Powered By Blogger

پیر, ستمبر 13, 2021

شعبہ اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے تمام ہی مکاتب فکر کے علماءاکرام کی اہم نشست

ناندیڑ:(راست) جماعت اسلامی ہند کے مرکزی ذمہ دار محترم ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی صاحب (سیکریٹری شعبہ تربیت ،جماعت اسلامی ہند ) ومحترم مح±یّ الدّین غازی صاحب (رکن ش±وریٰ وسیکریٹری وتصنیفی اکیڈمی جماعت اسلامی ہند ) کی ناندیڑآمد پر شعبہ اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے شہر ناندیڑ کے تمام ہی مکاتب فکر کے علماءاکرام کی اہم نشست بعنوان”ملکی منظر نامہ اور ملی اتحاد“ آفس جماعت اسلامی ہند۔ناندیڑ پر رکھی گی۔اس نشست میں ناندیڑ کے تمام ہی علماء اکرام نے شرکت کی

نشست میں مرکز سے آئے مہمانان اور مقامی علماء اکرام کے درمیان ملک کے بدلتے حالات اور امت مسلمہ کے سامنے ملکی مسائل کو لیکر کافی اہم گفتگوں رہی۔ دوران گفتگوں مفتی ایوب قاسمی صاحب نے بتلایا کہ ناندیڑ میں جب بھی جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے علماء اکرام کو کسی بھی مسائل پر دعوت دی جاتی ہیں تو تمام ہی علمائ اکرام اس میں ضرور شریک ہوتے ہیں اس سے یہ بات سابت ہوتی ہیں کہ تمام ہی مکاتب فکر کے علماو کے درمیان آج اتحاد پایا جاتا ہے۔اور یہ نشست بھی اس بات کی مثال ہے۔

نشست میں اس بات پر بھی غور و خوص کیا گیا کہ آج کے تعلیمی نظام جو کہ دین سے پوری طرح خالی پایے جاتے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان لڑکے و لڑکیوں میں دنیاوی ترجیحات بڑھ گی ہے اور وہ اسی کی محبت میں گرفتار ہوتے جارہے ہےں۔ اس کے علاوہ دیگر بہت سے مسائل اور حل پر سیر حاصل گفتگو رہی۔ نشست کا اختتام محترم ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی صاحب کی دعا پر ہوا۔


بغیر اجازت نامے عمرہ ادا کرنے والے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا، وزارتِ داخلہ

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ بغیر اجازت نامے عمرہ ادا کرنے والے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

 

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بغیراجازت نامے نماز کے لیے مسجد الحرام میں داخلے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے سزا مقرر کی گئی ہے۔وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام لوگ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں

ناندیڑ:ریلوے میں ملازمت کا جھانسہ‘30لاکھ روپے ہڑپنے والے تینوں دھوکہ بازگرفتار

ناندیڑ:12 ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲)محکمہ ریلوے میںٹی سی اور کلرک کے عہدہ پر ملازمت دینے کاجھانسہ دے کر دیگلور اورمکھیڑ تعلقہ کے آٹھ نوجوانوں کو 30لاکھ روپیوں کادھوکہ دینے کے معاملے میں دیگلور پولس نے کولہاپور سے تین افراد کوگرفتارکیا ہے ۔ان افراد کی گرفتاری کے بعد ایک بڑے ریاکٹ کاپردہ فاش ہونے کاامکان ہے۔اس طرح کی معلومات پی آئی بھگوان راو دھبڑگے نے دی ہے۔ دیگلور شہر کے پیٹھ امراپور گلی کے مدھوکر وٹھل راو پاٹل اورمہادیوی مدھوکر پاٹل اس میاں بیوی نے کہا کہ انکا بیٹا پرتاپ مدھوکر پاٹل منترالیہ میں چیمبرآفیسر ہے اوتعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمت دلواتا ہے ۔سیاسی لیڈروںسے اثر و رسوخ ہے ۔ریلوے محکمہ میں بھی اچھی پہچان ہے ۔اور سکندر آباد ریلوے ڈویژن میںٹی سی اور کلرک کے عہدہ پرملازمت دلوانے کادعویٰ اس جوڑے نے کیاتھا ۔

ٹی سی کےلئے چھ لاکھ اور کلرک کےلئے تین لاکھ روپے کاریٹ مقرر کیاگیاتھا۔دیگلور اور مکھیڑ تعلقہ کے آٹھ تعلیم یافتہ نوجوانوں سے ان دونوں میاں بیوی نے تیس لاکھ روپیے حاصل کئیے تھے اس کے بعدسکندر ریلوے بورڈ کااپاٹمنٹ لیٹراوردیگر دستاویزات تیار کرکے ان نوجوانوں کے سپردکردئےے گئے ۔ دیگلور کے رامپورروڈ کے یشونت کالی داس سے 5لاکھ 80ہزار‘سنگرام پربھاکر جادھوسے5لاکھ 30ہزار‘کاماجی دیوی داس سے تین لاکھ ‘کرن مکاجی سے چار لاکھ ‘پروین ہنمنت راو تیلنگے سے تین لاکھ اس طرح تقریبا تیس لاکھ10ہزار روپے ان تمام سے مدھوکر پاٹل اور مہادیو پاٹل نے لئے تھے۔

