Powered By Blogger

جمعرات, اگست 26, 2021

انڈیا پوسٹ کی جانب : ‏Post Office Schemes ‎سے یقین دہانی کے ساتھ شرح سود کی واپسی سے متعلق کئی اسکیمیں پیش

انڈیا پوسٹ کی جانب : Post Office Schemes سے یقین دہانی کے ساتھ شرح سود کی واپسی سے متعلق کئی اسکیمیں پیش(اردو دنیا نیوز۷۲)پوسٹ آفس کئی اسکیمیں پیش کر رہا ہے۔ پوسٹ آفس کی یہ اسکیمیں مستحکم شرح سود اور یقینی منافع فراہم کرتی ہیں۔ پی پی ایف، سکنیا سمردھی، پوسٹ آفس کی بچت اور کسان وکاس پترا (KVP) وغیرہ پوسٹ آفس کی طرف سے پیش کی جانے والی کچھ مشہور بچت سکیمیں ہیں۔

پوسٹ آفس سیونگ اکاؤنٹ (SB) : پوسٹ آفس سیونگ اسکیم سالانہ 4 فیصد سود کی شرح پیش کرتی ہے۔ پوسٹ آفس سیونگ اکاؤنٹ 500 روپے سے کھولا جا سکتا ہے۔

انکم ٹیکس ایکٹ کے 80 ٹی ٹی اے کے سیکشن کے تحت تمام بچت بینک اکاؤنٹس سے مالی سال میں کمائے گئے 10 ہزار روپے تک کے سود کو قابل ٹیکس آمدنی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

پبلک پروویڈنٹ فنڈ اکاؤنٹ (PPF) : پبلک پروویڈنٹ فنڈ (پی پی ایف) 7.1 فیصد سود کی شرح پیش کرتا ہے۔ پی پی ایف ڈپازٹس انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 80 سی کے تحت کٹوتی کے اہل ہیں۔ انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت حاصل کردہ سود ٹیکس سے پاک ہے۔ سکنیا سمردھی اکاؤنٹ (SSA): سکنیا سمردھی 7.6 فیصد سالانہ شرح سود کی پیشکش کرتا ہے۔ آپ ایک مالی سال میں کم از کم 250 اور زیادہ سے زیادہ 1.5 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ ڈپازٹس انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 80 سی کے تحت کٹوتی کے اہل ہیں۔ انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت حاصل کردہ سود ٹیکس سے پاک ہے۔ قومی بچت سرٹیفکیٹ: قومی بچت سرٹیفکیٹ (NSC) 6.8 فیصد پیش کرتا ہے۔ ڈپازٹس انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 80 سی کے تحت کٹوتی کے اہل ہیں۔ کسان وکاس پتر (KVP): کسان وکاس پترا سالانہ 6.9 فیصد کمپاؤنڈ پیش کرتا ہے۔ کسان وکاس پترا 124 ماہ میں پختہ ہو جائے گا۔ سینئر سٹیزن سیونگ اسکیم 7.4 فیصد (10 ہزار روپے ڈپازٹ پر 185 روپے کا سہ ماہی سود) پیش کرتی ہے۔ پوسٹ آفس ماہانہ انکم اکاؤنٹ 6.6 فیصد پیش کرتا ہے۔

مشن امپوسبل 7 کے لیے ٹرین تباہ کرانے کا اسٹنٹ سوشل میڈیا پر وائرل

جب فلموں میں خطرناک اسٹنٹ خود کرنے کی بات ہو تو جن اداکاروں کا نام ذہن میں آتا ہے، ان میں سے ایک ہولی وڈ اسٹار ٹام کروز بھی ہیں جو اپنی ہر فلم میں جسمانی کرتب دکھانا پسند کرتے ہیں اور جان کو خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

ہولی وڈ کے معروف اداکار ایک بار پھر مشن امپوسبل کے نئے حصے میں واپس لوٹ رہے ہیں، جس کی ریلیز کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں تاخیر کا شکار ہوچکی ہے اور شوٹنگ کو متعدد مرتبہ کیسز یا دیگر مشکلات کے باعث روکا گیا۔

مگر ٹام کروز اور ڈائریکٹر مک کیری اس نئی فلم کو ہر ممکن حد تک بہترین بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ایک ٹرین کو تباہ کرنے کا شوٹ فلم میں شامل کیا ہے۔

