Powered By Blogger

جمعرات, اگست 05, 2021

چندی گڑھ ، 05 اگست ۔ ہریانہ قانون ساز اسمبلی کا مانسون سیشن 20 اگست سے شروع ہوگا۔ اس سیشن میں کئی اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا

چندی گڑھ ، 05 اگست ۔ ہریانہ قانون ساز اسمبلی کا مانسون سیشن 20 اگست سے شروع ہوگا۔ اس سیشن میں کئی اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا(اردو اخبار دنیا)چندی گڑھ ، 05 اگست ۔ ہریانہ قانون ساز اسمبلی کا مانسون سیشن 20 اگست سے شروع ہوگا۔ اس سیشن میں کئی اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ جمعرات کو چندی گڑھ میں وزیر اعلیٰ منوہر لال کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔سیشن کی کارروائی 20 اگست بروز جمعہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگی۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔ سیشن کی کارروائی پیر 23 اگست کو دوپہر 2 بجے سے دوبارہ شروع ہوگی۔ سیشن 24 اگست کو صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ اس دن اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا جا سکتا ہے۔سیشن کی مدت کے بارے میں باضابطہ فیصلہ 20 اگست کو اسپیکر گیان چند گپتا کی صدارت میں ہونے والی ودھان سبھا کی کاروباری مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں لیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں سی ایم منوہر لال کھٹر ، ڈپٹی سی ایم دوشینت سنگھ چوٹالہ ، ڈپٹی اسپیکر رنبیر سنگھ گنگوا ، ہوم اینڈ ہیلتھ منسٹر انل وج ، اپوزیشن لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا اور پارلیمانی امور کے وزیر کنور پال گرجر موجود تھے۔ مانسون سیشن کی تیاریاں پہلے ہی ودھان سبھا سیکرٹریٹ نے شروع کر دی ہیں۔دریںاثنا اس میٹنگ میں ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کے جیتنے پرجشن منایاگیا۔ وزیر داخلہ اور وزیر صحت انل وج نے وزیراعلیٰ سمیت تمام وزراء اور عہدیداروں کو مٹھائی کھلاتے ہوئے اس خوشی کا اشتراک کیا۔ کانسی کا تمغہ جیتنے والی ہاکی ٹیم میں ہریانہ کے دو کھلاڑی ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو 2.5 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے ، وزیراعلیٰ نے کہاکہ سریندر کمار اور سمت کو براہ راست محکمہ کھیل میں سینئر کوچ کی نوکری دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہریانہ کے ان تمام کھلاڑیوں کے لیے شاندار تقریب منعقد کی جائے گی جنہوں نے اولمپک کھیلوں میں تمغے جیتے ہیں۔

محمد عظیم الدین انصاری کو ضلع اردو ایکشن کمیٹی ویشالی کا کنوینر مقرر

محمد عظیم الدین انصاری کو ضلع اردو ایکشن کمیٹی ویشالی کا کنوینر مقررحاجی پور/ قمر اعظم صدیقی) اردو ایکشن کمیٹی بہار نے اردو کے فروغ اور اس کے حقوق کی بازیابی کے لیے بہار کے تمام اضلاع میں اردو ایکشن کمیٹی کی شاخیں قائم کیے جانے کا اعلان کیا ہے- ایکشن کمیٹی کے صدر جناب ایس - ایم - اشرف فرید اور جنرل سیکریٹری جناب فخر الدین عارفی نے ویشالی ضلع کی کمیٹی کی تشکیل کے لئے اردو ایکشن کمیٹی کے رکن مجلس عاملہ انوار الحسن وسطوی کو ذمہ داری سونپی ہے - چنانچہ انوار الحسن وسطوی نے ضلع اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ویشالی کے صدر اور اردو کے مخلص خدمتگار محمد عظیم الدین انصاری کو ضلع اردو ایکشن کمیٹی ویشالی کا کنوینر مقرر کرتے ہوئے انہیں 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے کر اس کی فہرست ریاستی کمیٹی کو ارسال کرنے کی گزارش کی ہے - جناب عظیم الدین انصاری نے کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اردو کے فروغ اور اس کے حقوق کی بازیابی کے لیے سرگرم اور فعال اشخاص پر مشتمل کمیٹی جلد ہی تشکیل دی جائے گی-

