صد سالہ تاریخ ساز ملی تنظیم جمعیت علماء ہند کی صوبائی شاخ #جمعیت_علماءبہار کا انتخابی اجلاس کل گذشتہ اختتام پذیر ہوا۔
صد سالہ تاریخ ساز ملی تنظیم جمعیت علماء ہند کی صوبائی شاخ #جمعیت_علماءبہار کا انتخابی اجلاس کل گذشتہ اختتام پذیر ہوا۔
صد سالہ تاریخ ساز ملی تنظیم جمعیت علماء ہند کی صوبائی شاخ #جمعیت_علماءبہار کا انتخابی اجلاس کل گذشتہ اختتام پذیر ہوا۔
جس میں بطورِ مشاہد ناظم عمومی جمعیت علماء ہند
#حضرت_مولاناحکیم_الدین_صاحب_قاسمی دامت برکاتہم شریک ہوئے۔
ریاست بہار کے کونے کونے سے تشریف لائے سینکڑوں اراکینِ مجلس منتظمہ جمعیت علماء بہار نے اتفاق رائے سے عارف باللہ
#حضرت_مفتی_جاویداقبال_صاحب_قاسمی کو صدر جبکہ چار نائبین صدور میں سے اس عاجز(محمداطہرالقاسمی)کو بھی نائب صدر کے لئے منتخب کیا۔
بندہ اتنے بڑے عہدے کے لائق ہرگز نہیں تھا مگر جب سینکڑوں باوقار علماء کرام اور اکابرین جمعیت نے سپرد کر دیا ہے تو خدا کی مدد کی بھرپور امید ہے کہ وہی اس نیا کو پار لگائے گا اور محض اپنے فضل و کرم سے اپنے اس بندے سے اپنی مخلوق کی نفع رسانی کا کام ضرور لے گا انشاءاللہ۔
ہمیں احساس ہے کہ کام ہی کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں بھیجا ہے اس لئے کام کرنا ہے،کرتے رہنا ہے،کرتے کرتے مرنا ہے اور مرتے مرتے بھی کام کرجانا ہے۔
کل سے ہی سینکڑوں احباب و رفقاء مسلسل اپنی بےپناہ محبتوں،دعاؤں اور نیک خواہشات سے نواز کر لڑکھڑاتے پاؤں،کپکپاتے ہاتھوں اور بوجھ تلے دبے ہوئے ذہن و دماغ میں نئے عزم و عمل،ہمت و جرأت اور حوصلہ وقوت کی مہمیز لگارہے ہیں۔۔۔
آپ سب کی بےپناہ محبتوں کا بہت بہت شکریہ۔
خداوندعالم سلامت رکھے،مقاصد حسنہ کی تکمیل فرمائے اور جملہ شرور و فتن سے محفوظ فرمائے!
بس صرف ایک عاجزانہ درخواست ہے کہ رب العالمیں کی بارگاہ میں یاد رکھئے گا اور اپنے قیمتی مشوروں سے نوازتے ہوئے ہاتھ تھامے رہئے گا تاکہ مل جل کر ریاست بہار کے کونے کونے تک جمعیت کے ہمہ گیر پیغام کو پہنچایا جاسکے!!!
آپ کا خیر اندیش
#محمداطہرالقاسمی
12/ستمبر 2021