مشن امپوسبل کے نئے حصے کے لیے ٹرین کے انجن کے پہاڑی سے گرنے کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔اس سین کو برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں 20 اگست کو فلمایا گیا تھا اور مقامی فوٹوگرافر نے اسے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔رپورٹس کے مطابق ٹام کروز بھی اس موقع پر موجود تھے اور ہیلی کاپٹر سے انجن کے گرنے کا مشاہدہ کررہے تھے۔

فوٹوگرافر جم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘5 ماہ سے ہم نئی مشن امپوسبل فلم کے اس سین کا انتظار کررہے تھے جس میں ٹرین کو پہاڑی سے نیچے گرایا گیا، ٹام بھی وہاں موجود تھے’۔مشن امپوسبل کے نئے حصے کے لیے ٹرین کے انجن کے پہاڑی سے گرنے کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔اس سین کو برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں 20 اگست کو فلمایا گیا تھا اور مقامی فوٹوگرافر نے اسے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

ناندیڑ: نالے کے سیلاب میں دو خواتین بہہ گئیں اگست 26, 2021

کنوٹ:25اگست۔ (اردو اخبار دنیا)مہاراشٹر محکمہ جنگلات ترقیاتی بورڈ کے نالے میں آئے سیلاب میںدو خواتین بہہ گئیں یہ واقعہ گزشتہ روز دوپہرتین بجے شیونی تانڈا مےںرونما ہوا ۔کنوٹ تعلقہ کے شیونی تانڈا کی چھ خواتین حسب معمول منگل کو صبح شیونی تانڈا علاقہ میں کام کے سلسلے میں گئے تھے۔اس وقت اچانک موسم تبدیل ہوگیااور بادل پھٹنے جیسی بارش ہوئی۔ اسلئے یہ خواتین اپنے کی سمت روانہ ہوگئی۔

ایسے میںمحکمہ جنگلات ترقیاتی بورڈ کے نالے میں سیلاب آگیا۔یہ خواتین اسی پانی سے گزرتے ہوئے گاوں کی سمت جارہی تھی لیکن دو خواتین باہر نکل آئیںاور چار نکلنے کی کوشش کررہی تھی اسی دوران پریم لتا بائی عمر 62سال اور مہابی رزاق پانی میںبہہ گئیں۔دیگر خواتین نے انھیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی۔ کچھ دیر کے بعد گاوںوالوں نے دونوں خواتین کی نعشوںکوپانی سے باہر نکالا ۔اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار ڈاکٹر مرنال جادھو بھی شیونی تانڈا پہنچ گئی۔ اس واقعہ کے بعدگاوں میںغم و افسوس کی لہردوڑگی ہے

ناندیڑ:چوہے مارنے کی دوا پی پلاکرسیما شیخ کاقتل

ناندیڑ:25اگست۔ (اردو اخبار دنیا)چوہے مارنے کی دوا پلاکر عمرکھیڑ کی شادی شدہ خاتون کوقتل کرنے کے معاملے میں تین خواتین کے خلاف مقدمہ کااندراج کیاگیا ہے۔یہ واردات 23اگست کورونما ہوئی۔ ایوت محل کے عمرکھیڑ کے دت نگر میں رہنے والی شادی شدہ سیما شیخ جاوید عمر 25سال 10اگست کواپنے مائیکہ پیٹکلے نگر گوکندا(تعلقہ کنوٹ) آئی تھی ۔

گھریلو تنازعہ پر مائیکہ میں ہی حنا جاوید شیخ وردیگر دو خواتین نے 10اگست کو صبح ساڑھے گیارہ تاتین بجے کے درمیان سیما شیخ کو جبر۱چوہے مارنے کی دوا پلائی ۔جس کے بعد سیما کو علاج کیلئے اسپتال میںداخل کیاگیا۔دوران علاج سیما نے پولس کو بیان دیا کہ حنا جاوید شیخ اور دیگر دو خواتین نے انھیں جبرا ً زہرپلادیا۔

اسکے بعد دوران علاج 17اگست کو سیما نے آخری سانس لی اوراسکی موت ہوگئی۔اس معاملے میں پولس نے حنا شیخ جاوید اور دیگر دو خواتین کے زہر پلاکر قتل کرنے کامقدمہ درج کیا ہے ۔ پی آیی ماروتی تھورات کی رہنمائی میں خاتون انسپکٹر ایس ڈی جادھو تفتیش کررہی ہیں۔