کسی بھی جوڑے کیلئے ماں باپ بننے کی خوشی سب سے بڑی ہوتی ہے ۔

کسی بھی جوڑے کیلئے ماں باپ بننے کی خوشی سب سے بڑی ہوتی ہے ۔

(اردو اخبار دنیا)کسی بھی جوڑے کیلئے ماں باپ بننے کی خوشی سب سے بڑی ہوتی ہے ۔ جب ایک خاتون ننہی سی معصوم جان کو جنم دیتی ہے اور ایک مرد اپنی گود میں پہلی مرتبہ اپنی اولاد کو اٹھاتا ہے تو وہ خوشی دنیا میں دیگر سبھی خوشیوں سے الگ ہوتی ہے ۔ بچوں کی پرورش کرنا آسان نہیں ہوتا ہے ، مگر والدین اپنے بچے کی پرورش میں سب کچھ لگا دیتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر والدین اور بچوں سے وابستہ کئی خوبصورت تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں ، جنہیں دیکھ کر بہت پیار آتا ہے ۔ مگر حال ہی میں ایک ایسی تصویر وائرل ہورہی ہے ، جس کو دیکھ کر لوگ آگ ببولہ ہورہے ہیں ۔

ہم جس وائرل تصویر کی بات کررہے ہیں اس میں ایک جوڑا مال کے فوڈ کورٹ میں کھانا کھاتے نظر آرہا ہے ۔ اس جوڑے کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے ، جس کو ان لوگوں نے مال کی فرش پر لیٹا دیا ہے ۔ اس منظر کو مال میں موجود ایک دکاندار نے اپنے کیمرے قید کرلیا ۔ دکاندار کافی غصہ ہے ۔ دراصل دکاندار نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں والدین آرام سے کرسی پر بیٹھے اپنے کھانے کا لطف لے رہے ہیں جبکہ انہوں نے مال کی ٹھنڈ اور سخت فرش پر بچے کو لیٹا رکھا ہے ۔ دکاندار ویڈیو میں کہتا ہے کہ کیا ایسے لوگ سچ میں ہوتے ہیں یا یہ سب کچھ فرضی ہے ؟ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کئی لوگ اس والدین کو آڑے ہاتھ لے رہے ہیں ۔

والدین آرام سے کرسی پر بیٹھے اپنے کھانے کا لطف لے رہے ہیں جبکہ انہوں نے مال کی ٹھنڈ اور سخت فرش پر بچے کو لیٹا رکھا ہے ۔ تصویر : Tiktok/@wclipsto



ایک یوزر نے لکھا : اس جوڑے کے چہرے کو زمین پر کوئی رگڑے جس سے انہیں پتہ چلے کہ زمین کتنی گندی ہوتی ہے ، جہاں انہوں نے اپنے بچے کو لیٹا رکھا ہے ۔ جبکہ ایک دیگر یوزر نے کہا کہ وہ بچہ کوئی کتا نہیں ہے کہ انہوں نے اس کو زمین پر لیٹا دیا ہے ۔ ایک دیگر یوزر نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ وہاں موجود کسی بھی شخص نے اس منظر کے خلاف آواز نہیں اٹھائی ۔ ایک یوزر نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ یہ سین دیکھ کر میرا خون ابل رہا ہے اور اگر میں وہاں ہوتا تو پولیس کو اس کی اطلاع دیدیتا ۔


ہندوستانی ہاکی ٹیم اولمپکس میں 41برس بعد میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

ہندوستانی ہاکی ٹیم اولمپکس میں 41برس بعد میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

