Powered By Blogger

بدھ, نومبر 10, 2021

کرسی پر بیٹھے بیٹھے سکینڈ بھر میں آگئی موت ، سامنے کھڑے لوگ بھی نہیں سمجھ پائے ماجرہ ، دیکھئے وائرل وایڈیو

کرسی پر بیٹھے بیٹھے سکینڈ بھر میں آگئی موت ، سامنے کھڑے لوگ بھی نہیں سمجھ پائے ماجرہ ، دیکھئے وائرل وایڈیو
فتح آباد :
 ہریانہ کے فتح آباد میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں کے بس اسٹینڈ کے پاس واقع اروڑہ ہوٹل کے مالک بلونت رائے کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے موت ہوگئی ۔ خاص بات یہ ہے کہ وہ گراہکوں کو سنبھال رہے تھے ، اسی دوران ان کو ہارٹ اٹیک آگیا اور سب کے سامنے دیکھتے دیکھتے ہی ان کی روح پرواز کرگئی ۔ وہیں یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہوٹل پر گراہکوں کی بھیڑ لگی ہے ۔ وہ گراہکوں سے پیسے کا لین دین کررہے تھے ۔ تبھی اچانک ہارٹ اٹیک ہوگیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے کچھ سکینڈ میں ہی کرسی پر سے گرگئے اور گراہکوں کے سامنے ہی ان کی موت ہوگئی ۔ سب کچھ اتنا جلدی ہوا کہ گراہک بھی کچھ سمجھ نہیں پائے ۔

وہیں اس دوران ایک دیگر گرایک بھی آیا ۔ اس کو بھی ہوٹل مالک کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں ملا ۔ ایسے میں گراہک بار بار بل لینے کو کہتا رہا ، مگر وہ کچھ نہیں بولے ۔ اسی دوران بلونت رائے اچانک کرسی سے نیچے گرگئے ۔ ایسے میں ایک دیگر گراہک نے آکر انہیں سنبھالا ، تب تک ان کی موت ہوچکی تھی ۔

بتادیں کہ گزشتہ سال بھی اسی طرح کا ایک معاملہ مدھیہ پردیش میں سامنے آیا تھا ۔ تب 57 سال کے شخص کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے ہی کچھ ہی سکینڈ میں موت ہوگئی تھی ۔ یہ پورا واقعہ وہاں دکان میں لگے ایک سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا تھا ۔ سیہور کے ایک گاوں بلقیس گنج میں کرسی پر بیٹھے بیٹھے شخص کی سانسیں رک گئیں اور اس کی موت ہوگئی ۔

