اتوار, مارچ 27, 2022
صحافت ایک مشن ہے، اس کا سیدھا رشتہ سماج سے: وجے کمار چودھری

وقار کی حفاظت ____مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

ہفتہ, مارچ 26, 2022
چھتیس گڑھ_بہار-جھارکھنڈ میں مدرسہ کے اساتذہ کو 4سال سے تنخواہ نہیں ملی،اقلیتی کمشن نے مرکز سے اپیل کی
چھتیس گڑھ_بہار-جھارکھنڈ میں مدرسہ کے اساتذہ کو 4سال سے تنخواہ نہیں ملی،اقلیتی کمشن نے مرکز سے اپیل کیچھتیس گڑھ، بہار اور جھارکھنڈ میں مدرسہ کے اساتذہ کی تنخواہ پچھلے سال سے بقایا ہے۔ قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو خط لکھے گا۔ این سی ایم کے رکن (قائم مقام صدر) سید شہزادی نے بتایا کہ انہوں نے اقلیتوں کی زمینی صورتحال جاننے کے لیے ان ریاستوں کا دورہ بھی کیا۔
شہزادی نے کہا، "ان ریاستوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مدارس کے اساتذہ کو چار سال کی تنخواہ دینے سے انکار کیا گیا ہے۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ وزارت تعلیم کو ان کی 2018 تک کی ادائیگی کے اجراء کے حوالے سے ایک خط بھیجا گیا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے۔ اساتذہ کو دوبارہ خط لکھیں تاکہ ان کی تنخواہ جلد مل جائے۔
این سی ایم ممبر نے کہا کہ اگر ان کی فلاح و بہبود کا کوئی مطالبہ پورا نہیں ہوتا ہے، تو ہم اس کے لیے حکومت کو باقاعدہ یاددہانی بھیجتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یوپی کے رام پور میں مرکزی حکومت نے مدرسہ کے اساتذہ کو کچھ راحت دی ہے۔ تقریباً 200 اساتذہ کا اعزازیہ جاری کیا گیا ہے۔ ان کے کھاتوں میں رقم بھیجنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
ضلع میں جدید کاری کے منصوبے میں 100 سے زائد مدارس شامل ہیں۔ مدارس میں جدید تعلیم کے لیے اساتذہ تعینات ہیں۔ لیکن اساتذہ کو تقریباً 53 ماہ سے اعزازیہ نہیں ملا۔ اس لیے مدارس میں جدید تعلیم دم توڑ رہی ہے۔ اساتذہ عرصہ دراز سے اعزازیہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مرکز نے ضلع کے 74 مدارس کے تقریباً 200 اساتذہ کو 2021-22 کے لیے مرکز کے حصہ کے 60 لاکھ روپے جاری کیے ہیں

