بدھ, جون 29, 2022
زیارت حرمین شریفین مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ

مجھے عائشہ کے بارے میں تکلیف نہ دو"ہمایوں اقبال ندوی، ارریہ ۲۸/ذوالقعدہ ۱۴۴۳ھ

بلڈوزرکاروائی: یوپی حکومت حقائق کو چھپارہی ہے،سپریم کورٹ میں جمعیۃ کاجوابی حلف نامہ
بلڈوزرکاروائی: یوپی حکومت حقائق کو چھپارہی ہے،سپریم کورٹ میں جمعیۃ کاجوابی حلف نامہ(اردو دنیا نیوز۷۲)
نئی دہلی:یوپی کے مختلف اضلاع میں مسلمانوں کی املاک پر بلڈوز کے ذریعہ غیر قانونی انہدامی کارروائی کے خلاف صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشدمدنی کی جانب سے داخل پٹیشن پرکل سپریم کورٹ میں سماعت عمل میں آئے گی۔یہ اطلاع آج یہاں جمعیۃکی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے
اس اہم پٹیشن پرسپریم کورٹ کی تعطیلاتی بینچ کے جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے بی پاردی والا سماعت کریں گے۔جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ سی یو سنگھ اور ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن پیش ہونگے۔
قبل ازیں آج جمعیۃ علماء ہند نے یو پی حکومت کی جانب سے داخل حلف نامہ کے جواب میں جوابی حلف نامہ عدالت میں داخل کردیاہے جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی یوپی یوگی آدتیہ ناتھ، اعلی پولس افسران و دیگر کی جانب سے عوامی بیانات میں احتجاج کرنے والوں کے متعلق کہا گیا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو ایسا سبق سکھایا جائے گا جو دوسروں کے لئے مثال بنے گا، یوپی حکومت کے حلف نامے میں اس پر ایک لفظ تک نہیں کہا گیا ہے اور نہ ہی سہارنپور میں مسلمانوں کی املاک پر چلے بلڈوزر کا ذکر ہے۔
اسی طرح الہ آباد میں محمد جاوید کا جو مکان منہدم کیا گیا اس تعلق سے بھی حقیقت بیانی نہیں کی گئی ہے۔مکان جب جاوید کی اہلیہ کے نام پر تھا تو انہدامی کاروائی سے ایک شب قبل مکان پر نوٹس چسپاں کئے جانے کا کیا مطلب؟ جوابی حلف نامے میں وضاحت کی گئی ہے کہ یوپی کے مختلف شہروں میں انہدامی کاروائی انجام دی گئی جبکہ حلف نامہ میں صرف تین جگہوں کا ہی ذکر کیا گیاجس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یو پی حکومت عدالت سے حقائق کو چھپانا چاہتی ہے۔
جوابی حلف نامہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ہ احتجاج کے بعد ہی کیوں بلڈوزر کی کارروائی شروع کی گئی نیز سپریم کورٹ کی گائڈلائنس کو بالائے طاق رکھ کر ایک مخصوص طبقہ کے لوگوں کے مکانات مہندم کیئے گئے جب کہ اگر تجاؤزات ہٹانا ہی مقصد ہے تو بلا تفریق مذہب کیا جانا چاہئے اور وہ بھی قانون کے مطابق۔
جوابی حلف نامہ میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ دہلی، مدھیہ پردیش، گجرات، اتراکھنڈ، اور اتر پردیش جیسی ریاستوں میں یکے بعد دیگرے غیر قانونی بلڈوزر کاررائی انجام دی گئی جس کے خلاف جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے نیز جن لوگوں کے مکانات کو نقصانات پہنچایا گیا ہے و ہ ذاتی طور پر بھی ہائی کور ٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کی سماعت پر جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وکرم ناتھ کے روبرو جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے سینئر وکلاء نتیا راما کرشنن اور سی یو سنگھ پیش ہوئے تھے جنہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ کاروائی پر عدالت نے غیر قانونی بلڈوزر انہدامی کارروائی پر نوٹس جاری کیئے جانے کے بعد بھی یوپی میں غیر قانونی طریقے سے انہدامی کارروائی کی جارہی ہے جس پر روک لگانا ضروری ہے
نیز ان افسران کے خلاف کارروائی کرنا بھی ضروری ہے جنہوں نے قانون کی دھجیاں اڑاکر مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر داخل پٹیشن میں جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی مدعی ہیں۔ (ایجنسی)

