
شادی کی تقریبات اور آخری رسومات میں صرف 20 افراد شرکت کر سکے ہیں۔ جبکہ 15 اور 23 اگست کو اونم کے موقع پر لاک ڈاؤن نافذ نہیں رہے گا۔
شادی کی تقریبات اور آخری رسومات میں صرف 20 افراد شرکت کر سکے ہیں۔ جبکہ 15 اور 23 اگست کو اونم کے موقع پر لاک ڈاؤن نافذ نہیں رہے گا۔
(اردو اخبار دنیا)
وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے کچھ حصوں میں باندھ سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے آئے سیلاب کی صورتحال کے بارے میں مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی سے بات کی۔ وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال میں مدد کی غرض سے مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
پی ایم او کے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے:''وزیراعظم جناب نریندرمودی نے مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں باندھ سے پانی چھوڑے جانے کے سبب آئے سیلات کی صورتحال کے بارے میں ریاست کی وزیراعلی ممتا بنرجی کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد کی غرض سے مرکز کی جانب سے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی حفاظت اور خیر و عافیت کے لیے دعاگو ہیں
(اردو اخبار دنیا)
قومی دارالحکومت نئی دہلی میں یکم اگست 2021 کو جنسی زیادتی کا ایک دردناک واقعہ پیش آیا، جب کہ 9 برس کی ایک معصوم بچی کی عصمت دری کرنے کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔
اب یہ واقعہ سیاسی گلیاروں میں طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے انہیں بھروسہ بھی دلایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ دہلی کے دلی کینٹ علاقے میں یکم اگست 2021 کو ہوا ہے۔ جب کہ بچی شمشان گھاٹ پر پانی لانے کے لیے گئی تھی، وہاں پانی کا واٹر کولر تھا۔ مگر وہ پانی لے کر واپس نہیں لوٹی تو اہل خانہ کو تشویش ہوئی ہے۔ انھوں نے اسے تلاشنا شروع کیا۔
ہلاک ہونے والی بچی کے والد کہتے ہیں کہ ان کی ایک ہی اولاد تھی، جسے درندوں نے ہلاک کر دیا۔
انھوں نے شمشان گھاٹ کے پجاری اور ان کےساتھی پر عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔
جب کہ پجاری نے اس سے برات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر غلط الزام لگایا گیا ہے۔ پجاری کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت واٹر کولر میں کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے، جب کہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کی پہلے عصمت لوٹی گئی پھر اس کو ہلاک کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کو ہلاک کرنے کے بعد اہل خانہ کو اس کا آخری دیدار کرنے بھی نہیں دیا گیا اور اس کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہے۔
اس وجہ سے مقامی افراد نے علاقہ میں جام کر دیا اور ملزم کو جلد سے جلد پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔
وہیں آج کانگریس پارٹی کے سینیر رہنما راہل گاندھی نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے کہا کہ متاثرہ کنبہ سے ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے کنبہ سے بات کی ہے اور کنبہ صرف اور صرف انصاف چاہتا ہے۔ کنبہ کے افراد کہہ رہے ہیں کہ کہ انہیں انصاف نہیں مل رہا ہے، لہذا ان کی پوری مدد ہونی چاہیئے۔ جب تک انصاف نہیں ملے گا تب تک راہل گاندھی ان کے ساتھ ہے اور ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اس کے علاوہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی اہل خانہ سے ملاقات کر متاثرہ خاندان فی الحال دس لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے اس کی جانچ کی بھی ہدایت دی ہے
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42626 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 69 ہزار 132 ہو گئی ہے۔ اس دوران 36 ہزار 668 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 309،33022 ہو گئی ہے
ایکٹو کیس کل کے بہ نسبت آج 5395 بڑھ گئے ہیں اور اب 4 لاکھ 10 ہزار 353 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 562 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 25 ہزار 757 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.29 فیصد، صحت یابی کی شرح 97.37 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 971 کم ہوکر 77729 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 6799 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6110124 ہوگئی ہے جبکہ 177 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 133215 ہوگئی ہے۔
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...