منگل, ستمبر 28, 2021
آپسی اتحاد کے لیے امارت شرعیہ کے تمام ارکان شوری کی ۳۰ ستمبر کومیٹنگ ضروری : نائب امیر شریعت

پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نے ملک میں ایک بار پھر قہر برپا کر دیا ہے۔ منگل 28 ستمبر 2021 کو ملک میں آج ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے ، جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ،ڈیزل میںگزشتہ پانچ دنوں میں چوتھی بار اضافہ کیا گیا ہے ، آج ڈیزل کی قیمت میں25 سے 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نیز ملک بھر کے شہروں میں پٹرول 20 سے 22 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ تقریبا دو ماہ بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 24 ، 26 اور 27 ستمبر کو بھی ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:
دہلی: پٹرول - .3 101.39 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل - 89.57 روپئے فی لیٹر
ممبئی: پٹرول - 107.47 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل - 97.21 روپئے فی لیٹر
کولکاتہ: پٹرول - .8 101.87 روپئے فی لیٹر، ڈیزل - 92.62 روپئے فی لیٹر
چنئی: پٹرول - 99.15 روپئے فی لیٹر، ڈیزل - 94.17 روپئے فی لیٹر
بنگلورو: پٹرول - 104.92 روپئے فی لیٹر، ڈیزل - 95.06 روپئے فی لیٹر
بھوپال : پٹرول - 109.85 روپئے فی لیٹر، ڈیزل - 98.45 روپئے فی لیٹر
لکھنؤ: پٹرول - 98.51 روپئے فی لیٹر ، ڈیزل - 89.98 روپئے فی لیٹر
پٹنہ: پٹرول - 104.04 روپئے فی لیٹر، ڈیزل - 95.70 روپئے فی لیٹر
چندی گڑھ: پٹرول - 97.61 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل - 89.31 روپئے فی لیٹر

30 ستمبر کومجلس شوری کی کوئی میٹنگ نہیں : رکن شوری شاہنواز احمد خان
مجلس شوریٰ و عاملہ امارت شرعیہ کے معزز رکن اور امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ ٹرسٹ کے ٹرسٹی جناب شاہنواز احمد خان صاحب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ارکان شوریٰ کی نصف سے زیادہ تعداد نے اپنی شرعی اور دستوری ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے 10اکتوبر 2021 کو المعہد العالی کیمپس پھلواری شریف، پٹنہ میں امیر شریعت کے انتخاب کا فیصلہ کر دیا ہے ، یہ فیصلہ بالکل دستوری ہے اور دستور کی دفعہ 17کی شق )و(اور ٹرسٹ ڈیڈ میں مذکور دستور امارت شرعیہ کی دفعہ 09کی شق (F) میں ارکان شوریٰ کو جو اختیارات دیے گئے ہیں ، اس کا استعمال کرتے ہوئے مجلس شوریٰ نے اس کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلہ کے مطابق دفتر امارت شرعیہ نے کارروائی شروع کر دی ہے، مولانا شمشاد رحمانی صاحب نے بھی ارکان شوریٰ کے فیصلہ کی تائید و توثیق کرتے ہوئے دفتر کو 10 اکتوبر کے اجلاس کی تیاری کی ہدایت دے دی اور انہوں نے خود مشاہدین کے نام خطوط بھیجے۔
اب جبکہ صرف چند دن ارباب حل و عقد کے اجلاس میں باقی رہ گئے ہیں تو نائب امیر شریعت نے خاص منصوبہ بندی کے ساتھ شوریٰ کا اجلاس اپنی ویڈیو جاری کر کے بلانے کی بات شروع کر دی ہے ، جس کا واحد مقصد انتخاب امیر کی کارروائی میں رخنہ ڈالنا ہے ، اسے ہم سب ارکان شوریٰ مسترد کرتے ہیں ۔ دستور کے مطابق اب نائب امیر شریعت کو کوئی شوریٰ کا اجلاس بلانے یا کوئی بھی ایسی میٹنگ بلانے کا کوئی اختیار نہیں ہے جس سے ارباب حل و عقد کے اجلاس پر کوئی اثر پڑنے کا اندیشہ ہو اس لیے ہم اراکین شوریٰ 10اکتوبر 2021 کے اجلاس ارباب حل و عقد میں شرکت کی تمام ارباب حل وعقد سے گزارش کرتے ہیں۔اس اجلاس سے پہلے ہمیں کوئی اور دوسرا اجلاس منظور نہیں ہے۔

