ناندیڑ:10 ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲)نیٹ امتحان 12ستمبر کوریاست بھر میں منعقد کیاجارہا ہے۔ ناندیڑ میں بھی امتحان کامرکز بنایاگیا ہے اسلئے ناندیڑ ضلع کے تعلقہ جات کے علاوہ آس پڑوس کے اضلاع کے بھی طلباءناندیڑ میں امتحان کیلئے آرہے ہیں انکی سہولت کےلئے ناندیڑمیں انکے صرف قیام کانظم کیاگیاہے۔ خادمین امت اورامن فانڈیشن کے ذمہ داران سے اس بارے میںطلبا حسب ذیل کے نمبرات پرربط قائم کرسکتے ہیں۔
ہفتہ, ستمبر 11, 2021
ناندیڑشہر میں ”نیٹ“امتحان کیلئے آنے و الے طلباءکے قیام کا نظم ستمبر 11, 2021

ناندیڑ:ناﺅگھاٹ پل دوبارہ آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا
ناندیڑ:ناﺅگھاٹ پل دوبارہ آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا
ستمبر 11, 2021

ناندیڑ:10 ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲)ناندیڑشہر وضلع میں 7 ستمبر سے سیلاب کی صورتحال سے دوچارتھا ۔ موسلادھاربار ش کی وجہہ گوداوری ندی کی سطح آب میںکافی اضافہ ہوگیاتھا جس کی وجہہ سے یہ خطرے کے نشان تک پہنچ گئی تھی۔ناندیڑشہر کے تمام نشبیی علاقوں میں بارش و سیلاب کاپانی داخل ہوگیاتھا اسلئے ان علاقوں کے ساکنان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیاتھا ۔
قدیم شہر کے بلال نگر‘ہلال نگر ‘ ملت نگر ‘گاڑے گاوں روڈاوراس سے متصل علاقے ‘ گاڑی پورہ کالاپُل ‘کھڑکپورہ کے ندی کنارے آباد بستیوں میںسیلاب کا پانی داخل ہوگیاتھا ۔جس کی وجہہ سے یہاں کے ساکنا ن نے چار دنوں کافی مشکلات سے گزارے ہیں۔ جبکہ ناندیڑشہر سے گزرنے والے ناوگھا ٹ پل بھی پانچ دنوںسے بند تھا ۔کیونکہ یہ پل زیرآب آگیاتھا۔ مگر کل دوپہر سے ناندیڑمیںگوداوری ندی کی سطح آب میں کمی کاسلسلہ شروع ہوگیااور کل رات سبھی نشیبی علاقوں کاپانی اتر گیاجس پر شہریان نے اطمینان کی سانس لی
۔آج صبح سات بجے سے ہی ناوگھاٹ پُل پرمیونسپل کارپوریشن کے محکمہ فائربریگیڈ عملہ کے ملازمین گندگی و گال کوپانی سے صاف کررہے تھے کیونکہ سیلاب کی وجہہ سے پُل پرندی کاکچرااور گندگی پھیل گئی تھی۔ کئی گھنٹوںسے فائربریگیڈ کی گاڑی سے پانی کااستعمال کرکے علاقہ کی صفائی کی گئی۔

شادی کے موقع پر دلہن کے بھائی نے دلہا کو قتل کردیا
شادی کے موقع پر دلہن کے بھائی نے دلہا کو قتل کردیا
ستمبر 11, 2021

پولیس نے بتایا کہ رخصتی کے وقت دلہن کے بھائی کا دوست گھر میں داخل ہوا تو دلہا نے اعتراض کیا جس پر دلہن کے بھائی نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دلہا جاں بحق ہوگیا اور ملزم کا دوست زخمی ہوگیا۔

جمعہ, ستمبر 10, 2021
خبر غم: ناندیڑ کے ماہر تعلیمات کمال الدین صدیقی کی اہلیہ کا انتقال

