Powered By Blogger

منگل, جون 07, 2022

دہلی میں بندتمام مساجدکو کھولا جائے:جمعیۃ علماء ہند

دہلی میں بندتمام مساجدکو کھولا جائے:جمعیۃ علماء ہند

جمعیۃ علماء صوبہ دہلی نے دہلی میں آثار قدیمہ کے تحت بند پڑی تمام مساجد کو نمازیوں کے لئے کھولا جائے اور انکو بے حرمتی سے بچایا جائے نیز ان کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ مولانامحمدمسلم قاسمی صدر جمعیۃ دہلی کی زیرصدارت مدرسہ عالیہ عربیہ مسجد فتحپوری چاندنی چوک میں منعقد ہوئی، جس کا آغاز قاری محمد ساجد فیضی ناظم جمعیۃ علماء دھلی کی تلاوت قرآن پاک اور مولانا جمیل اختر قاسمی ناظم ضلع شمال مشرقی دھلی کے نعتیہ کلام سے ہوا۔

میٹنگ کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے مفتی عبد الرازق مظاہری ناظم اعلیٰ جمعیۃعلماء دہلی نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات انتہائی تشویشناک اور روز بروز خراب سے خراب تر ہوتے جاررہے فرقہ پرست طاقتیں ملک میں ہر دن ایک نیا مسئلہ کھڑا کر نفرت اور تعصب کو نہ صرف بڑھاوا دے رہی ہیں بلکہ ملک کے امن و امان کو آگ لگا کر تباہی کی طرف لے جا رہی ہیں۔

حیلے اوربہانوں سے مساجد نیز مسلم اقلیتوں کی جان ومال کو تباہ کیا جارہا ہے حکومت کی خاموشی فرقہ پرستوں کے حوصلوں کو بڑھاوادےرہی ہے جبکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی اکثریت اور اقلیت کے ساتھ یکسا سلوک کیا جائے1991 میں پارلیمنٹ سے منظور شدہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے تمام عبادت گاہوں خاص طور پر مساجد کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

حضور صلعم کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کی دل آزاری اور امن و امان کو غارت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

دہلی میں آثار قدیمہ کے تحت بند پڑی تمام مساجد کو نمازیوں کے لئے کھولا جائے اور انکو بے حرمتی سے بچایا جائے نیز انکو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

میٹنگ میں تمام اضلاع کے ذمہ داران کو ہدایات دیں گئی کہ اپنے اپنے علاقوں میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے قومی یکجہتی کے پروگرام منعقد کئے جائیں اور برادران وطن کے ذہنوں سے غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے اسلام کی صحیح تصویر پیش کی جائے۔

امت مسلمہ میں پھیلی ہوئی مختلف طرح کی برائیوں کو دور کرنے کیلئے خاص طور پر خواتین کے لئے اصلاح معاشرہ کے پروگرام منعقد کئے جائیں.

حالات کے پیش نظر صبر و تحمل اور حکمت عملی کے ساتھ سیرت نبوی اور اکابر جمعیتۃ علماء ہند بطور خاص صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایات پر عمل کیا جائے ۔


میٹنگ میں امیر شریعت متحدہ پنجاب مولانا محمد اسحاق اتاوڑ نوح کے سانحۂ انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا اور ایصال ثواب کیا گیا ۔

میٹنگ کے اہم شرکاء میں مولانا محمد فرقان قاسمی خازن دہلی، مولانا عبدالحنان قاسمی نائب صدر دہلی، مولانا محمد عمر قاسمی نائب صدر، مفتی نظام الدین قاسمی نائب صدر، مفتی اسرارالحق مظاہری ناظم، مولانا محمد عرفان قاسمی ناظم ،مولانا عبداللہ ناظم، مفتی محمد عیاض مظاہری شاستری پارک، مفتی کفیل الرحمٰن جھارکھنڈی شاہدرہ، چودھری محمد اسلام لکشمی نگر، مولانا محمد راشد قاسمی اوکھلا، مولانا انتظار حسین مظاہری قصاب پورہ، مفتی محمد شمیم قاسمی قصاب پورہ، مفتی محمد مستقیم قاسمی اوکھلا، قاری اسرارالحق قاسمی فتح پوری، مولانا محمود احمد قاسمی گووند پوری، مولانا محمد یحییٰ ارسلانی اتم نگر،مولانا عبدالرزاق خان پور ،مولانا محمد راشد حوض رانی، الحاج سلیم رحمانی ویلکم ،حافظ محمد رئیس اتم نگر،مولانا محمد ایوب بوانہ، حافظ محمد یاسین نریلا، حافظ محمد یامین نہال وہار، مولانا محمد قربان نہال وہار، حافظ محمد الطاف اوکھلا وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں

