Powered By Blogger

جمعہ, اکتوبر 08, 2021

بریکنگ نیوزلکھیم پور تشدد کیس ، یو پی حکومت کی آج سپریم کورٹ میں رپورٹ

لکھیم پور تشدد کیس ، یو پی حکومت کی آج سپریم کورٹ میں رپورٹ

تشدد میں ملوث 2 افراد گرفتار ، مرکزی وزیر کا بیٹا ہنوز لاپتہ ، کانگریس کا احتجاجی مارچ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج لکھیم پور کھیری تشدد واقعہ سے متعلق موقف رپورٹ پیش کرنے کی اترپردیش حکومت کو ہدایت دی ہے ۔یو پی حکومت جمعہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ لکھیم پور تشدد کیس میں خاطیوں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے ؟ ملزمین کون ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے یا نہیں ۔ عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ آیا انہیں گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں ؟ قبل ازیں عدالت نے اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے لکھیم پور ضلع میں 8 افراد کی ہلاکت سے متعلق سماعت مفاد عامہ کی درخواست کے طور پر ہوگی ۔ عدالت نے یہ واضح کیا کہ لکھیم پور کھیری تشدد کیس کی سماعت ''ازخود نوٹس'' کے تحت نہیں کی جائے گی بلکہ ''مفاد عامہ کی عرضی'' کے طور پر کی جائے گی۔ چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے سماعت شروع کرتے ہی کہا کہ رجسٹری آفس کے ساتھ اطلاعات کے تبادلے کی خامیوں کی وجہ سے لکھیم پور کھیری تشدد کیس 'ازخود نوٹس' معاملے کے طور پر سماعت کے لیے درج ہو گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کو تشدد کے معاملے میں دو وکلا کے خطوط کے ذریعے اطلاع ملی تھی۔ اس کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ انہوں نے اس معاملے کو مفاد عامہ کی عرضی کے طور پر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ چہارشنبہ کو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اطلاع دی گئی تھی کہ اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں تین اکتوبر کو ہوئے تشدد کے معاملے میں سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا مرکزی وزیر اجئے شرما کے لکھیم پور کھیری میں پروگرام کے دوران احتجاجی کسانوں پر گاڑی چڑھادی گئی تھی جس کے نتیجہ میں 3 کسانوں کی موت ہوگئی تھی جبکہ اس موقع پر تشدد میں جملہ 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ایک علحدہ اطلاع کے مطابق لکھیم پور تشدد کے ضمن میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی لوکش رانا اور آشیش پانڈے کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ لکھیم پور پولیس کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ دونوں مرکزی وزیر اجئے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کے قریبی ساتھی بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ دیگر ملزمین کی گرفتار کیلئے بڑے پیمانے پر دھاوے کئے جارہے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ مرکزی وزیر کے بیٹے آشیش مشرا کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔ اسی دوران کانگریس قائدین اور کارکنوں نے لکھیم پور تشدد واقعہ کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا ۔ پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی ایک احتجاجی مارچ کی قیادت کی تاہم سدھو کو پنجاب کے وزراء اور دیگر قائدین کے ساتھ یو پی کی سرحد پر حراست میں لے لیا گیا جہاں وہ دھر نے پر بیٹھ گئے۔ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

مرکزی وزیر اجئے مشرا کے گھر پر نوٹس ، بیٹے کی طلبی
اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ مختلف تنظیموں کے دباؤ کے نتیجہ میں یو پی پولیس نے مرکزی وزیر اجئے مشرا کے گھر پر نوٹس چسپاں کردی ۔ اجئے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو پوچھ تاچھ کیلئے جمعہ کی صبح کھیری میں پولیس کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔


جمعرات, اکتوبر 07, 2021

بریکنگ نیوز مولانا کلیم صدیقی کے ایک اور ساتھی سرفراز علی جعفری بھی گرفتار

بریکنگ نیوز مولانا کلیم صدیقی کے ایک اور ساتھی سرفراز علی جعفری بھی گرفتار

لکھنو _ اترپردیش کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے جمعرات کو مبینہ تبدیلی مذہب معاملہ میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے

اس سلسلے میں اے ٹی ایس نے سرفراز علی جعفری کو ضلع امروہہ سے گرفتار کیا ۔ اے ٹی ایس نے دعوی کیا ہے کہ جعفری ، مولانا کلیم صدیقی کے ساتھ کام تھے اور 2016 سے غیر قانونی طور پر تبدیلی مذہب کے معاملات ملوث تھے