دیگلور پولس نے ناندیڑ کے ایس پی پرمودکمار شیوالے ‘ ڈی واے ایس پی سچین سانگڑے ‘پی آئی بھگوان راو ‘اے پی آیی منڈے کی رہنمائی میں کاروائی انجام دی گئی اور مذکورہ دونوں میاںبیوی اوراسکے بیٹے پرتاپ کوبھی گرفتار کرلیاگیا ہے ۔اس ریاکٹ میںاورکتنے افرادشامل ہے اس بات کا بھی پولس پتہ لگارہی ہے۔

مہاراشٹر میں تربیت سے لوٹنے والے بارہ پولس اہلکار کورونا سے متاثر پائے گئے

ناگپور، 12 ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲) مہاراشٹر کے پونے میں واقع ریاستی انٹیلی جنس اکیڈمی سے اپنے تربیتی سیشن سے واپس آنے والے 12 پولیس اہلکار اتوار کو کورونا وائرس انفیکشن سے متاثر پائے گئے ہیں۔
ایک سینئر پولیس افسر نے یہ اطلاع دی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ ناگپور پولیس کے کل 33 اہلکار چند ہفتے پہلے ٹریننگ کے لیے پونے گئے تھے اور وہاں سے واپس آنے کے بعد دو پولیس اہلکاروں میں کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد احتیاط کے طور پر ہفتے کی رات ان کے نمونوں کی جانچ کی گئی جو مثبت آئے۔ جس کے بعد تمام 33 پولیس اہلکاروں کے نمونوں کے جانچ کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ اس کے علاوہ مزید 10 پولیس اہلکاروں کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور ان تمام لوگوں کو ملاکر مجموعی طور سے ایسے 12 پولس اہلکاروں کی رپورٹ مثبت آئی ہے

اتوار, ستمبر 12, 2021

صد سالہ تاریخ ساز ملی تنظیم جمعیت علماء ہند کی صوبائی شاخ #جمعیت_علماءبہار کا انتخابی اجلاس کل گذشتہ اختتام پذیر ہوا۔

صد سالہ تاریخ ساز ملی تنظیم جمعیت علماء ہند کی صوبائی شاخ #جمعیت_علماءبہار کا انتخابی اجلاس کل گذشتہ اختتام پذیر ہوا۔صد سالہ تاریخ ساز ملی تنظیم جمعیت علماء ہند کی صوبائی شاخ #جمعیت_علماءبہار کا انتخابی اجلاس کل گذشتہ اختتام پذیر ہوا۔صد سالہ تاریخ ساز ملی تنظیم جمعیت علماء ہند کی صوبائی شاخ #جمعیت_علماءبہار کا انتخابی اجلاس کل گذشتہ اختتام پذیر ہوا۔
جس میں بطورِ مشاہد ناظم عمومی جمعیت علماء ہند 
#حضرت_مولاناحکیم_الدین_صاحب_قاسمی دامت برکاتہم شریک ہوئے۔
ریاست بہار کے کونے کونے سے تشریف لائے سینکڑوں اراکینِ مجلس منتظمہ جمعیت علماء بہار نے اتفاق رائے سے عارف باللہ 
#حضرت_مفتی_جاویداقبال_صاحب_قاسمی کو صدر جبکہ چار نائبین صدور میں سے اس عاجز(محمداطہرالقاسمی)کو بھی نائب صدر کے لئے منتخب کیا۔
بندہ اتنے بڑے عہدے کے لائق ہرگز نہیں تھا مگر جب سینکڑوں باوقار علماء کرام اور اکابرین جمعیت نے سپرد کر دیا ہے تو خدا کی مدد کی بھرپور امید ہے کہ وہی اس نیا کو پار لگائے گا اور محض اپنے فضل و کرم سے اپنے اس بندے سے اپنی مخلوق کی نفع رسانی کا کام ضرور لے گا انشاءاللہ۔
ہمیں احساس ہے کہ کام ہی کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں بھیجا ہے اس لئے کام کرنا ہے،کرتے رہنا ہے،کرتے کرتے مرنا ہے اور مرتے مرتے بھی کام کرجانا ہے۔
کل سے ہی سینکڑوں احباب و رفقاء مسلسل اپنی بےپناہ محبتوں،دعاؤں اور نیک خواہشات سے نواز کر لڑکھڑاتے پاؤں،کپکپاتے ہاتھوں اور بوجھ تلے دبے ہوئے ذہن و دماغ میں نئے عزم و عمل،ہمت و جرأت اور حوصلہ وقوت کی مہمیز لگارہے ہیں۔۔۔
آپ سب کی بےپناہ محبتوں کا بہت بہت شکریہ۔
خداوندعالم سلامت رکھے،مقاصد حسنہ کی تکمیل فرمائے اور جملہ شرور و فتن سے محفوظ فرمائے!
بس صرف ایک عاجزانہ درخواست ہے کہ رب العالمیں کی بارگاہ میں یاد رکھئے گا اور اپنے قیمتی مشوروں سے نوازتے ہوئے ہاتھ تھامے رہئے گا تاکہ مل جل کر ریاست بہار کے کونے کونے تک جمعیت کے ہمہ گیر پیغام کو پہنچایا جاسکے!!! 
آپ کا خیر اندیش
#محمداطہرالقاسمی
12/ستمبر 2021

