Powered By Blogger

جمعرات, جون 09, 2022

' پی ایم مودی مسلم ممالک کی بات سنتے ہیں ، مگر ہندوستان کے مسلمانوں کی نہیں ' ، اویسی نے توہین رسالت معاملے پر حکومت کو گھیرا

' پی ایم مودی مسلم ممالک کی بات سنتے ہیں ، مگر ہندوستان کے مسلمانوں کی نہیں ' ، اویسی نے توہین رسالت معاملے پر حکومت کو گھیرانئی دہلی: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ایک بار پھر پی ایم نریندر مودی کو پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں متنازعہ ریمارکس کے معاملے پر نشانہ بنایا ہے۔ اویسی نے کہا کہ نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف کارروائی اس وقت کی گئی جب مسلم ممالک نے اعتراض کیا، لیکن جب ملک کے مسلمان آواز اٹھا رہے تھے تو کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ مہاراشٹر کے لاتور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'ہم ناراض ہیں کہ وزیر اعظم نے ان مسلمانوں پر توجہ نہیں دی جو اس ملک کے باشندے ہیں۔ لیکن جب باہر کے ممالک نے سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کیا تو فوری ایکشن لیا گیا۔ انہوں نے نوپور شرما اور نوین جندل کا نام لیے بغیر کہا "پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں متنازعہ بیان دینے پر دونوں کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے، تو ان لوگوں کو گرفتار کریں، تب انصاف ہو گا۔ اگر میں وزیر اعظم ہوں۔ اگر میں مودی کے خلاف کوئی غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتا ہوں تو بی جے پی والے اویسی کی گرفتاری کا مسئلہ بنالیں گے، لیکن ہم ان کی گرفتاری کا 10 دن سے مطالبہ کر رہے ہیں، مگر ہماری بات نہیں سن رہے ۔ واضح رہے کہ نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے ناموس رسالت کے خلاف متنازعہ ریمارکس نے بی جے پی کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے اور بھارت کے لیے سفارتی مشکلات بھی پیدا ہوگئی ہیں۔ کویت اپنے اسٹورز سے ہندوستانی مصنوعات ہٹا رہا ہے۔ اس گستاخانہ بیان پر کویت، ایران، افغانستان، پاکستان، عمان، انڈونیشیا سمیت 15 سے زائد ممالک نے احتجاج کیا ہے۔ دوسری جانب ممبرا(مہاراشٹر) پولیس نے نوپور شرما کو طلب کر کے 22 جون کو پیش ہونے کو کہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...