یوپی الیکشن کے پیش نظر ایندھن کی قیمتوں میں کمی : ممتا بنرجی

یوپی الیکشن کے پیش نظر ایندھن کی قیمتوں میں کمی : ممتا بنرجی

کولکاتا: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مرکزی حکومت کے ذریعہ کمی کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یہ کٹوتی کی گئی ہے ۔خیال رہے کہ بی جے پی مسلسل مطالبہ کررہی ہے کہ مرکزی حکومت کے طرز پر بنگال حکومت بھی ویٹ میں کٹوتی کرے تاکہ عوام اس کا فائدہ پہنچے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستوں کی آمدنی کا انحصار پٹرول اور ڈیزل کی آمدنی پر زیادہ منحصر ہے ۔خیال رہے کہ مرکزی حکومت کے فیصلہ کے بعد بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں نے اپنی طرف سے ویٹ میں کٹوتی کی ہے ۔جس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں دس روپے فی لیٹر قیمت کم ہوگئے ہیں ۔پنجاب جیسی کانگریس کی حکومت والی ریاستوں نے بھی قیمتیں کم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اگلے سال الیکشن بھی ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی حکمت عملی ہے کہ انتخابات کے موسم میں قیمت میں کٹوتی کی جائے اور عام دنوں میں تیل کی قیمت میں اضافہ کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ انہوں نے کچھ نہیں کیا، وہ نہیں کر رہے ہیں۔ میں تحریک کے بارے میں نہیں جانتی ۔مرکز نے پٹرول، ڈیزل اور کھانا پکانے والی گیس بیچ کر 4 لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں۔پہلے وہ تمام ریاستوں میں چار لاکھ کروڑ روپے تقسیم کریں۔ؤاتر پردیش کے انتخابات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا، ڈیزل کی قیمت بڑھی تو سبزیوں کی قیمتیں بڑھیں گی۔اب تک ترنمول کانگریس ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتی رہی ہے ۔ مرکز کی قیمت میں کمی کے بعد اس بار بی جے پی ریاستی حکومت پر وہی دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ بھی ویٹ میں کمی کرے ۔پیر کوبی جے پی کی ریاستی قیادت نے کلکتہ میں ایک جلوس نکالااور اس میں مطالبہ کیا کہ پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ کو کم کیا جائے ۔ حالانکہ پولیس نے جلوس کی اجازت نہیں دی۔ تاہم، بی جے پی رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ ان کی تحریک اس مطالبے کے ساتھ جاری رہے گی۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو واضح کردیا تھا کہ ریاست کے لیے مزید کوئی رعایت دینا ممکن نہیں ہے ۔ چیف منسٹر نے مرکز پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میں ویکسینیشن کے لیے پیسے نہیں دوں گی۔ اسی دن اسمبلی میں کھڑے ہوکر وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے بی جے پی کے دباؤ کے ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکے گی۔ ممتا بنرجی کا مجوزہ بیرونی سفر، گورنر کی منظوری کولکاتا : گورنر جگدیپ دھنکر اور ممتا بنرجی کے درمیان تنازعہ اور ایک دوسرے کی تنقید کوئی نئی بات نہیں ہے مگر کل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گورنر سے ملاقات کے دوران ریاست میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے گورنر کو بیرون ممالک جانے کی تجویز پیش کی۔گورنر نے اس تجویز کو قبول کرلیا۔مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد تشدد کے معاملات میں حکمراں جماعت اور گورنر کے درمیان تلخ بحث ہوئی تھی ۔گورنر نے کئی مواقع پر ممتا بنرجی اور ان کی حکومت کی سخت تنقید کی تھی۔جب کہ ترنمول کانگریس نے گورنر کے جانبدارانہ کردار پر سوال کھڑا کیا تھا۔ریاستی حکومت کی طرف سے منعقد وجے سمیلانی میں وزیر اعلیٰ اور گورنر اس موقع پر موجود تھے ۔ بسوا بنگلہ گلوبل سمٹ کوروناکی وجہ سے دو سال سے منعقد نہیں ہورہا ہے ۔


آرایس ایس آزادی کے ' ' نامعلوم ' ' انقلابیوں کی تلاش کرے گا

آرایس ایس آزادی کے ' ' نامعلوم ' ' انقلابیوں کی تلاش کرے گانئی دہلی (ایجنسی)
ملک کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اترپردیش میں آزادی کے 'نامعلوم' انقلابیوں کی تلاش کرے گا۔ 'نامعلوم' انقلابیوں سے مطلب ان لوگوں سے ہے ،جنہوںنے ملک کی آزادی کی لڑائی لڑی لیکن ان کا ذکر تاریخ میں نہیں ہو سکا اور اس وجہ سے لوگوں کو بھی ان کی جد وجہد کے بارے میں معلوم نہیں چلا ۔
انہوں نے کہا کہ سنگھ کی طرف سے اسی طرح کے پروگرام پورے ملک بھر میں کئے جائیں گے ۔ سنگھ اس دوران ترنگا یاترا بھی نکالے گا ۔ اس میں شامل ہونے والے لوگ ہاتھوں میں ترنگا لے کر چلیں گے اور وندے ماترم گائیں گے۔ سنجے نے کہا کہ سنگھ اودھ صوبے میں اپنی شاخوں کی توسیع پر بھی غور کررہا ہے ۔
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات قریب ہیں اور بی جے پی اور سنگھ پریوار نے اپنی سرگرمی بڑھا دی ہے۔ سنگھ پریوار کی بھی یہی کوشش ہے کہ بی جے پی کی اقتدار میں واپسی ہو، اسی لیے سنگھ کی جانب سے ترنگا یاترا نکال کر یا دیش بھکتی سے جڑے پروگرام کر کےبی جے پی حق میں ماحول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، حالانکہ سنگھ نے اس پروگراموں کا الیکشن سے کسی طرح کا تعلق ہونے سے انکار کیا ہے ۔

