جہاں سے آپ دریا کی دوسری طرف روس کو چند میٹر کے فاصلے پر دیکھ سکتے ہیں۔

ہوئیلونڈ کے بقول: ’ضروری نہیں کہ قدرتی جگہوں پر پیشاب کرنا اشتعال انگیز رویہ ہو لیکن اس کا انحصار آپ کے نکتہ نظر پر ہے۔ اس معاملے میں یہ قانون کے دائرے میں آتا ہے، جس کے تحت سرحد پر اشتعال انگیز رویے کے مظاہرے پر پابندی ہے۔‘

ناورے کے قانون کے تحت ’سرحد پر ہمسایہ ممالک یا ان کے حکام کے خلاف اشتعال انگیزی کا مظاہرہ نہیں کیا جا سکتا۔‘ہوئیلونڈ، جو ہمسایہ مملک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کا احترام یقینی بنائے رکھنے کے ذمہ دار ہیں، کے مطابق روسی حکام نے سرحد پر پیشاب کیے جانے کے حوالے سے کبھی شکایت نہیں کی۔

بیرنٹس آبزرور نامی ویب سائٹ نے یاد دلایا ہے کہ کئی سال پہلے ناروے کے سرحدی حکام نے روس کی طرف پتھر پھینکنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔گذشتہ موسم سرما میں نگرانی کے لیے نصب کیمرے نے ایک خاتون کی فوٹیج بنائی تھی جنہیں آٹھ سو کرونا جرمانہ کیا گیا۔ خاتون نے اپنا بایاں ہاتھ سرحد کی دوسری جانب رکھ دیا تھا۔

ہوئیلونڈ کا کہنا تھا: ’آپ اس کارروائی کو سخت سمجھ سکتے ہیں لیکن ہم سرحدوں سے متعلق قواعد پر اسی طرح عمل کرتے ہیں جیسے وہ ہیں۔‘ناورے کی روس کے ساتھ 197.7 کلو میٹر طویل سرحد آرکٹک میں نیٹو کی شمالی سرحد ہے۔ماسکو اور اوسلو کے درمیان روایتی خوشگوار تعلقات چلے آ رہے ہیں، تاہم 2014 میں روس کے کریمیا پر قبضے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...