بدھ, اگست 25, 2021

کورونا ٹیکہ کاری میں مدھیہ پردیش نے پھر بنایا ریکارڈ ، ریاست گیر سطح پر چلائی گئی دو روزه مهم

کورونا ٹیکہ کاری میں مدھیہ پردیش نے پھر بنایا ریکارڈ ، ریاست گیر سطح پر چلائی گئی دو روزه مهم(اردو اخبار دنیا)کورونا ٹیکہ کاری کے معاملے میں مدھیہ پردیش نے پھر ریکارڈ بنایا ہے ۔ ریاست گیر سطح پر چلائے گئے دو روزہ کورونا ٹیکہ کاری مہم کے پہلے روز مدھیہ پردیش میں بیس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کورونا ٹیکہ لگاکر مدھیہ پردیش نے ریکاڈ بنایا ہے ۔ اس سے قبل مدھیہ پردیش نے ایک دن میں سولہ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کورونا ٹیکہ لگا کر ریکارڈ اپنے نام کیاتھا۔ واضح رہے کہ دو روزہ کورونا ٹیکہ کاری مہا ابھیان کے پہلے روز دونوں ڈوز لگائے گئے ہیں جبکہ کل یعنی چھبیس اگست کو صرف دوسرا ڈوز ہی لگایا جائے گاؤ مدھیہ پردیش میں ابتک چار کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کورونا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے جس میں پہلا ڈوز ساٹھ فیصد لوگوں کو اور دوسرا ڈوز آج سے پہلے تک صرف بارہ فیصد لوگوں کو لگایا گیا تھا۔

مدھیہ پردیش میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت،انتظامیہ ،کرائیسس مینجمنٹ کمیٹی کے ساتھ سماجی تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ مسلم تنظیموں کے ذریعہ بھی ریاست گیر سطح پر سبھی اضَلاع میں کورونا ٹیکہ کاری کے کیمپ لگائے گئے تھے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر صحت پربھورام چودھری کہتے ہیں کہ کورونا ٹیکہ کاری کے معاملے میں ایک دن میں بیس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگا کر مدھیہ پردیش نے ریکارڈ قائم کیا ہے جو اعداد و شمار آپ صحافیوں کو بتائے جا رہے ہیں یہ شام چھ بجے تک کے ہیں اس میں اور بھی اضافہ ہوسکتا ہے ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی مہم ،عوام کی شمولیت کے سبب یہ سب ممکن ہوسکا ہے۔ حکومت کی جانب سے سب کو ویکسین اور مفت ویکسین کا انتظام کیا گیا ہے ۔ کل چھبیس اگست کو صرف دوسرا ڈوز کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔

مسلم سماجی کارکن فہیم چھودھری کہتے ہیں کہ کورونا کی وبائی بیماری کاخاتمہ صرف حکومت کی ہی نہیں بلکہ ملک کے سبھی شہریوں کی بھی مشترکہ ذمہ داری کا حصہ ہے ۔ پہلے بھی جب کیمپ لگایا گیاتھا تب بھی اور آج کے کیمپ کے لئے بھی گھر گھر جاکر لوگوں سے اپیل کی ۔ پہلے جہاں لوگ کورونا ٹیکہ کے نام پر بھاگتے تھے وہیں اب بیداری ہونے کے سبب سب پہلے ٹیکہ لگوانے کے لئے جھگڑتے ہیں ۔ بس اللہ سے یہی دعا ہے کہ ہماری خدمت کو قبول کرلے اور اس ملک سے دنیا سے وبائی بیماری کا خاتمہ کردے تاکہ زندگی پہلے کی طرح خوشگوار ہوسکے

ہندوستان صرف 78 رن پر ڈھیر ، : ‏IND VS ENG ‎غیرملکی سرزمین پر پہلی بار ایسی شرمناک بلے ! بازی

ہندوستان صرف 78 رن پر ڈھیر ، : IND VS ENG غیرملکی سرزمین پر پہلی بار ایسی شرمناک بلے ! بازینئی دہلی(اردو اخبار دنیا): لارڈس ٹسٹ میں ہندوستان نے جس طرح سے شاندار جیت درج کی تھی، لیڈس میں اترتے ہی حالات پوری طرح تبدیل ہوگئے۔ ہندوستانی ٹیم لیڈس ٹسٹ (India vs England, 3rd Test) کی پہلی اننگ میں صرف 78 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ ایک سے بڑھ کر ایک ٹسٹ بلے بازوں سے لیس ٹیم انڈیا کا ایک بھی بلے باز 20 رن تک نہیں پہنچ پایا۔ روہت شرما (Rohit Sharma) نے سب سے زیادہ 19 رن بنائے۔ نائب کپتان اجنکیا رہانے نے 18 رن بنائے۔ وہ تو انگلینڈ نے 16 رن اضافی دے دیئے ورنہ ہندوستانی ٹیم 62-60 رنوں پر سمٹ جاتی۔ (تصویر کریڈٹ: اے ایف پی)