ہم عصر شعری جہات___مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

یوگی آدتیہ ناتھ کی بطور چیف منسٹر یوپی دوسری بار حلف برداری
یوگی آدتیہ ناتھ کی بطور چیف منسٹر یوپی دوسری بار حلف برداری
یوگی کابینہ میں مسلم وزیر دانش انصاری بھی شامللکھنو: یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار یوپی کے چیف منسٹر عہدے کا آج حلف لے لیا ہے۔ اس کے علاوہ کیشو پرساد موریہ کو ایک بار پھر ڈپٹی چیف منسٹر کی ذمہ داری ملی ہے اور اس بار بھی ان کاسرکاری قد دوسرے نمبر کا ہوگا۔ وہیں یوگی حکومت کی پہلی مدت میں وزیر قانون کی ذمہ داری سنبھالنے والے برجیش پاٹھک کو دوسرا نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ وہیں، یوگی کابینہ 2.0 میں ذات پات کی برابری کا بھی پورا دھیان رکھا گیا ہے۔دانش آزاد انصاری مسلم نمائندہ وزیر ہیں ۔یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ میں اس بار 52 وزیر بنے ہیں۔ اس میں برہمن (8)، او بی سی (20)، شیڈول کاسٹ (8)، جاٹ (5) اور (6) ٹھاکر وزیر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھومیہار، ویشیہ، سکھ، کایستھ، پنجابی اور مسلم طبقے کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ ویسے اس بار یوگی کے ساتھ دو نائب وزرائے اعلیٰ، 16 کابینی وزیر، 14 ریاستی وزیر (آزادانہ چارج) اور 20 ریاستی وزرا نے حلف اٹھایا ہے۔ حالانکہ اس کابینہ کی ایک خاص بات یہ رہی کہ ریاستی وزیرحج محسن رضا کی چھٹی کر دی گئی ہے اور ان کی جگہ پر دانش آزاد انصاری کو موقع دیا گیا ہے۔کابینی وزیر: سوریہ پرتاپ شاہی، سریش کمار کھنہ، سوتنتر دیو سنگھ، بی بی رانی موریہ، لکشمی نارائن چودھری، جے ویر سنگھ، دھرمپال سنگھ، نند گوپال گپتا نندی، بھوپیندر سنگھ چودھری، انل راج بھر، جتن پرساد، راکیش سچان، اروند کمار شرما، یوگیندر اپادھیائے، آشیش پٹیل اور سنجے نشاد۔
چیف منسٹر یوگی کی نئی کابینہ میں 52 وزراء
لکھنؤ: اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو ملک کی کثیر آبادی والی ریاست اترپردیش کے چیف منسٹر کی حیثیت سے دوسری بار حلف دلایا ہے ۔ ان کے ساتھ گورنر نے برجیش پاٹھک اور کیشو پرساد موریہ کو ڈپٹی چیف منسٹرس کا حلف دلایا۔ریاستی دارالحکومت لکھنؤ کے اکانا اسٹیڈیم میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں گورنر آنندی بین نے 16کابینی وزراء، 14مملکتی وزراء (آزادانہ چارج) اور 20وزراء کومملکتی درجہ کی حیثیت سے حلف دلایا۔ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا، وزیرداخلہ امیت شاہ سمیت متعدد مرکزی وزراء، بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے وزراء کے علاوہ معروف سیاسی و سماجی شخصیات و بی جے پی کارکنان موجود رہے ۔یوگی کابینہ میں کابینی وزیر کی حیثیت سے حلف لینے والوں میں سریش کمار کھنہ، سوریہ پرتاپ شاہی،سوتنتر دیو سنگھ، بیبی رانی موریہ، لکشمی نارائن چودھری، جیویر سنگھ، دھرمپال سنگھ، نندگوپال گپتا نندی، بھوپیندر چودھری، انل راج بھر، جتن پرساد، سنجے نشاد شامل ہیں۔ وہیں مملکتی وزیر (آزادانہ چارج )کی حیثیت سے حلف لینے والو ں میں نتن اگروال،کپل دیواگروال، روندر جیسوال،سندیپ سنگھ، گلاب دیوی،گریش چندر یادو،دھرمویر پرجاپتی،اسیم ارون،جے پی ایس راٹھور،دیا شنکر سنگھ، نریندر کشیپ،دنیش پرتاپ سنگھ،ارون کمار سکسینا، دیا شنکر مشر'دیالو' کے نام شامل ہیں۔ 10مارچ کو یوپی اسمبلی چناؤ کے نتائج میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 273سیٹوں پر جیت درج کیا تھا۔
جبکہ مملکتی وزراء میں مینکیشور سنگھ، دنیش کھٹک،سنجئے گوڑ، بلدیو سنگھ اولکھ،اجیت پال، جسونت سینی، رام کیشو نشاد،منوہر لال منو کوری،سنجئے گنگوار، برجیش سنگھ، کے پی ملک، سریش راہی،سومیندر تومر،انوپ پردھام والمیکی،پرتبھا شکلا،راکیش راٹھر گرو،رجنی تیواری،ستیش شرما، دانش آزاد انصاری،وجئے لکشمی گوتم نے حلف لیا ہے ۔دلچسپ ہیں کہ ستیش مہانا،رما پتی شاستری،جئے پرتاپ سنگھ،شری کانت شرما،سدھارتھ ناتھ سنگھ،آشوتوش ٹنڈن، ڈاکٹر نریندر سنگھ،رام نریش اگنیہوتری،سریش رانا،ڈاکٹر نیل کنٹھ تیواری،اشوک کٹاریا،شری رام چوہان ایسے نام ہیں جو سابقہ حکومت میں وزیر تھے لیکن اس بار انہیں یوگی کابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے ۔جبکہ گلاب دیوی اور سندیپ سنگھ کو کو مملکتی وزیر سے مملکتی وزیر( آزدانہ چارج) کے عہدے پر پرموشن دیا گیا ہے سندیپ سنگھ کلیان سنگھ کے پوتے ہیں۔

*حافظ قرآن کی حفاظت کیجئے*

جمعہ, مارچ 25, 2022
دنیاکی سب سے تیزچکن کھانے والی عورت سے ملئے
دنیاکی سب سے تیزچکن کھانے والی عورت سے ملئے
میلان: برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایک منٹ میں 19 چکن نگٹس کھا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔گنیز بک کی ویب سائٹ نے خاتون کی ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ لیہ شٹ کیور کا تعلق برطانیہ کے ویسٹ مِڈلینڈز سے ہے جنہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کھانے کے پروگرام میں مدعو کیا گیا۔
یہ پروگرام اٹلی کے شہر میلان میں ہوا، شو میں لیہ نے ایک منٹ میں 20 نگٹس کھانے کا چیلنج قبول کیا، کھانے والے 19 نگٹس کا وزن 12.5 اونس تھا۔
برطانوی خاتون کوششوں کے باوجود بھی 20 نگٹس کھانے کا چیلنج پورا نہ کرسکیں لیکن وہ 19 نگٹس کھانے میں کامیاب رہیں جس کے بعد یہ ریکارڈ قائم ہوا۔
خاتون نے 2020 میں نیلا زائسر نامی خاتون کا بنایا گیا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 10.51 وزن کے نگٹس کھائے تھے۔
لیہ شٹ کیور کا اس سے قبل بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام ہے، انہوں نے ہاتھوں کا استعمال کیے بغیر برق رفتاری سے مفن کیک کھایا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے تین گوشت کے بڑے ٹکڑے کھانے کا بھی ریکارڈ بنا رکھا ہے۔
لیہ کے نام ایک منٹ میں سب سے زیادہ ٹماٹر کھانے کا بھی اعزاز ہے۔ (ایجنسی)

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...