
ناندیڑ: 18 ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲) ناندیڑشہر کی تمام اہم سڑکوں کے علاوہ محلہ جات کی سڑکیںبھی کافی خراب ہوچکی ہیں جس سے شہریان عاجزآچکے ہیں لیکن شہریان کو جلد ہی ان خستہ حال سڑکوں سے نجات ملے گی ۔ریاست کے وزیرتعمیرات عامہ وناندیڑ کے رابطہ وزیر اشوک راو چوہان نے ناندیڑ کی سڑکوں کی تعمیر کےلئے امید سے زیادہ فنڈ فراہم کیاہے ۔شہر کے تمام اہم سڑکیں سیمنٹ کنکریٹ سے تیار ہوں گی ۔ دو دن قبل محکمہ تعمیرات عامہ نے ان سڑکوں کے کاموں کیلئے ٹینڈر طلب کئے ہیںان کاموں پرتقریبا 282 کروڑ روپے کی لاگت متوقع ہے۔
تمام سڑکیں سمینٹ کانکریٹ کی ہوںگی اسلئے گڑھوں کامسئلہ ہی ختم ہو جائے گا۔ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن حدود کی تمام اہم سڑکوں کی تعمیر کی ذمہ داری محکمہ تعمیرات عامہ کے سپرد کرنے کافیصلہ حال ہی میں کیاگیا ۔جس کے مطابق شہر کی اہم سڑکوں کی تعمیرکیلئے تعمیر ا ت عامہ محکمہ نے ٹینڈرطلب کئے ہیں۔ جس کے مطابق 22تا25کلومیٹر لمبائیی کی سڑکوں کے کاموں پر 282 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔اسلئے شہرکی سڑکوںکی قسمت بدلنے والی ہے۔شہر کی اہم سڑکیں محکمہ تعمیرات عامہ کے سپرد کرنے کی تجویز میونسپل کارپوریشن نے منظورکی تھی جسے حکومت نے منظوری دے دی ۔
اس کے مطابق تعمیرات عامہ نے شہر کے چارسڑکوں کی تعمیر کیلئے ٹینڈرطلب کئے ہیں ۔ جس میں ڈاکٹرشنکرراو چوہان چوک۔مال ٹیکڑی گرودوارہ ۔نمسکار چوک۔ایم جی ایم کالج کمپاﺅنڈ وال۔مہارانہ پرتاپ چوک تا بافنا روڈ۔ریلوے اسٹیشن۔دیگلورناکہ ۔قدیم گوداوری پُل۔واجے گاوںسڑک تااہم ریاستی شاہراہ یہ بارہ کلومیٹر کا سب سے طویل راستہ تعمیر ہورہا ہے ۔اس کے علاوہ قدیم مونڈھاگوداوری ندی پل تاڈاکٹر امبیڈکرچوک تا ریاستی شاہراہ 256 کے حصہ کی روڈ یہ ساڑھے تین کلومیٹر فاصلے کی سڑک بھی اس میں شامل ہے ۔اسی طرح پورناروڈکے بجاج فنکشن ہال تا چھترپتی چوک ۔ تروڑا۔راج کارنر ۔ ورکشاپ کارنر ۔آنند نگرچوک تا ناگرجنا ہوٹل تا مہارانہ پرتاپ چوک سڑک ریاستی شاہراہ 61 یہ 4.15کلومیٹر فاصلے کی سڑک اور ورکشاپ کارنر ۔مہاتما پھلے چوک تا انابھاوساٹھے چوک تا ریاستی شاہراہ 61 کا تین کلومیٹر فاصلے کی تعمیر بھی ہوگی۔
مذکورہ چاروں سڑکوں کی تعمیر لئے تعمیرات عامہ محکمہ نے ٹینڈر طلب کئے ہیں۔سیمنٹ کانکریٹ سڑک اورآر سی سی ڈرین(انڈرگراونڈ گٹر)اس طرح کے کام سڑکوں پرکئے جائیںگے ۔ کل 22تا25کلومیٹرسڑک کی تعمیر کےلئے 282کروڑ روپے کے اخراجات آئیںگے ۔حالانکہ سڑکوں کی مرمت کی ذمہ داری میونسپل کارپوریشن پر ہوتی ہے مگرانکی ذرائع آمدنی اورحکومت سے کوئی زیادہ فنڈ نہ ملنے کی وجہہ سے اتنی بڑی رقم سے سڑکوں کی تعمیر ممکن نہیں تھی اسلئے ان سڑکوں کی تعمیر کی ذمہ داری محکمہ تعمیرات عامہ کے سپرد کی ہے ۔ریاست مہاراشٹر کے تعمیرات عامہ محکمہ کے وزیر اورناندیڑ ضلع کے رابطہ وزیر اشوک راو چوہان کی کوششوںسے ہی سڑکوں کی تعمیر کیلئے اتنی خطیررقم موصول ہوئی ہے۔