منگل, نومبر 09, 2021

انڈین ریلوے: ٹرین کا ٹکٹ گم ہو جائے تو آپ سفر کیسے کریں گے؟ جانئے ایسی صورتحال میں آپ کو کیا کرنا چاہیے

انڈین ریلوے: ٹرین کا ٹکٹ گم ہو جائے تو آپ سفر کیسے کریں گے؟ جانئے ایسی صورتحال میں آپ کو کیا کرنا چاہیے

نئی دہلی: انڈین ریلوے ٹکٹ: اگر آپ ٹرین سے سفر کرتے ہیں تو یہ خبر صرف آپ کے لیے ہے۔ اگر آپ کا ٹرین کا ٹکٹ سفر کے دوران یا اس سے پہلے اچانک کہیں گم ہو جائے تو کیا آپ بغیر ٹکٹ کے سفر کر سکیں گے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو مشکل لگتا ہے لیکن اس کا جواب بہت آسان ہے۔ ہمیں بتائیں کہ اس نازک صورتحال میں آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

ڈپلیکیٹ ٹرین ٹکٹ لے سکتے ہیں۔
اگر آپ کا ٹرین کا ٹکٹ کہیں گم ہو جائے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ ریلوے کو بھی معلوم ہے کہ یہ ایک عام غلطی ہے جو کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔ اس لیے انڈین ریلویز ایسے حالات میں اپنے مسافروں کو ایک نئی سہولت دیتا ہے۔ اگر آپ اپنا ٹرین ٹکٹ کھو دیتے ہیں، تو آپ اس کے بجائے ڈپلیکیٹ ٹرین ٹکٹ جاری کر کے سفر کر سکتے ہیں، حالانکہ اس کے لیے آپ کو کچھ اضافی رقم خرچ کرنی پڑے گی۔

ڈپلیکیٹ ٹکٹ کے لیے اضافی چارج
ہندوستانی ریلوے کی ویب سائٹ indianrail.gov.in کے مطابق، اگر ریزرویشن چارٹ کی تیاری سے پہلے تصدیق شدہ/آر اے سی ٹکٹ کے گم ہونے کی اطلاع دی جاتی ہے، تو اس کی جگہ ایک ڈپلیکیٹ ٹکٹ جاری کیا جاتا ہے۔ ریلوے کے مطابق اس کے لیے کچھ چارج ادا کرنا ہوگا۔
آپ کو 50 روپے دے کر دوسری اور سلیپر کلاس کا ڈپلیکیٹ ٹکٹ ملے گا۔ باقی سیکنڈ کلاس کے لیے 100 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر ریزرویشن چارٹ کی تیاری کے بعد، کنفرم ٹکٹ کے ضائع ہونے کی اطلاع موصول ہوتی ہے، تو کرایہ کے 50% کی وصولی پر ایک ڈپلیکیٹ ٹکٹ جاری کیا جاتا ہے۔

ان 5 باتوں کو ذہن میں رکھیں

ڈپلیکیٹ ٹکٹ سے متعلق ان 5 چیزوں کو غور سے پڑھیں، کیونکہ یہ آپ کے لیے کہیں نہ کہیں کام ضرور آئے گا۔