India ends 41-year wait to win Olympic medal, beats Germany to win bronze

سوشل میڈیا پر لوگوں نے کہا – ورلڈ کپ سے بڑی فتح ہے

ٹوکیو،5؍اگست:(اردواخباردنیا)ٹوکیو اولمپکس میں آج کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے ہاکی میچ میں ہندوستان نے جرمنی کی ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ہے۔ فیلڈ ہاکی میں ہندوستان کا یہ بارہواں میڈل ہے لیکن اس کھیل میں اکتالیس برس بعد بھارتی ٹیم کوئی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ 1980 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی ٹیم اولمپک کھیلوں میں کوئی میڈل جیت پائی ہے۔ بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان #منپریت سنگھ نے کانسی کا یہ تمعہ اپنے ملک میں ان تمام طبی کارکنان کے نام کیا، جو کووڈ کی وبا سے نمٹنے میں پیش پیش ہیں۔ جس سے اولمپکس میں 41 سال سے تمغے کی کمی کا خاتمہ ہوا۔
اس تاریخی فتح کے ساتھ ہاکی ٹیم کو ملک بھر سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ ٹوئٹر پر کئی مشہور لوگوں نے ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور جیت کے لیے نیک خواہشات بھی دیں۔ وزیر اعظم نریندر #مودی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔ پی ایم مودی نے لکھاکہ ٹوکیو میں ہاکی ٹیم کی شاندار فتح پورے ملک کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ یہ ایک نیا ہندوستان ہے، جو خود اعتمادی سے بھرا ہوا ہے۔ ہندوستان کو ہاکی ٹیم پر فخر ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹیم کو #مبارکباد دی ہے۔ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ مبارک ہو ٹیم #انڈیا، پورے ملک کو آپ کی وجہ سے فخر ہے۔ہندوستان کے صدر نے بھی ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ 41 سال بعد ٹیم انڈیا نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت حاصل کی ہے۔ مبارک ہو۔بالی ووڈ کے بادشاہ #شاہ رخ #خان نے ٹویٹ کرکے ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ ٹیم انڈیا نے ہاکی میں حیرت انگیز کام کیا ہے۔ہندوستان ہاکی ٹیم نے ٹوکیو میں حیرت انگیز کام کیا ہے۔
اولمپکس میں جرمنی کو 5-4 سے شکست دے کر اس نے کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے 41 سال بعد #اولمپکس میں #تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ ہندوستان نے آخری گولڈ میڈل 1980 میں #ماسکو میں جیتا تھا۔ تب سے ہندوستان #ہاکی میں تمغے کا انتظار کر رہا تھا جسے موجودہ ہاکی ٹیم نے ختم کر دیا۔

بی جے پی کے لوگ ’مینی فیسٹو‘نہیں بلکہ ’منی فیسٹو‘بناتے ہیں: اکھلیش یادو

بی جے پی کے لوگ ’مینی فیسٹو‘نہیں بلکہ ’منی فیسٹو‘بناتے ہیں: اکھلیش یادو

akhileshyadav

لکھنؤ،5؍اگست:(اردواخباردنیا)سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے اترپردیش کے لوگوں کی ناراضگی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ایس پی ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں 400 سیٹیں جیتے گی۔ ایس پی صدر نے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنی #سائیکل یاترا شروع کرنے سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیاکہ حکومت ہر مسئلے پر ناکام ہوچکی ہے۔

اب تک ہم 350 بولتے تھے لیکن جس طرح کا غم و غصہ عوام میں ہے، شایدہم 400 سیٹیں جیتیں گے۔ آج صورت حال ایسی ہے کہ بی جے پی کے پاس امیدوار کم پڑجائیں گے۔ امیدوار ٹکٹ کا مطالبہ ہی نہیں کریں گے۔ اکھلیش نے کہا کہ گزشتہ اتوار کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مرزا پور میں ایک ریلی میں کہا تھا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت نے سال 2017 میں جاری ہونے والے پارٹی کے انتخابی منشور کا ہر وعدہ پورا کیا ہے۔

لیکن سچ یہ ہے کہ بی جے پی نے ابھی تک اپنا #منشور کھول کر نہیں دیکھاہے۔انہوں بی جے پی پر سیاست کو عوامی خدمت نہیں بلکہ کاروبار کا ذریعہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے لوگ ’مینی فیسٹو نہیں بلکہ منی فیسٹوبناتے ہیں۔ سیاست ان کے لیے ایک کاروبار ہے۔ عوام نے بی جے پی کا دھوکہ دیکھا ہے۔

ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر کورونا وبائی امراض کے دوران جان بچانے میں مکمل طور پر ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے سابق وزیر اعلی اتر پردیش نے کہا کہ پوری حکومت اور انتظامیہ نے عوام کو دھوکہ دیا اور بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوئے۔