منگل, جون 28, 2022
گھر میں لگی آگ میں زندہ جلے میاں ۔ بیوی
گھر میں لگی آگ میں زندہ جلے میاں ۔ بیوی
آگ میں جھلسے 38 سالہ دلار چند کی بھی حالت تشویشناک
موتیہاری ، 28 جون (اردو دنیا نیوز۷۲) ۔ضلع کے پٹاہی بلاک علاقہ میں واقع ننفروا پنچایت کے وارڈ نمبر -6 کے ایک مکان میں پیر کی دیر رات آگ لگنے کے واقعہ میں شوہر اور بیوی زندہ جل گئے ۔ مرنے والوں میں 60 سالہ گنیش مہتو اور 55 سالہ گنگاجلی دیوی بتائی جاتی ہے۔ جبکہ گھر کا ایک فرد 38 سالہ دلار چند مہتو شدیدطور سے جھلس گئے ۔ ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔
آتشزدگی کے واقعہ میں اشیائے خوردونوش سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گنیش مہتو ایک معذور شخص تھا۔ پیر کی دیر رات ان کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی ۔ ان کی بیوی گنگاجلی دیوی اپنے شوہر کو بچانے آئی۔ لیکن دونوں آگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ آگ کے شعلے اتنے زوردار تھے کہ جب تک لوگ کچھ سمجھ پاتے آگ نے پورے گھر کو اپنی زد میں لے لیا۔حالانکہ اس کی اطلاع پر محکمہ فائر ڈ کی ٹیم گاؤں والوں کے پاس پہنچ گئی۔ ٹیم نے واٹر کینن کے ذریعے آگ پر قابو پالیا۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد گاؤں والے حیران رہ گئے۔ واقعہ میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک کے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ سرکل افسر سوربھ کمار نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن سرکاری مدد فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واقعہ کے بعد گاؤں والے خوفزدہ ہیں۔