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف یہ ہندوستان کا تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے پہلے وہ 1974 میں لارڈس ٹسٹ میں 42 اور 1952 میں مینچسٹر میں 58 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔ اب پورے 47 سالوں کے بعد ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ میں اتنی شرمناک کارکردگی کی ہے۔ (اے ایف پی)

ٹسٹ کرکٹ میں یہ ہندوستان کا 9 واں سب سے کم اسکور ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ سال ہی آسٹریلیا دورے پر ٹیم انڈیا ایڈیلیڈ میں محض 36 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے زبردست واپسی کرتے ہوئے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔ (اے ایف پی)

ہندوستانی ٹیم نے اپنے آخری 5 وکٹ صرف 11 رنوں پر گنوا دیئے۔ ایک وقت ٹیم انڈیا کا اسکور 5 وکٹ پر 67 رن تھا، لیکن اس کے بعد وہ 78 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ (اے پی)

ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کی بات کریں تو ہندوستان دوسری بار 100 سے کم اسکور پر ڈھیر ہوا ہے۔ انگلینڈ بھی دو بار 100 سے کم اسکور پر آل آوٹ ہوا ہے۔ (اے ایف پی)

ٹسٹ کی پہلی اننگ میں یہ ہندوستان کا انگلینڈ کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ یہی نہیں غیر ملکی سرزمین پر پہلی اننگ میں یہ ہندوستانی ٹیم کا سب سے کم ٹسٹ اسکور بھی ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم پہلی اننگ میں 4 بار اور 100سے کم رنوں پر آل آوٹ ہوچکی ہے۔ ٹسٹ کی پہلی اننگ میں اس کا سب سے کم اسکور 75 رن ہے، جو کہ 1987 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنا تھا (تصویر کریڈٹ: اے پی)

یوپی: علی گڑھ کے بعد اب کچھ اور جگہوں کے نام بدلنے کی تیاری25/08/2021

یوپی: علی گڑھ کے بعد اب کچھ اور جگہوں کے نام بدلنے کی تیاری

UP Chief Minister Yogi Aditya Nath-BCCI

لکھنو،25؍اگست:(اردو اخبار دنیا)اتر پردیش میں کچھ دوسری جگہوں کے نام تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ اب پورانچل کے ضلع مرزا پور کا نام تبدیل کرکے وندھیہ دھام اور اناؤ کے میاں گنج بلاک کا نام مایا گنج رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اناؤ ڈی ایم رویندر کمار نے میاں گنج کا نام بدل کر مایا گنج رکھنے کی تجویز بھیجی ہے۔ دریں اثنا #یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے وزیر راما شنکر سنگھ پٹیل نے #مرزا پور کا نام وندھیہ دھام رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے پہلے یہاں کی ضلع #پنچایتوں نے علی گڑھ، مین پوری اور #فیروز آباد کے نام تبدیل کرنے کی تجاویز بھیجی ہیں۔

#علی گڑھ کا نام خلیفہ حضرت علی کے نام پر رکھا گیاتھا۔ اب علی گڑھ کی ضلع پنچایت نے حکومت کو ایک تجویز بھیجی ہے کہ علی گڑھ کا نام ہری نگر اور علی گڑھ ہوائی اڈہ کا نام کلیان سنگھ کے نام پر رکھا جائے۔ ہوائی اڈے کا نام سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کے نام پر رکھنے کی تجویز کو بھی منظوری دے کر یوپی حکومت کو بھیج دیا گیا۔ کلیان سنگھ علی گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔اسی طرح فیروز آباد کا نام راجہ چندرسین کے نام پر چندر نگر رکھنے کی تجویز فیروز آباد ڈسٹرکٹ #پنچایت نے حکومت کو بھیجی ہے۔اس سے قبل 2018 میں یوگی حکومت نے الہ آباد کا نام #پریاگ راج اور فیض آباد ضلع کا نام ایودھیا رکھا تھا۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...