#اکھلیش نے اتر پردیش کو غذائی قلت، گنگا میں لاشیں بہانے، لاشوں سے کفن ہٹانے، کورونا وبا کے دوران ادویات کی بلیک #مارکیٹنگ، #پنچایت #انتخابات میں ڈیوٹی کرتے ہوئے اساتذہ کی اموات ، بے گناہ لوگوں کو جیل میں ڈالنے، خاص طور پرریاست کی بی جے پی حکومت کو مذہب اور ذات کے نام پر لوگوں پر مظالم کا ذمہ دار ٹھہرایا ، بڑے بڑے پوسٹرز اور ہورڈنگز لگا کر اپنی ناکامی کو چھپایا اور حراست میںموت کے معاملے میں اسے نمبر ون ریاست قرار دیا۔

‎یہ ڈرامہ نہیں تو اورکیا ہے: ایس پی کی سائیکل یاترا پر مایاوتی برہم ‏

یہ ڈرامہ نہیں تو اورکیا ہے: ایس پی کی سائیکل یاترا پر مایاوتی برہم

mayavati

نئی دہلی،5؍اگست:(اردواخباردنیا)اترپردیش اسمبلی انتخابات کی سرگرمیوں کے درمیان ریاست میں مختلف مقامات پر برہمن کنونشن کا اہتمام کررہی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے سماج واد کے لیڈر جنیشور مشرکی سالگرہ کے موقع پر جمعرات کو سائیکل یاترا نکال رہی سماج وادی پارٹی کونشانہ بنا یا ہے۔ مایاوتی نے کہاکہ آنجہانی شری جنیشور مشرا کو ان کی برسی پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت ۔ لکھنؤ میں ان کے نام سے منسوب پارک بی ایس پی حکومت نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے نام پر بنایا تھا، لیکن ایس پی حکومت نے ذات پات ،سوچ اور نفرت کی وجہ سے اس کا نام بھی نئے اضلاع وغیرہ کی طرح تبدیل کردیا، یہ کیسا احترام ہے؟

#مایاوتی نے کہاکہ #یوپی کے اضلاع میں بی ایس پی کے روشن خیال کی بے پناہ کامیابی کے بعد ایس پی کو اب بی جے پی حکومت کی طرف سے ستائے جانے والے شری جنیشور مشرا اور ان کے معاشرے کی یاد آئی ہے۔ یہ سب ان کی سیاسی خود غرضی اور سستی مقبولیت کے لیے ڈرامہ نہیں ہے تو پھر کیا ہے؟ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آنجہانی #سینئر سوشلسٹ لیڈر جنیشور مشرا جو چھوٹے لوہیا کے نام سے مشہور ہیں۔

ان کی #سالگرہ کے موقع پر ایس پی صدر #اکھلیش یادو جمعرات کو دارالحکومت لکھنؤ میں سائیکل یاتراکر رہے ہیں۔ پارٹی کے مطابق یہ یاترا ریاست کی بی جے پی حکومت کی خراب #پالیسیوں کے خلاف عوام کی آواز بلند کرنے کے مقصد سے نکالی جارہی ہے۔

بریکینگ نیوز:ریاست میں کالجس شروع کرنے کافیصلہ

ممبئی:5اگست (اردو اخبار دنیا)حکومت مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ تعلیم و تکنیکی تعلیم شری اودئے سامنت نے آج یہاںاخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کالجز دوبارہ شروع کرنے پر غورکیاگیاہے اور 15ستمبرتا یکم اکتوبر کے درمیان ریاست بھر میں تمام کالجز کھول دئےے جائیںگے ۔

انھوں نے بتایا کہ یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ز کوہدایت دی گئی کہ وہ متعلقہ اضلاع کے ضلع کلکٹر سے تبادلہ خیال کرکے اندرون آٹھ یوم اپنی رپورٹ انھیں روانہ کریں جس کے بعدتمام حالات کومدنظررکھتے ہوئے 15ستمبرتا یکم اکتوبر کے درمیان ریاست بھر میں تمام کالجز کھول دئےے جائیںگے ۔

اردودنیانیوز۷۲

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا

مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...