مساجد کے اندر کوچنگ سینٹر کھولیں ! -نقی احمد ندوی

ملازمتوں کے وعدے_____

ریاست کے ہر اسمبلی حلقہ میں 10 تا 20 فیصد بوگس ووٹ
ریاست کے ہر اسمبلی حلقہ میں 10 تا 20 فیصد بوگس ووٹانتخابی نظام کو شفاف بنانے ووٹر لسٹ کو آدھار سے مربوط کرنے کا آغاز
حیدرآباد ۔۲۸جون ( اردو دنیا نیوز۷۲) انتخابی نظام کو باقاعدہ بنانے راہ ہموار ہوگئی ۔ ریاست کے ہر اسمبلی حلقہ میں 10 تا 20 فیصد فرضی ووٹ ہونے کے خدشات ہیں ۔ فہرست رائے دہندگان میں ایک ووٹر کے ایک سے زائد ناموں کے اخراج کیلئے مرکز نے ووٹر لسٹ کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے احکامات جاری کئے ہیں جس سے فرضی ووٹ کے حذف ہونے کے قوی امکانات ہیں لیکن اس فیصلے پر سیاسی جماعتو ں کو اعتراضات ہیں مگر اس عمل سے انتخابی عمل شفاف ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ۔ تعلیم ، روزگار اور دوسری سرگرمیوں کیلئے ایک مقام سے دوسرے مقام بالخصوص شہری علاقوں کو ہجرت کرنا عام بات ہے ۔ تلنگانہ کے کئی اضلاع سے عوام شہر حیدرآباد کے علاوہ دوسرے مقامات کو منتقل ہوگئے ہیں ۔ اس کے علاوہ بھی پڑوسی ریاستو ں آندھراپردیش ، کرناٹک ، مہاراشٹرا اور دوسری ریاستو ں سے بھی لوگ حیدرآباد پہنچ رہے ہیں اور یہاں مقیم ہیں ۔ جب بھی ووٹر لسٹ میں سے ناموں کے اندراج کا موقع فراہم کیا جاتا ہے یہ لوگ حیدرآباد کے علاوہ دیگر مقامات پر نام ووٹر لسٹ میں درج کرا رہے ہیں یا سیاسی جماعتوں کی جانب سے ان کے ناموں کا اندراج کیا جارہا ہے جبکہ قانون یہ ہیکہ اگر نئے ناموں کا اندراج کیا جارہا ہے ایسے ووٹرس کی ذمہ داری ہے کہ پہلے وہ جن مقامات پر مقیم تھے وہاں ووٹر لسٹ سے اپنے نام کوخارج کرائے لیکن ووٹرس اس پر عمل نہیںکررہے ہیں ۔ کارپوریشن اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں یہاں حق رائے دہی سے استفادہ کررہے ہیں ۔ گرام پنچایت کے انتخابات میں آبائی گاؤں پہنچ کر ووٹ کر رہے ہیں ۔ بوگس رائے دہی کو روکنے 1993ء میں ٹی این سیشن جب چیف الیکشن کمشنر تھے انہوں نے ووٹر لسٹ میں رائے دہندوں کی تصاویر کو یقینی بنایا تھا لیکن سیاسی جماعتوں نے بوگس رائے دہی کیلئے دوسرے مقامات کے شہریو ں کے ساتھ شہر کے پتہ پر بوگس ووٹر شناختی کارڈ بنالیا اور پہلے پولنگ بوتھ پر قبضہ کرتے ہوئے صرف آدھے گھنٹے میں تمام ووٹ ڈال لیا جاتا تھا جو امیدوار یا جماعت طاقتور ہوتی تھی وہ اس میں کامیاب ہوجاتی تھی ۔ اس کو روکنے کیلئے الکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرائی گئی ہے تاہم پہلے آدھے گھنٹہ میں تمام ووٹ ڈال لئے جاتے تھے الکٹرانک ووٹنگ مشین میں ایک بوتھ میں موجود ایک ہزار ووٹ ڈالنے کیلئے کم از کم چار گھنٹے درکار ہوتے ہیں ایسے میں پولیس وہاں پہنچ کر بوگس رائے دہی کو رکوانے میں کسی قدر کامیاب ہوئی ہے ۔ اس کے بعد الکٹرانک ووٹنگ مشین پر بھی خدشات کا اظہار کیا گیا ۔ کئی رائے دہندوں اور سیاسی جماعتوں نے الکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے چھیڑ چھاڑ ہونے ایک امیدوار کو ووٹ دینے پر دوسرے امیدوار کے حق میں ووٹ جانے کی شکایت کی جس کے بعد ای وی ایم کے ساتھ وی وی پیاڈ جوڑا گیا جس سے رائے دہندوں کو ووٹ دینے کے بعد پتہ چل جاتاہے تاکہ اس کا ووٹ کس کے حق میں گیا ہے ، پھر بھی فہرست رائے دہندگان میں ایک رائے دہندے کے ایک سے زائد ناموں کی موجودگی کا جائزہ لینے کے بعد انہیں فہرست رائے دہندگان سے خارج کرنے اور انتخابی نظام کو باقاعدہ بنانے کیلئے ووٹر لسٹ کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اگر اس فیصلے پرمناسب عمل آوری ہوتی ہے تو ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر ڈوپلیکیٹ ناموں کے اخراج کا امکان ہے ۔ اس معاملہ میں پارلیمنٹ میں موجود قوانین میں ترمیمات کرنے کے بعد مرکزی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ احکامات وصول ہوتے ہی ریاستی الیکشن کمیشنوں کی جانب سے اس پر عمل آوری کا آغاز ہوگا ۔ ن

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...