1 اگر آپ ریزرویشن چارٹ کی تیاری سے پہلے درخواست دیتے ہیں، تو پھر وہی چارجز لاگو ہوں گے جو کھوئے ہوئے/گم شدہ ٹکٹ کے لیے ہوں گے۔

2. انڈین ریلوے کے مطابق ویٹنگ لسٹ میں مسخ شدہ ٹکٹوں کے لیے کوئی ڈپلیکیٹ ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
3. مزید برآں، مسخ شدہ / مسخ شدہ ٹکٹوں پر بھی رقم کی واپسی قابل قبول ہے، اگر تفصیلات کی بنیاد پر ٹکٹ کی اصلیت اور صداقت کی تصدیق کی جاتی ہے۔

4. RAC ٹکٹوں کی صورت میں، ریزرویشن چارٹ کی تیاری کے بعد کوئی ڈپلیکیٹ ٹکٹ جاری نہیں کیا جا سکتا۔

5. اگر اصلی ٹکٹ بھی ڈپلیکیٹ ٹکٹ جاری ہونے کے بعد موصول ہو جائے اور دونوں ٹکٹیں ٹرین کی روانگی سے پہلے ریلوے کو دکھا دی جائیں تو ڈپلیکیٹ ٹکٹ کے لیے ادا کی گئی فیس واپس کر دی جائے گی، حالانکہ رقم کا 5% کٹوتی کی جائے گی، جو کم از کم 20 روپے ہوگی۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ 2 سال بعد پھر آمنے سامنے

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ 2 سال بعد پھر آمنے سامنےدوبئی، 9نومبر- انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ ایک بار پھر عالمی کپ میں۔ 2019کے عالمی کپ فائنل میں دونوں ممالک کے مابین فاصلہ اتنا کم تھا کہ فیصلہ باونڈری کاونٹ بیک پر انگلینڈ کے حق میں آیا۔دو سال بعد ایک اور عالمی کپ کے سیمی فائنل میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ابوظہبی کے میدان پر۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں آٹھ ایسے کھلاڑی ہیں جو 2019کی ٹیم کے رکن تھے۔ ان میں زخمی لاکی فارگیوسن بھی شامل ہیں لیکن چیف کوچ گیری اسٹیڈ کا خیال ہے کہ 2019کے میچ کا بدھ کے مقابلے پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ اسٹیڈ نے کہاکہ اس میچ کا ذکر ہوتے ہوئے میں نے تو نہیں سنا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ کھلاڑی ایک بار پھر انگلینڈ سے مقابلہ کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔ ان کی ٹیم بہت مضبوط ہے اور آپ ہمیشہ بہترین ٹیموں سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ لہذا مجھے لگتا ہے کہ سپر اوور کے علاوہ اس میچ اور اس میچ میں کوئی موازنہ نہیں ہوگا۔