ناندیڑ:10. ستمبر.(اردو دنیا نیوز۷۲)شہر ناندیڑ کی محترم شخصیت اور انگریزی زبان کے ماہر معلم جناب کمال الدین صدیقی ( کے ٹی سر) کی اہلیہ محترمہ کا آج بروزِ جمعہ بعد نماز عصر انتقال ہوگیا۔
انکی نماز جنازہ آج شب گیارہ بجے بڑی درگاہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین یہی عمل میں آئے گی
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکی مغفرت فرمائے

ویکسین نہ لینے والے ملازمین پر حکومت کی سختی ، 15 ستمبر کے بعد چھٹی پر بھیجنے کا حکم
ویکسین نہ لینے والے ملازمین پر حکومت کی سختی ، 15 ستمبر کے بعد چھٹی پر بھیجنے کا حکم
Urduduniyanews72
چنڈی گڑھ ، 10ستمبر:(اردو دنیا نیوز۷۲)ریاستی وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ جن ملازمین کوصحت کے علاوہ دیگر وجوہات کی بنا پر کورونا ویکسین کی پہلی خوراک نہیں ملی، انہیں 15 ستمبر سے لازمی چھٹی پر بھیج دیا جائے گا۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے پنجاب کے لوگوں کو انفیکشن سے بچانے کے لیے یہ سخت قدم اٹھایا ہے۔ان ملازمین کوراحت دی گئی ہے ، جنہوں نے صحت کی وجوہات کی بنا پر کورونا ویکسین نہیں لی ہے۔
وہیں باقی ملازمین کو 15 ستمبر تک ویکسین لینی ہوگی۔ اگر کسی ملازم کو 15 ستمبر تک ویکسین نہیں ملتی ہے تو اسے لازمی طور پر چھٹی پر بھیج دیا جائے گا۔ یہ چھٹی تب تک جاری رہے گی جب تک اسے ویکسین کی پہلی خوراک نہیں مل جاتی۔جمعہ کو منعقدہ اعلی سطحی ورچوئل کووڈ ریویو میٹنگ میں وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ تجزیہ کے اعداد و شمار میں ویکسین کی تاثیر واضح ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصوصی کوششیں کی گئی ہیں، لیکن جو لوگ اس سے گریز کرتے رہے ہیں انہیں اب پہلی خوراک ملنے تک چھٹی پر جانے کو کہا جائے گا۔