ریلوے نے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی حد دوگنی کردی

ریلوے نے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی حد دوگنی کردی

نئی دہلی،۔ انڈین ریلوے نے انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (آی آرسی ٹی) کی ویب سائٹ یا ایپ کے ذریعے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی حد کو دوگنا کر دیا ہے۔

انڈین ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے ایسی صارف آئی ڈی جو آدھار سے لنک نہیں ہے ، ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 6 ٹکٹوں کی بکنگ کی حد کو بڑھا کر 12 ٹکٹوں تک کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، آدھار سے لنک یوزر آئی ڈی کے ذریعہ ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 12 ٹکٹوں کی حد کو 24 ٹکٹوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے لیے بک کئے جانے والے ٹکٹ کے ایک مسافرکے آدھار کے ذریعے تصدیق کرنا ہوگا۔

فی الحال، انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی ) کی ویب سائٹ یا ایپ پر ایسی یوزر آئی ڈی سے جو آدھار سے لنک نہیں ہیں ، ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 6 ٹکٹس آن لائن بک کیے جاسکتے ہیں، جب کہ آدھار سے لنک آئی ڈی کے ذریعہ آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ یا ایپ پر ایک مہینے میںایک یوزر آئی ڈی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 12 ٹکٹ آن لائن بک کیے جا سکتے ہیں۔ بک کئے جانے والے ٹکٹ میں ایک مسافرکی آدھار کے ذریعے تصدیق کرنا ہوتا ہے۔

پیر, جون 06, 2022

سفر حج میں شرعی احکام و ہدایات کا مکمل خیال رکھیں: مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی معھدالعلوم الاسلامیہ چک چمیلی ویشالی میں ایک روزہ حج تربیتی پروگرام اختتام پذیر

سفر حج میں شرعی احکام و ہدایات کا مکمل خیال رکھیں: مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی 
معھدالعلوم الاسلامیہ چک چمیلی ویشالی میں ایک روزہ حج تربیتی پروگرام اختتام پذیر