پنڈلی کی چوٹ کے سبب جیسن رائے خواہ باقی مقابلوں سے باہر ہیں لیکن اسٹیڈ انگلینڈ کی سفید گیند مہارت کو کم نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک بہتر ین کھلاڑی ہیں اور ظاہر سی بات ہے کہ آپ ایسے کھلاڑی کو زخمی ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ ہمارے ساتھ لاکی کے سلسلہ میں ایسا ہی ہوا لیکن انگلینڈ جانی بیرسٹو جیسے کھلاڑی سے اوپن کراسکتا ہے اور ان کے پاس مزید متبادل بھی ہیں۔وہ اکثر میچ کی صورتحال کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو اوپر نیچے کرتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے خلاف وہ ایسا ہی کریں گے لیکن اس سے ہمیں اپنی حکمت عملی میں خاص تبدیلی نہیں لانی چاہئے۔ ایک دن کا سوال ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔نیوزی لینڈ کے پاس ایک ہی سال میں دو آئی سی سی خطاب جیتنے کا اچھا موقع ہے۔ عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد ٹی۔20عالمی کپ میں سیمی فائنل کے سفر پر اسٹیڈ نے اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ میں اس ٹیم پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں۔ کیسے یہ کھلاڑی ہر بڑے پلیٹ فارم پر اپنے گیم کو ڈھالنے میں کامیاب رہتے تھے۔ اگر آپ ہماری ٹیم کا مقابلہ بڑی ٹیموں سے کریں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ کتنا مشکل اور قابل تعریف ہے۔ ہم ایک یونٹ بن کر لڑنا جانتے ہیں۔ اگر آپ چھوٹی چیزیں لگن کے ساتھ کریں گے تو کامیابی ملنے میں دیر نہیں لگتی۔اسٹیڈ کے مطابق افغانستان کے خلاف ورچول ناک آوٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی فیلڈنگ نے سب سے بڑا اثر ڈالا۔ جدید ٹی۔20 کرکٹ میں یہ تقریباً تمام ٹیموں کی مضبوط کڑی ہے لیکن نیوزی لینڈ نے پھر سے دکھایا کہ اچھی فیلڈنگ کے سبب اپوزیشن ٹیم پر دباو کیسے بڑھایا جاسکتا ہے۔ اسٹیڈ نے کہا کہ ہم نے خا ص طورپر کچھ بہترین کیچ پکڑے۔ اگر آپ آخری اوور کی پہلی گیند پر ڈیرل مشیل کی فیلڈنگ دیکھیں تو انہو ں نے نہ صرف اس گیند پر چار رن بچائے بلکہ شاید پورے اوور میں دس بارہ زیادہ رن بننے پر لگام لگائی۔ اس سے ہمیں بلے بازی کرنے میں آسانی ہوئی کیونکہ ممکنہ 140رن کو ہم نے 125پر روک دیا۔انہوں نے کہاکہ ان چھوٹی چیزوں سے بڑا فرق ہوتا ہے۔ کین اور جمی نے زبردست کیچ پکڑے۔ ڈیون نے غوطہ لگاتے ہوئے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر اننگز کی شروعات کی۔ ہم ایسی کوششوں سے ترغیب لیتے ہیں اور امید ہے اس سے گیندباز بھی کافی پر اعتماد ی کا احساس کرتے ہیں۔