حکومت ہند نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو رول ماڈل کی شکل میں تسلیم کیا : عبد القیوم انصاری
حکومت ہند نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو رول ماڈل کی شکل میں تسلیم کیا : عبد القیوم انصاری
حکومت ہند نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو رول ماڈل کی شکل میں تسلیم کیا : عبد القیوم انصارینئی دہلی: ''بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈکے طریقہ تعلیم اور اس کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو محکمہ اقلیتی فلاح و بہود، حکومت ہند نے رول ماڈل کے طور پر تسلیم کیا ہے۔'' یہ بات بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین عبدالقیوم انصاری نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کے لیے ایک مثالی بورڈ مانا گیا ہے جس کو پورے ہندوستان میں نافذ کئے جانے کی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں 9 ستمبرکو مدرسہ بورڈ کی رپورٹ Best Practices Report of Bihar State Madrasa Education Board, Patna نئی دہلی میں پیش کی گئی ہے۔عبدالقیوم انصاری نے بتایا کہ محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت ہند نے تمام مدارس کے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ماڈل کو اپنائیں جو دینی اور عصری تعلیم کا سنگم ہے۔ بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی رہنمائی میں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے مایہ ناز ماہرین تعلیم کے ذریعہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کا جدید نصاب تعلیم تیار ہوا۔ جس میں وسطانیہ، فوقانیہ اور مولوی درجات کے نصاب تعلیم کو از سر نو مرتب کیا گیا۔ نصاب کمیٹی کی نشست یو این او (U.N.O) کی شاخ یونیسیف کے تعاون سے یونیسیف کے آفس پاٹلی پترا، پٹنہ میں منعقد ہوئی تھی۔ اس میں درجہ ایک سے 8 تک تحتانیہ درجہ۔1 اور وسطانیہ درجہ۔8 تک مذہبی کتاب کے ساتھ ایس سی ای آر ٹی کی کتابیں شامل کی گئیں اور درجہ 9-10 فوقانیہ درجہ 11-12 مولوی میں مذہبی کتاب کے ساتھ این سی ای آر ٹی کی کتابیں شامل کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی درجہ مولوی کے تین شعبہ مولوی آرٹس، مولوی سائنس، اور مولوی کامرس کے نصاب بھی تیار کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مولوی کے نصاب میں جدت پیدا کرتے ہوئے مولوی اسلامیات کا شعبہ قائم کیا گیا ہے۔
عبدالقیوم انصاری نے مزید تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ نصاب تعلیم کے ساتھ ساتھ سبھی درجات کے جملہ موضوعات کے ضمن میں حکومت بہار کے رہنماء اصول کے تحت (Guide Line) Learning Outcomeبھی تیار کیا گیا ہے۔ اس کی طباعت کرا کر پورے بہار تمام مدارس کو فراہم کرائی جا چکی ہے۔ ساتھ ہی یونیسیف کے تعاون سے لرننگ آؤٹ کم کی ٹریننگ زوم کے ذریعہ تین ہزار مدارس کے اساتذہ کو کرائی گئی ہے۔ جس میں یہ بتایا گیا کہ اساتذہ کرام کو کیا پڑھانا ہے، اور کیسے پڑھانا ہے اس سے ان کی تلقین ہوگی۔
عبدالقیوم انصاری نے بتایا کہ مدرسہ بور ڈ کے جدید نصاب تعلیم میں مذہبی کتابوں کے ساتھ عصری علوم کی تدریس کے لیے درجہ 1 سے لے کر 8 تک ایس سی ای آر ٹی (SCERT) اور درجہ 9 سے 12 تک کے لیے مذہبی کتابوں کے ساتھ عصری علوم کی تدریس کے لیے این سی ای آر ٹی (NCERT) کی کتابیں شامل نصاب کی گئی ہیں۔ ایس سی ای آر ٹی اور این سی ای آر ٹی کی کتابیں بہار ٹیکسٹ بک کارپوریشن لمیٹڈ سے شائع کرا کر مدارس میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے لیے فراہم کرا دی گئی ہیں۔ مدارس ملحقہ کی لائبریری کے لیے دفتر مدرسہ بورڈ کے ذریعہ وسطانیہ تا مولوی پر مشتمل درسی کتابیں فراہم کرائی جا چکی ہیں۔
بہار میں موجود مدارس کے تعلق سے بات کرتے ہوئے عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ ریاست میں 4000 منظور شدہ مدارس ہیں جن میں سے تقریباً 2000 مدارس گرانٹ شدہ ہیں۔ ان سبھی مدارس میں پڑھنے والے طلبا و طالبات کو وزیراعلیٰ بہار کے ذریعہ سائیکل، اسٹائپن، مڈ ڈے میل، پوشاک منصوبہ کو نافذ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ حوصلہ افزائی منصوبہ کے تحت درجہ فوقانیہ (میٹرک) میں اول مقام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو 10 ہزار روپئے، درجہ مولوی (انٹر) میں اول مقام حاصل کرنے والی طالبات کو 15 ہزار روپئے دیئے جارہے ہیں۔
عبدالقیوم انصاری نے مزید بتایا کہ مدرسہ بورڈ میں انفارمیشن ٹکنالوجی سیکشن کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔ وسطانیہ، فوقانیہ اور مولوی کا داخلہ آن لائن کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ امتحان فارم بھی آن لائن بھرے جا رہے ہیں۔ واضح ہو کہ داخلہ کارڈ یعنی ایڈمٹ کارڈ و نتائج امتحانات بھی آن لائن جاری کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی طلبا و طالبات کو مارک شیٹ بھی آن لائن ڈاؤن لوڈ(Download) کرنے کی سہولت فراہم ہے۔ ریاست بہار کے مختلف اضلاع میں موجود مدرسوں کے مدرسین، کمیٹی کے ممبران کے ساتھ گاؤں کی عوام کے ذریعہ آن لائن درخواستیں دی جاتی ہیں اور اس کا جواب بھی آن لائن دیا جا رہا ہے۔ اسی کے ساتھ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ میں اپنا سرور (Server)نصب کردیا گیا ہے۔ جس سے دفتر کو کسی دوسرے سرور کی مدد اب نہیں لینی پڑتی ہے۔ مدرسہ بورڈ کے ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق تمام کام اسی سرور کی مدد سے کی جا رہی ہے۔ جس پر آئی ٹی سیکشن کے آئی ٹی انچارج کو مامور کیا گیا ہے۔