عازمین حج ضلع ویشالی کا ایک روزہ تربیتی پروگرام معھد العلوم الاسلامیہ چک چمیلی حاجی پور میں بخیر خوبی مکمل ہوا. مہمان خصوصی مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی، نائب ناظم امارت شرعیہ نے زیارت کے آداب پر تفصیل سے روشنی ڈالی. انہوں نے کہا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بہت سارے مقامات زیارت کے نقطہ نظر سے اہمیت رکھتے ہیں. ان میں سے کئی مقامات پر حاضری لازمی ہے اور کئی مقامات تقدیس و اکرام کا درجہ رکھتے ہیں. زیارت سے قبل ہمیں ترجیحات پتہ ہونی چاہئیں کہیں ایسا نہ ہو  کہ جن مقامات کی زیارت لازمی ہو وہی چھوٹ جائے.انہوں نے کہا کہ حج کا سفر میں شرعی احکام ہدایات کی پوری پابندی کریں، کہیں ایسا نہ ہوکہ کمی کوتاہی اور جنایات کی وجہ سے ہم حج مقبول و مبرور سے محروم رہ جائں، مفتی صاحب نے فرمایا کہ سفر میں عورتوں کا خاص خیال رکھیں اور ارکان کی ادائیگی میں ان کا تعاون کریں حج سے لوٹیں تو لوگوں میں وحدانیت، توکل، برداشت اور اتحاد امت کا تحفہ بھی تقسیم کریں،  
مفتی عبید اللہ قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم الاسلامیہ پٹنہ نے حج و عمرہ کے فضائل و مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور حج و عمرہ کے ارکان، فرائض و واجبات پر تفصیلی روشنی ڈالی، انہوں نے فرمایا کہ  لبیک اصلا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس آواز کا جواب ہے جو اللہ کے حکم سے مکۃ المکرمہ میں لگائ تھی،اس موقع سے خادم الحجاج ماسٹر محمد شوکت علی نے کلکتہ سے جدہ تک سفر کے مختلف مراحل اور ضروری احتیاط سے عازمین و عازمات کو واقف کرایا، عمرہ سے واپسی پر قاری افروز عالم طیبی ناظم معھد العلوم الاسلامیہ چک چمیلی سراۓ ویشالی کو مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی کی تحریک پر مفتی عبید اللہ قاسمی نے شال اڑھا کر ان کا  استقبال  کیا، تربیتی پروگرام کی نظامت مولانا محمد نظر الہدی قاسمی استاد مدرسہ اسلامیہ چہرا کلاں و ٹرینر بہار حج کمیٹی پٹنہ  نے کی.انہوں نے دوران نظامت فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اقرار کرنا صرف ایمان کی تکمیل کے لیے کافی نہیں ہے بلکہ حضور صلی االلہ علیہ وسلم کو اللہ کا رسول ماننا بھی ایمان کا خاص حصہ ہے،مکہ اور مدینہ کے فاصلہ پر انہوں نے منظر بھوپالی کا شعر پیش کیا، فاصلہ عشق کی شدت کو بڑھا دیتا ہے۔اس لیے کعبہ مدینہ سے الگ رکھا ہے پروگرام کا آغاز قاری افروز عالم ناظم معھدالعلوم الاسلامیہ چک چمیلی ویشالی کی تلاوت اور اختتام بھی انہیں کی دعا پر ہی . آخر میں سوال جواب کے سیشن اور اجتماعی دعا کے ساتھ ایک روزہ تربیتی پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا.
پروگرام میں عازمین و عازمات  حج کے علاوہ ویشالی ضلع کے مختلف علاقوں سے  ماسٹر عظیم الدین انصاری، پروفیسر آفتاب عالم،ماسٹر ذکی احمد، ماسٹر عطاء الہدی، ماسٹر ذکاء الہدی، مظہر وسطوی، ماسٹر فخر عالم، ماسٹر نیاز عالم، پرویز عالم،ماسٹر ذاکر حسین،سید ابو الحسن رضوی، شاہد حسن،شبیر عالم، رضوان عالم، انوار عالم،سمیع احمد، ماسٹر فداء الہدی، حافظ غوث محمد، ماسٹر عبدالرحیم، مولانا اسید انظر وغیرہ نے شرکت کی.

توہین رسالت کے مرتکبین کے خلاف تادیبی کارروائی ضروری عمل ، تاہم بلاتاخیر قانونی کارروائی کی جائے

توہین رسالت کے مرتکبین کے خلاف تادیبی کارروائی ضروری عمل ، تاہم بلاتاخیر قانونی کارروائی کی جائے

نئی دہلی:۵ جون/ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے اہانت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذمہ دار نوپور شرما وغیرہ کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی تادیبی کارروائی کو ملک کے لیے ضروری اوربروقت عمل بتایا ہے۔انھوں نے کہا کہ توہین رسالت سے بڑھ کوئی فرقہ پرستی نہیں اور نہ اس سے بڑی کوئی دل آزاری ہے،اس لیے ہم امید کرتے ہیں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں ان کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی عمل میں لائیں گی اور قرار واقعی سزا دیں گی، نیز ایسے تمام افراد کے خلا ف کارروائی ہو گی جو لگاتار اہانت رسول پر مصر ہیں۔جمعیۃ علماء ہند نے حال میں منعقد ہونے والے اجلا س منتظمہ میں اس سلسلے میں ایک تجویز منظور کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام پیشوایان مذہب کی حرمت وعظمت کی حفاظت کے لیے ایسا قانون جلد وضع کیا جائے جس سے اس قسم کی فتنہ انگیزیوں کا سدباب ہو سکے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی نے سپریم کورٹ میں بھی ایک عرضی داخل کررکھی ہے کہ سپریم کورٹ اپنی جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل در آمد کے لیے سرکاروں کو مجبور کرے۔