پیغام امن و انصاف کو گھر گھر پہنچانے کی ضرورت : مولانا خليل الرحمن سجاد نعمانی

پیغام امن و انصاف کو گھر گھر پہنچانے کی ضرورت : مولانا خليل الرحمن سجاد نعمانی

نئی دہلی(پریس ریلیز): انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں آل انڈیا علما بورڈ کی جانب سے منعقدہ قومی اقلیتی کانفرنس برائے امن و انصاف کو خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر ہم امن اور انصاف کے متلاشی ہیں تو ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ایسی تمام کوششوں اور کاوشوں کا حصہ بنیں جو ملک میں امن و امان اور ترقی وبہبود کے لئے چلائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کامیابی کے لئے انفاق، اطعام اور اکرام ضروری ہے باقی کوئی شارٹ کٹ فارمولہ نہیں ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد کے لئے بورڈ کے جنرل سکریٹری آرگنائزیشن انظر انور خان اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی کاوش لائق تحسین ہے اور یہ مسلسل جاری رہنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ملک میں کوئی بھی بھوکا نہ سوئے۔ کسی ضرورت مند کا استحصال نہ ہو اور ہم سب امن کے پیغامبر بنیں۔ مولانا نے کہاکہ ہمیں زمین پر اتر کر لوگوں کے درمیان جا کر عملی طور پر کام کرنا ہوگا اور ہمیں ان قوموں اورطبقات سے سیکھنا ہوگا جو زمین سے جڑ کر ریا اور نمود سے اوپر اٹھ کر لوگوں کی خدمت کر ر ہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ آل انڈیا علما بورڈ کا پیغام امن ہر گھر تک پہنچائیں اور ممبئی سے آکر دہلی میں اس طرح کے پروگرام کرنا یہ دہلی والوں کے لئے بھی ایک پیغام ہے۔ اس موقع پر سینٹر کے صدر اور مہمان خصوصی سراج الدین قریشی نے بھی اس طرح کی کاوش کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں مایوسی کے بجائے اپنے حصے کا دیا جلانے کی عادت ڈالنی چاہئے۔ جب ہم قرآن کو پڑھتے ہیں تو ہمیں یہ پیغام وہیں سے ملتا ہے کہ مایوس لوگوں کو اللہ پسند نہیں کرتا ہے پھر قدرت سے ہم بغاوت کیوں مول لیتے ہیں؟ کیوں نہیں ہم زمین پر اتر کر امن کو پھیلانے کے لئے کام کرتے ہیں؟اس موقع پر ڈاکٹر سید فاروق احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لئے ہمارے رسول اسوہ ہیں۔ کس طرح نبی نے پتھر کھا کر دعا دی، یہ سبق بھی ہم کو یاد رکھنا چاہئے۔ ہمارے لئے یہ لازم ہے کہ ہم لوگوں کو بھلائی کا حکم دیں۔ صاف صفائی کا اہتمام رکھیں۔ لوگ ہم کو دیکھ کر یہ سمجھیں کہ یہ نبی کے دیوانے ہیں اور نبی ایسے ہی تھے۔ دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر حسین اور حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد نے بھی کانفرنس کے انعقاد کے لئے انظر انور خان اور بورڈ کے جنرل سکریٹری فائنانس وارث علی خان کو مبارکباد دی۔ سوامی وشوانند نے اپنے پیغام میں کہاکہ بھارت ایک گلدستہ ہے اور بھائی چارہ ہی اس کی اصل پہچان ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک کہ ہم محبت کے داعی نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کوئی دھرم نفرت کی تعلیم نہیں دیتا ہے اور نفرت کرنے والے ادھرمی ہیں۔ اس موقع پر کیرل سے شمس الدین، ٹی پی سی تنگل، سنی جن یوتھ، چنئی سے نعیم الرحمان، سمیت بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔


بھرت ڈوڈہ کے مدرسہ میں آتشزدگی کی ہولناک واردات لاکھوں روپے کی مالیت خاکستر ۔

بھرت ڈوڈہ کے مدرسہ میں آتشزدگی کی ہولناک واردات لاکھوں روپے کی مالیت خاکستر ۔

ڈوڈہ،9 نومبر،ضلع ڈوڈہ کے دور افتادہ علاقہ بھرت بگلہ کے ایک مدرسہ جامعہ ابو حْریرہ میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں مدرسہ کی تین منزلہ عمارت جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔بھرت میں واقع اس دینی مدرسہ میں آگ کی واردات پیر کے روز شام کے وقت رونما ہوئی جب مدرسہ کے بچّے مغرب کی نماز ادا کرنے مسجد میں گئے ہوئے تھے۔اس دوران نا معلوم وجوہات سے عمارت میں آگ نمودار ہوئی۔جس نے آناً فاناً میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اور آگ کے بھڑکتے شعلوں نے تین منزلہ مدرسہ کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔آتشزدگی کی خبر پھیلتے ہی فائر برگیڈ کو مطلع کیا گیا لیکن علاقہ دور ہونے کی وجہ سے جب تک فائر سروس جائے واردات پر پہنچتی تب تک لاکھوں کی مالیت کا ساز و سامان جل کر تباہ ہو گیا۔تاہم خوش قسمتی سے مدرسہ میں اْس وقت کوئی موجود نہ تھا سب نماز پڑھنے گئے ہوئے تھے۔جس سے ایک المناک واقعہ رونما ہونے سے ٹل گیا۔واضح رہے کہ علاقہ میں دینی تعلیم فراہم کرنے والے اس مدرسہ سے گزشتہ برس تین حافظ قرآن کی دستار بندی ہوئی تھی۔لیکن عمارت جلنے کی وجہ سے اب یہاں زیر تعلیم بچّے کھلے آسمان تلے آ گئے ہیں۔


اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...