یو پی : متھرا کا 10 اسکوائر کلو میٹر علاقہ ' تیرتھ استهل ' قرار ، گوشت بیچنے پر پابندی
یو پی : متھرا کا 10 اسکوائر کلو میٹر علاقہ ' تیرتھ استهل ' قرار ، گوشت بیچنے پر پابندیاتر پردیش کی یوگی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے متھرا-ورنداوان کے 10 اسکوائر کلو میٹر علاقہ کو تیرتھ استھل قرار دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے اس علاقے میں شراب اور گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومت نے کہا کہ برج میں آنے والے لاکھوں عقیدتمندوں کا خیال رکھتے ہوئے متھرا کے اس علاقے میں شراب اور گوشت بیچنے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے جہاں شری کرشن کی پیدائش ہوئی تھی۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متھرا-ورنداون میں شری کرشن جنم استھل کو مرکز میں رکھ کر 10 اسکوائر کلو میٹر علاقے کے کل 22 نگر نگم وارڈ اور علاقے کو تیرتھ استھل قرار دے دیا ہے۔ ان علاقوں میں گوشت اور شراب کی فروخت پر پوری طرح پابندی ہوگی۔ جن وارڈوں میں یہ پابندی عائد کی گئی ہے ان میں گھٹی بہال رائے، گووند نگر، مندی رام داس، چوبیا پاڑا، دوارکا پوری، نونیت نگر، ون کھنڈی، بھرت پور گیٹ، ارجن پورہ، ہنومان ٹیلا، جگن ناتھ پوری، گئو گھاٹ، منوہر پورہ، ویراگ پورہ، رادھا نگر، بدری نگر، مہاودیا کالونی، کرشنا نگر اول، کرشنا نگر دوئم، کوئلا گلی، ڈیمپیر نگر اور جے سنگھ پورہ ہیں۔واضح رہے کہ شری کرشن جنم اشٹمی پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ متھرا پہنچے تھے۔ انھوں نے شری کرشن جنم استھان پر ٹھاکر جی کے دَرشن کیے۔ اس دوران انھوں نے سَنتوں کی خواہش کے مطابق متھرا میں گوشت اور شراب کی فروخت پر روک لگانے کا وعدہ کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اس پابندی کا اعلان کر کے اپنا وعدہ پورا کیا۔متھرا دورے کے دوران شراب اور گوشت کی فروخت پر پابندی لگانے کے اعلان کے ساتھ یوگی نے اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کو دودھ کی تجارت کرنے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ متھرا کے ثقافتی اور روحانی وقار کو پھر سے زندہ کرنے کے لیے شراب اور گوشت کے کاروبار میں لگے لوگ دودھ فروخت کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے انھیں دودھ پروڈکشن اور دودھ فروخت کے شعبہ میں لوگوں کو حوصلہ دینے کی ضرورت بتاتے ہوئے افسروں کو ہدایات بھی دیے۔

سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...