اتوار, جون 05, 2022

گستاخانِ رسالتﷺ بھاجپا سے برخاست گیند قائدین کے پالے میں

گستاخانِ رسالتﷺ بھاجپا سے برخاست گیند قائدین کے پالے میں 
الحمدللہ ایک اچھی خبر آرہی ہے کہ ابھی ابھی بھارتیہ جنتا پارٹی نے گستاخِ رسولﷺ نوپور شرما کو بھاجپا کی پرائمری ممبرشپ کےساتھ پارٹی سے برخاست کردیاہے، یہی اپڈیٹ ملعون اور دریدہ دہن نوین جندل کے متعلق بھی ہے 
 عالمی پریشر کام کرگیا ہے، کیونکہ عالمِ عرب پوری طرح سے مودی سرکار کےخلاف بھڑک اٹھا ہے اور عربی دنیا میں ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چل پڑی ہے، اس بیداری کے لیے کام کرنے والے ہر عاشقِ رسولﷺ کو سلام ! 
 لیکن اب یہاں سے ترجیحی طورپر قائدین کی ذمہ داری شروع ہوتی ہے، نوپور شرما اور نوین جندل نے علانیہ طورپر اللہ کے رسولﷺ کی ناموس اور امّاں عائشہؓ کی عفت پر بحیثیت بھاجپا لیڈر حملہ کیا تھا لیکن اب وہ دونوں ملعون بھاجپا کے ممبر نہیں رہےہیں، یہاں تک کی لڑائی غیّور اسلامی برادری نے لڑی، اب اس کے آگے کم از کم ملّی قیادتیں میدان سنبھال لیں، نوپور شرما اور نوین جندل کو جیل بھجوا کر ایک سخت ترین مثال قائم کریں جس سے کہ آئندہ چھٹ بھیّے سنگھیوں کو اللہ کے رسولﷺ پر بھونکنے کی جسارت نہ ہوسکے، 
 جمعیۃ علمائےہند، بریلوی سنّی قائدین، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور جماعتِ اسلامی ہند کے ذمہ داران اگر متحدہ طورپر اس کے لیے کوششیں کریں تو آئندہ گستاخئ رسالتﷺ جیسے تکلیف دہ واقعات رونما. نہیں ہوں گے، 
 کلمہ پڑھنے کےبعد مسلمانوں پر اللہ کے رسولﷺ کی ناموس کی حفاظت ایک اہم ترین اور حسّاس فریضہ ہے، اگر وہ ناموسِ رسولﷺ اور ناموسِ امہات المومنین سے بےحِسی برتیں گے تو اللہ کے غضب کو دعوت دیں گے، اسلیے میں پھر سے اپیل کروں گا کہ گستاخئ رسالتﷺ کےخلاف اتنے مراحل عام مسلمانوں، عربی ممالک کے پریشر اور نوجوانوں کی تڑپ سے عبور ہوئے ہیں، معاملہ ان گستاخوں کےخلاف بیان جاری کرنے کےبعد ان کی پارٹی سے برخاستگی تک جاپہنچا ہے، یہ سب بھاجپا جیسی انتہائی مسلم دشمن پارٹی کو کرنا پڑرہا ہے تو سوچیے کتنا پریشر بنا ہوگا اب گرفتاری کا مرحلہ ہے جسے قیادت پر فائز حضرات اگر چاہیں تو انجام دےسکتے ہیں، پکا پکایا کھانا ہے صرف تناول کرنا ہے اور پھر شاباشی بھی ملے گی _
✍: سمیع اللہ خان
ksamikhann@gmail.com

کانپورتشدد۔اٹھ سو سے سے زائد پر مقدمہ درج ' 24 گرفتار۔پولیس جوان پی ایف آئی لنک کی جانچ کررہی ہے

کانپورتشدد۔اٹھ سو سے سے زائد پر مقدمہ درج ' 24 گرفتار۔پولیس جوان پی ایف آئی لنک کی جانچ کررہی ہے

پولیس نے بتایاکہ کم ازکم 40لوگ بشمول 20پولیس جوان جھڑپوں کے دوران زخمی ہوئے ہیں
کانپور /لکھنو۔ اترپردیش پولیس نے 800لوگوں پر مقدمہ درج کیا ہے اور24افراد کو گرفتار اور12کو تحویل میں لیا ہے تاکہ کانپور میں تشدد اورفسادکے ضمن میں پوچھ تاچھ کرسکے۔

کانپور پولیس کمشنر وی ایس مینا نے کہاکہ ملممین کے خلاف سخت نیشنل سکیورٹی ایکٹ اور گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاجائے گا وہیں پوپلر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) جیسے گروپس کے امکانی رول کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (لا ء اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے کہاکہ تشدد میں جو لوگ ملوث ہوں گے ان کی جائیدادوں کو یا تو منہدم کردیاجائے گا یا ضبط کرلیاجائے گا۔