آئی جی ، اے ٹی ایس ، جی کے گوسوامی نے کہا کہ انہیں مولانا کلیم سے پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا جنہیں 22 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں 26 ستمبر کو ان کے تین ساتھی ادریس قریشی ، سلیم اور کنال اشوک کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ایک دھیرج جگتاپ عرف دھیرج دیشمکھ کو یکم اکتوبر کو کانپور سے گرفتار کیا گیا۔جعفری ، مولانا کلیم صدیقی کے گلوبل پیس سنٹر میں کام کرتے تھے ۔

اس سے قبل جون میں اے ٹی ایس نے مولانا عمر گوتم اور ان کے ساتھی مفتی قاضی جہانگیر قاسمی کو گرفتار کیا تھا۔

بریکنگ نیوزمزید چھ ماہ تک ٹرین ، اسٹیشن پر ماسک پہننا لازمی

بریکنگ نیوزمزید چھ ماہ تک ٹرین ، اسٹیشن پر ماسک پہننا لازمی

نئی دہلی ، ٹرین اور ریلوے اسٹیشن پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے کے جرمانے کا ضابطہ مزید چھ ماہ نافذ رہے گا۔ وزارت ریلوے نے اس کا اعلان کیا ہے۔ وزارت ریلوے نے ایک نئے حکم میں کہا ہے کہ کووڈ- 19 سے متعلق ہدایات کو اگلے 'چھ ماہ یا کسی اور حکم تک' بڑھا دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے ،'ریلوے اسٹیشن اور ٹرین میں ماسک نہ پہننے پر 500 روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے'۔ ہندوستان میں کووڈ- 19 کا خطرہ یقینی طور پر کم ہوا ہے لیکن اب بھی قائم ہے۔ وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کووڈ مریضوں کی تعداد 2،44،198 ہے۔ یہ تعداد گذشتہ 204 دنوں میں سب سے کم ہے

بریکنگ نیوزنارائن پیٹ میں ہفتہ کو دعوت اسلامی کی جانب سے صلى الله جلسہ جشن میلاد النبی ﷺ عته وستلم

نارائن پیٹ میں ہفتہ کو دعوت اسلامی کی جانب سے صلى الله جلسہ جشن میلاد النبی ﷺ عته وستلم

نارائن پیٹ : 7 اکتوبر (اردو لیکس) سرزمین نارائن پیٹ میں سنی دعوت اسلامی شاخ نارائن پیٹ کی جانب سے عظیم الشان جلسہ جشن میلاد النبی ﷺ بتاریخ 8 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام مرکزی جامع مسجد میں منایا جارہا ہے۔جس کی سرپرستی حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری صاحب سجادہ نشین درگاہ تقی بابا فرمائیں گے اور مہمان خصوصی حضرت مولانا صادق رضوی صاحب رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ سنی دعوت اسلامی ممبئی کا خطابِ ذیشان ہوگا جبکہ میزبان علمائے کرام حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری مفتی محمدشفاعت علی نظامی خطیب جامع مسجد اور مولانا حافظ و قاری محمد فاروق بن مخاشن نظامی خطیب و امام مسجد عمر بن الخطاب کے خطابات بھی ہونگے۔ نظامت کے فرائض حافظ چاند پاشاہ صاحب لکچرر گورنمنٹ جونیر کالج بوائز محبوب نگر انجام دینگے۔ منتظمین جلسہ نے تمام عاشقان رسول ﷺ سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے


بریکنگ نیوز مودی نے نوراتری پر رسوئی گیس کی قیمت 15 روپے کا اضافہ کرکے عجیب تحفہ دیا : کانگرس

مودی نے نوراتری پر رسوئی گیس کی قیمت 15 روپے کا اضافہ کرکے عجیب تحفہ دیا : کانگرس