آئی پی ایل: کولکاتا نے دہلی کو 3 وکٹ سے شکست دے کر پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھا
آئی پی ایل: کولکاتا نے دہلی کو 3 وکٹ سے شکست دے کر پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھا
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14ویں سیزن کے 41ویں مقابلے میں آج کولکاتا نائٹ رائڈرس (کے کے آر) نے دہلی کیپٹلز (ڈی سی) کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے اس مقابلے میں دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رن بنائے تھے۔ جواب میں کولکاتا نے 128 رن 7 وکٹ کے نقصان پر 18.2 اوور میں ہی بنا لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی کولکاتا کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں بھی زندہ ہیں۔کولکاتہ کا ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ
شارجہ: کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان ایون مورگن نے منگل کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف آئی پی ایل 14 کے 41 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا، کولکاتہ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں جبکہ دہلی نے بھی ایک تبدیلی کی ہے۔ کولکاتہ نے آندرے رسل اور پرسدھ کرشنا کی جگہ بالترتیب ٹم ساؤتھی اور سندیپ واریئر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ ساتھ ہی دہلی نے پرتھوی شا کی جگہ اسٹیون اسمتھ کو شامل کیا ہے، دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں: کولکاتہ نائٹ رائیڈرز: ایون مورگن (کپتان)، شبھمن گل، وینکٹیش ایئر، راہل ترپاٹھی، نتیش رانا، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، سنیل نارائن، لاکی فرگوسن، ٹم ساؤتھی، ورون چکرورتی، سندیپ واریئر۔ دہلی کیپیٹلز: رشبھ پنت (کیپٹن اور وکٹ کیپر)، شکھر دھون، اسٹیون اسمتھ، شریس ایئر، شمرون ہیٹ مائر، للت یادو، اکشر پٹیل، روی چندرن اشون، کگیسو ربادا، اینریک نورتجے، آویش خان۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو دل کا دورہ مشہور کرکٹ کھلاڑی کا دل کا آپریشن کیا گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو دل کا دورہ مشہور کرکٹ کھلاڑی کا دل کا آپریشن کیا گیا
لاہور،28ستمبر- پاکستان کے سابق کپتان اور مشہور بلے باز انضمام الحق کا آج دل کا آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن کے بعد ان کی صحت میں بدستوربہتری آرہی ہے 51سالہ دنیا کے مشہور بلے باز کو کل سینے میں درد ہو ا اور انہیں اسی وقت لاہور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ ابتدائی جانچ سے ان کے دل کے عارضہ کے بارے میں رپورٹ میں کوئی تشویشناک بات نظر نہیں آئی لیکن مزید ٹسٹوں کے بعد یہ پتہ چلا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں اسی وقت ان کا آپریشن کیا گیا ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی برابر نگرانی کررہی ہے۔ دنیا کے مختلف کھلاڑیوں نے ان کی صحتیابی کے لئے دعا کی ۔درخواست کی ہے
سدھوکا پنجاب کانگریس صدرعہدہ سے اچانک استعفیٰ

چنڈی گڑھ: سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ کے دہلی کے دورے کے بارے میں آج صبح سے ہی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔
اس دوران اچانک سہ پہر کو پنجاب ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے استعفیٰ دے دیا۔واضح ہوکہ پنجاب کے چنی کابینہ میں وزراء میں قلمدان تقسیم کیے گئے ہیں۔ سکھجندر سنگھ رندھاوا کو محکمہ داخلہ جبکہ او پی سونی کو محکمہ صحت دیا گیا ہے۔
پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چننی سے نوجوت سنگھ سدھو کے پنجاب کانگریس کے سربراہ کے طور پر استعفیٰ کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ میرے پاس کوئی معلومات نہیں
کانگریس صدر سونیا گاندھی کو لکھے گئے خط میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ میں پنجاب کے مستقبل اور پنجاب کی فلاح کے ایجنڈے کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ ایسے میں میں پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
سدھو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تاہم انہوں نے پارٹی میں رہنے کی بات کہی ہے۔ سدھو نہیں سونیا گاندھی کو خط کے ذریعہ استعفیٰ کے بارے میں مطلع کیاہے۔ سونیا گاندھی کو لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے کہا ، 'کسی کے کردار کا زوال سمجھوتے سے شروع ہوتا ہے۔
میں پنجاب کے مستقبل اور پنجاب کی فلاح کے ایجنڈے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ اس لیے میں پنجاب کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ میں کانگریس کی خدمت جاری رکھوں گا۔
ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ پچھلے کچھ مہینوں سے ان کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ سے جھگڑا چل رہا تھا۔ بعد میں کپٹین نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اس کے بعد کانگریس نے چرنجیت سنگھ چنی کو پنجاب کا سی ایم بنا دیا۔ اس کے بعد یہ خیال کیا گیا کہ کانگریس نے پنجاب میں سب کچھ ٹھیک کیا ہے۔ تاہم اب سدھو نے استعفیٰ دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

کانپور کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...