کانپور پولیس کمشنر نے کہاکہ "ہم نے تشدد میں ملوث36افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور واقعات کے دیگر ویڈیو ریکارڈنگس سے شناخت کرلی ہے۔ اب تک جملہ 24لوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے جس میں سے 18لوگ جمعہ کے روز گرفتار کئے گئے ہیں"۔

گرفتار کئے گئے لوگوں میں حیات ظفر ہاشمی' ایک مقامی سماجی گروپ جوہر فیانس اسوسیشن کے مولانا محمد علی (ایم ایم اے) بھی شامل ہیں۔ہاشمی پر تشدد کے پس پردہ ماسٹر مائنڈ ہونے کا شبہ ہے' لکھنو کے حضرت گنج علاقے سے دیگر تین کے ساتھ گرفتار کیاہے۔

افیسر نے کہاکہ "گرفتارکئے گئے افراد کو عدالت میں پیش کیاجائے گا اور ہم 14دنوں کی پولیس تحویل حاصل کریں گے تاکہ واقعہ کے پس پردہ سازش کے متعلق تفتیش کی جاسکے۔ ہم مختلف زاویوں سے پی ایف ائی جیسے گروپس او ردیگر کے ان واقعات میں ملوث ہونے کی جانچ کررہے ہیں۔

جوکوئی بھی خاطی پایاجائے گا اس کو نہیں بخشا جائے گا"۔

مینا نے کہاکہ پولیس تشدد کو روکنے میں فورس کے رول میں کوتاہی کی بھی جانچ کررہی ہے۔ایڈیشنل کمشنر آف پولیس(لاء اینڈ آرڈر) انند پرکاش تیواری نے کہاکہ "مذکورہ علاقہ پرامن ہے اور ہم ہر وقت کے لئے چوکسی اختیار کئے ہوئے ہیں"اور مزیدکہاکہ تین ایف ائی آر برائے تشدد' فساد بیکون گنج پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہیں۔

پہلی ایف ائی آر بیکون گنج اسٹیشن ہاوز افیسر نواب احمد کی شکایت پر تقریبا500افراد کے خلاف مہلک ہتھیاروں کے ساتھ تشدد کی درج کی گئی ہے۔

اس ایف ائی آر میں 36لوگوں کے نام ہیں جس میں ایم ایم اے جوہر فیانس اسوسیشن سربراہ حیات ظفر ہاشمی اور ا ن کے ساتھی یوسف منصوری اور عامر جاوید انصاری شامل ہیں۔

ایس ایچ او کے مطابق ہاشمی او ران کے ساتھیوں نے بی جے پی ترجمان کے شان رسالت ؐ میں گستاخی کے خلاف جمعہ کے روز دوکانیں بند کرنے کا اعلان کیاتھا۔ ایف ائی آر میں کہاگیاکہ دنگائیوں نے مہلک ہتھیاروں کااستعمال کیا' پٹرول بم پھینکنے اورسڑکوں پراترے' علاقے میں خوف اوردہشت کا ماحول پید ا کیاہے۔

دوسری ایف ائی آر سب انسپکٹر آصف رضا کی شکایت کی درج کی گئی ہے۔

اس ایف ائی آر میں 20لوگوں کے نام ہیں اور 350نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔

دوسری ایف ائی آر میں کہاگیاہے کہ یوسف منصوری اور عامر جاوید انصاری کے ساتھ ہاشمی نے داد میاں کراسنگ سے یتیم خانہ کی طرف بڑھے اور دوکانداروثں کو اپنی دوکانیں بند کرنے کے لئے مجبور کیا جو غیر قانونی ہے۔

تیسری ایف ائی آر چندیشوار ہاٹا کے ساکن مکیش کی شکایت پر درج کی گئی ہے جس میں الزام لگایاگیا ہ یکہ سینکڑوں مسلمان ہاتھوں میں لاٹھی اور سلاخیں اور مہلک ہتھیاروں کے ساتھ دوسری کمیونٹی کے لوگوں پر جان سے مارنے کی کوشش میں حملے کئے ہیں۔