نئی دہلی:کانگرس نے کہاکہ آج پورے ملک میں نوراتری کا تہوار شروع ہوگیا ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کرکے اہل وطن کو عجیب طرح کا تحفہ دیا ہے کانگرس کی ترجمان الکا لامبا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت مہنگائی میں اضافہ کرنے کا کام مسلسل کررہی۔ ہے او رنوراتر ی پر اس نے رسوئی گیس کی قیمت میں پندرہ روپے فی سلنڈر کا اضافہ کرکے ملک کے غریبوں کے ساتھ غیرحساسیت کا مظاہرہ کیا ہیان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت انٹرنیشنل مارکٹ میں کمی ہوئی ہے لیکن ہمارے یہاں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ حیرت کی بات ہے کہ ملک میں سلنڈر گیس کی قیمت کئی ریاستوں میں ایک ہزار روپے سے زیادہ پڑ رہی ہے جبکہ ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت انٹرنیشنل مارکٹ میں 664روپے 27پیسے ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2013 میں عالمی بازار میں سلنڈر کی 885روپے تھی لیکن تب ملک میں اس قدر ایل پی جی سلنڈر مہنگا نہیں ہوا تھا۔ جب زیادہ قیمت تھی تو ملک میں ایل پی جی کا سلنڈر اتنا زیادہ مہنگا نہیں تھا لیکن آج کئی ریاستوں میں یہ ایک ہزار روپے سے زیادہ پہنچ چکا ہے۔
کانگرس کی لیڈر نے کہاکہ ایل پی جی سبسڈی بھی لوگوں کو نہیں دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے لوگوں نے جن دھن اکاونٹ کھلوائے اور تشہیر کی کہ سبسڈی سیدھے اکاونٹ میں جائے گی لیکن حکومت کے پاس سبسڈی کاپیسہ ہی نہیں ہے اور لوگوں کے اکاونٹ میں سبسڈ ی کا پیسہ نہیں جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بتانا چاہئے کہ ایل پی جی سلنڈر پر ملنے والی سبسڈی کہاں جارہی ہے۔
انہوں نے پٹرول۔ڈیزل کی قیمت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ 24ستمبر 2021سے اب تک نو بار پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہواہے۔ سات اکتوبر کو دہلی میں پٹرول 103روپے اور ڈیزل کی قیمت 99روپے سے زیادہ پہنچ چکی ہے جبکہ پٹرول کی اصل قیمت 41روپے پڑتی ہے۔ تیل کی جو قیمت لوگوں کو دینی پڑ رہی ہے اس میں باقی پیسہ ٹیکس کے طورپر دیا جارہا ہے اور اس ٹیکس کے ذریعہ مودی حکومت نے گزشتہ سات برسوں میں 24لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ پیسہ پٹرول ڈیزل سے کمایا ہے۔
کانگریس کی لیڈر نے کہاکہ 2013-14میں انٹرنیشنل مارکٹ میں خام تیل 140ڈالر فی بیرل تھا جو آج گرکر 70ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے لیکن حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ سرسوں کے تیل کی قیمت آسمان چھورہی ہے لیکن مودی لکھنو میں لوگوں سے دیوالی میں کروڑوں دیپک جلانے کے لئے کہہ رہے ہیں۔


بریکنگ نیوزوزیر اعلی نے ایس سی وایس ٹی فلاح منصوبہ کے متعدد منصوبوں کا جائزہ لیا

بریکنگ نیوزوزیر اعلی نے ایس سی وایس ٹی فلاح منصوبہ کے متعدد منصوبوں کا جائزہ لیاپٹنہ07اکتوبر 2021:وزیراعلیٰ جناب نتیش کمار نے ایک انے مارگ واقع سنکلپ میں ایس سی ،ایس ٹی فلاح محکمہ کے متعدد منصوبوں کا جائزہ لیا ۔
ایس سی اور ایس ٹی فلاح محکمہ کے سیکریٹری مسٹر دیویش سہرا نے پرزنٹیشن کے ذریعہ محکمہ کے متعدد منصوبوں کی موجودہ صورتحال کی جانکاری دی ۔انہوں نے رہائشی اسکول، ہاسٹل منصوبہ ،اسکالر شپ اور میرٹ اسکیم ، تھروہٹ ایریا ڈیولپمنٹ منصوبہ ، دشرتھ مانجھی اسکل ڈیولپمنٹ منصوبہ ،وزیر اعلیٰ ایس سی اور ایس ٹی سول سروس حوصلہ افزا منصوبہ وغیرہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔
میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکو مت میں آنے کے بعد ہم لوگوں نے ایس سی اور ایس ٹی طبقہ کی فلاح کے لیے کئی منصوبے چلائے ہیں ۔ ان کی سہولتوں اور بہتری کے لیے حکومت مسلسل کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی اور ایس ٹی طبقہ کے لیے چلائے جارہے منصوبے کی موجودہ صورتحال کا اندازہ لگاتے رہیں اور اس کی بنیاد پر اور چیزوں کو بہتر کریں ،تاکہ ان کی مکمل ترقی ہوسکے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ درج فہرست ذات و قبائل (ایس سی اور ایس ٹی)کے سماجی پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ فکر اور ثقافتی ترقی کے تعلق سے کمیونٹی سینٹر اور ورک شیڈ کی تعمیرکرائی گئی ہے ۔ اس میں ضروری سہولتیں فراہم کرائی گئی ہیں ۔ ان تمام کمیونٹی سینٹرس کی فعالیت ،منٹیننس کا جائزہ لیں ،تاکہ اسے مزید مفید اور بہتر بنا یا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکالر شپ اور میرٹس اسکیم کو بہتر طریقہ سے چلائیں تاکہ اس کا فائدہ طالبات کو ملتا رہے ۔ تھروہٹ سماج کے لیے چلائے جارہے ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ حالت کا جائزہ لیاں اور اس سماج کی ترقی کے لیے تمام ضروری کام کریں ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قدیم ،خستہ حال ، ہاسٹلوں کو نئی عمارتوں میں تبدیل کر نا ہے ان کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کریں ۔ رہائشی اسکولوں میں رہ رہے طلبا و طالبات کو معیاری کھانہ فراہم کرانے کے لیے 'دیدی کی رسوئی 'کے توسط سے میس چلانے کا کام کیا جاسکتا ہے ۔ ہاسٹلوں میں فوڈ سپلائی منصوبہ کے تحت رہنے والے طلبا و طالبات کو فی ماہ 15 کیلو کی شرح سے غذائی سپلائی کا نظام جاری رہے اس کو یقینی بنائیں ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایس سی کے 50 ہزار سے زیادہ آبادی والے بلاکوں میں ایس سی اور ایس ٹی ماڈل رہائشی اسکول کا قیام کے لیے زمین کی فراہمی ، اسکول کا ماڈل سمیت دیگر ضروری چیزوں کا جائزہ لیں۔
میٹنگ میں ایس سی و ایس ٹی بہبود کے وزیر جناب سنتوش کمار سومن ،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار ، چیف سیکریٹری مسٹر تیریپوراری شرن ، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر عامر سبحانی ، وزیر ا علیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر چنچل کمار ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار ، ایس سی و ایس ٹی بہبود محکمہ کے سیکریٹری مسٹر دیویش سہرا ، وزیر ا علیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔

دہلی کیپٹل کو شکست دینے پر ہوگی آر سی بی کی نظر

دہلی کیپٹل کو شکست دینے پر ہوگی آر سی بی کی نظردبئی،07 ؍اکتوبر - آئی پی ایل 14 کا لیگ راؤنڈ اب اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
لیگ راؤنڈ کے آخری میچ میں رائل چیلنجرز کا مقابلہ دہلی کیپٹل سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف میں پہنچ چکی ہیں لیکن آر سی بی کی نظر دہلی کیپٹل کو شکست دے کر ٹاپ ٹو میں جگہ بنانے پر ہوگی۔دہلی کے 13 میچوں میں 20 پوائنٹس ہیں اور اس کا ٹاپ 2میں پہنچنا یقینی ہے۔ دوسری طرف بدھ کو سن رائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں شکست کے بعد آر سی بی کے 16 پوائنٹس ہیں اور نیٹ رن ریٹ دوسرے نمبر پر رہنے والی چنئی سپر کنگز سے بھی کم ہے۔تاہم کپتان وراٹ کوہلی کی نظریں چنئی اور پنجاب کنگز کے درمیان جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ پر ہوں گی۔ یہ میچ واضح کر دے گا کہ آر سی بی کو دوسری پوزیشن پر رہنے کے لیے کیا کرنا ہوگا۔
اس وقت یہ ناممکن لگتا ہے۔ اے بی ڈویلیئرز ، گلین میکسویل ، کوہلی اور دیودت پڈککل جیسے بلے بازوں کے باوجودآر سی بی 142 رنز کا ہدف حاصل نہیں کر سکی۔
کپتان کوہلی کو ناک آؤٹ مرحلے سے پہلے اس پر غور کرنا ہوگا کیونکہ میکسویل اور ڈی ویلیئرز جیسے بلے باز کھیل کو بدل سکتے ہیں۔دوسری طرف رشبھ پنت کی زیرقیادت دہلی کی ٹیم نے گزشتہ پانچ میچوں میں سے چار میں کامیابی حاصل کی ہے اور لیگ مرحلے کے بعد اس کا اعتماد بہت بلند ہے۔ پرتھوی شا کے مسلسل اچھی کارکردگی نہ دکھانے کے باوجود دہلی کی بیٹنگ مضبوط رہی ہے۔ شیکھر دھون نے 13 میچوں میں 501 رنز بنائے ہیں۔ شریس ایئر اور پنت نے بھی کئی مواقع پر اچھا کام کیا لیکن انہیں امزیدچھا کھیلنا ہوگا۔فاسٹ باؤلنگ میں انریچ نورکھیا ، کاگیسو ربادا اور اویش خان نے کمال کر دکھایا۔ ساتھ ہی اسپنرز آر اشون اور اکچھر پٹیل نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...