اس میں کہاگیا ہے کہ "نامعلوم ہزاروں کا ایک ہجوم" ملزم ہے۔ مذکورہ ایف ائی آر ائی پی سی کی دفعات 147'307'332'336'353'427'504کے تحت درج کی گئی ہیں۔

پولیس کے بموجب بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے ایک ٹیلی ویثرن مباحثہ کے دوران حال میں گستاخانہ کلمات پر بعض لوگوں کی جب سے زبردستی دوکانداروں کو دوکانیں بند کرنے کے لئے کہاگیا تب جمعہ کی نماز کے بعد شہر کے یتیم خانہ' نئی سڑک' پرید علاقوں میں تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے۔

پولیس نے بتایاکہ کم ازکم 40لوگ بشمول 20پولیس جوان جھڑپوں کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔ مبینہ طور پر جنھوں نے زبردستی دوکانیں بند کرانے کی کوشش کی ان کی پولیس سے جھڑپ ہوئی اور انہیں منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کا استعمال کیاہے۔

بی جے پی کے ترجمان نُپور شرما کے ذریعے کیے گئے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نازیبا تبصرہ ناقابل برداشت ہے

بی جے پی کے ترجمان نُپور شرما کے ذریعے کیے گئے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نازیبا تبصرہ ناقابل برداشت ہے

بی جے پی کے ترجمان نُپور شرما کے ذریعے کیے گئے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نازیبا تبصرہ ناقابل برداشت ہے۔ کسی بھی ٹی وی ڈیبیٹ میں ان پر ایسے تبصرے سے بچنا چاہیے۔ بھارت کے کرڑوں ہندو بھائی پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام کرتے ہیں اور کلمہ گو مسلمان دل و جان سے ان کی عزت کرتا ہے۔ Unparliamentary Comment on the Prophet is Unacceptable

کانپور، اترپردیش: 3 جون بروز جمعہ کو کانپور میں ہونے والے دو فریقوں میں پتھر بازی و تشدد کے واقعات Communal Violence in Kanpur سامنے آئے جس کے بعد ریاست کے متعدد سیاسی رہنماؤں کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ اترپردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کردار پر سوالیہ نشان قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے سی اے اے اور این آر سی مظاہرے میں ہونے والی پتھر بازی میں پی ایف آئی کا کردار سامنے آیا تھا اس طریقے سے کانپور میں ہونے والے تشدد میں پی ایف آئی شامل ہوسکتی ہے اس جہت سے بھی جانچ ہونی چاہیے۔ Unparliamentary Comment on the Prophet is Unacceptable

نبی کریم ﷺ پر غیر پارلیمانی تبصرہ ناقابل قبول: محسن رضا ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانپور کی پولیس انتظامیہ نے ایک بہت بڑے تشدد کو روک کر اپنی سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا ہے یہ تشدد ایسے وقت میں کانپور میں رونما ہوا ہے جب بھارت کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر اعظم نریندر مودی کان پور میں موجود تھے۔ پولیس انتظامیہ دیہی علاقوں میں موجود تھی تاہم شہری علاقوں میں پولیس انتظامیہ کی تعداد کم تھی اس کے باوجود بھی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی شرپسند عناصر ہیں ان پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکومت اس معاملے میں پوری طریقے سے مستعد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے ترجمان نُپور شرما کے ذریعے کیے گئے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نازیبا تبصرہ ناقابل برداشت ہے۔ کسی بھی ٹی وی ڈیبیٹ میں ان پر ایسے تبصرے سے بچنا چاہیے۔ بھارت کے کرڑوں ہندو بھائی پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام کرتے ہیں اور کلمہ گو مسلمان دل و جان سے عزت کرتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اگر کوئی بھی قانون ہاتھ میں لے گا تو اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

واضح رہے کہ کانپور میں نماز جمعہ کے بعد اقلیتی طبقہ کے کچھ افراد جمعہ بعد بی جے پی کی ترجمان نپور شرما کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے جس کے بعد دکان بند کرانے کے سلسلے میں دو فریقوں میں پتھر بازی ہونی شروع ہوئی اور یہ معاملہ طول پکڑ گیا اور شہر کے متعدد علاقوں میں تشدد ہوئے۔ جس کو پولیس نے قابو میں کیا اب تک متعدد افراد کی گرفتاری ہوچکی ہے۔

اردودنیانیوز۷۲

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...