آئی پی ایل 2021 دوسرا مرحلے کے لیے ہندی اور انگریزی کمنٹیٹرز کے نام کا اعلان ، سنجے مانجریکر کو جگہ نہیں ملی

آئی پی ایل 2021 دوسرا مرحلے کے لیے ہندی اور انگریزی کمنٹیٹرز کے نام کا اعلان ، سنجے مانجریکر کو جگہ نہیں ملینئی دہلی ،12ستمبر- آئی پی ایل 2021: آئی پی ایل 2021 پارٹ ٹو کے لیے ہندی اور انگریزی کمنٹیٹرز کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ اب کرکٹ شائقین ان کمنٹیٹرز کی آواز سے براہ راست میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ہندی کمنٹیٹرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، اس پینل میں گوتم گمبھیر ، عرفان پٹھان ، آکاش چوپڑا ، پارتھیو پٹیل ، کرن مورے اور نکھل چوپڑا کے نام شامل ہیں ، جبکہ انگلش کمنٹری پینل میں سنیل گواسکر ، ہرشا بھوگلے ، مرلی کارتک اور کیون پیٹرسن جیسے تجربہ کار شامل ہیں۔ سنجے مانجریکر کو آئی پی ایل کے کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا۔ آئی پی ایل 2021 19- ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ اس کا فائنل میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کے دوسرے حصے کے لیے ہندی کمنٹری پینل میں کل 9 کمنٹیٹرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انگلش پینل میں کل 14 کمنٹیٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔ انڈیا کے چھ انگریزی کمنٹری پینل میں ، انگریزی۔بینڈ سے تین ، نیوزی لینڈ سے دو اور آسٹریلیا ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے سے ایک ایک تبصرہ نگار شامل ہیں۔ آئی پی ایل 2021 کے متحدہ عرب امارات لیگ میں کل 31 میچ کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل اس لیگ کے 29 میچ بھارت میں کھیلے جا چکے ہیں۔ ہندوستان میں ان میچوں کے انعقاد کے بعد ، کووڈ 19 کی بڑھتی ہوئی وبا کی وجہ سے لیگ 4 مئی کو ملتوی کردی گئی۔ بعد میں ایک بار پھر بی سی سی آئی نے اسے متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ آئی پی ایل 2021 کے فورا بعد ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 بھی منعقد کیا جائے گا۔ آئی پی ایل 2021 پارٹ II کے لیے ہندی کمنٹری پینل آکاش چوپڑا ، عرفان پٹھان ، گوتم گمبھیر ، پارتھیو پٹیل ، نکھل چوپڑا ، تانیا پروہت ، کرن مورے ، جتن سپرو اور سورین سندرم آئی پی ایل 2021 پارٹ II کے لیے انگلش کمنٹری پینل سنیل گواسکر ، ایل سیوراماکرشنن ، مرلی کارتک ، ہرشا بھوگلے ، دیپ داس گپتا ، انجم چوپڑا ، کیون پیٹرسن ، ڈینی موریسن ، سائمن ڈول ، پومی ممبانگوا ، نکولس نائٹ ، ایان بشپ ، میتھیو ہیڈن اور ایلن وکلنز۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلاننئی دہلی ،12 ستمبر ۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے آئندہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے اپنے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ ٹیم کی قیادت داسون شناکا کریں گے ، جنہوں نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد سے ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ سری لنکا 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں گروپ اے کے اپنے پہلے راؤنڈ میں نامیبیا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ سری لنکا کو آئرلینڈ اور ہالینڈ کے خلاف بھی کھیلنا ہے۔ اس ٹیم میں نروشن ڈکویلا ، کوسل مینڈس اور دانوشکا گوناتھیلاکا کا نام نہیں ہے کیونکہ ان پر جولائی میں دورہ انگلینڈ کے دوران کووڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی پر سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایک ایک سال کی پابندی عائد کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی سابق کپتان کوسل پریرا انجری کے بعد واپس آئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ، پریرا کی غیر موجودگی میں وکٹ کیپنگ کرنے والے منود بھانوکا بھی اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ، جو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے منتخب کی گئی ہے ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں ٹی20بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے اورہینرک کلاسین کو آؤٹ کرنے ولاے 21 سالہ آف اسپنر مہیش تھیکشانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس نوجوان نے اس ہفتے کے شروع میں اپنے ون ڈے ڈیبیو میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم میں دیگر اسپنرز بائیں بازو کے پروین جے ویکرما ہیں ، جنہوں نے اس سال کے شروع میں بین الاقوامی سطح پر قدم رکھا تھا۔ وانندو ہسرنگا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ جے ویکر ما اسکواڈ میں واحد انکیپڈ ممبر ہیں لیکن ا نہیں دیگر فارمٹ میں ان کے شاندار مظاہرہ کی بنیاد پر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اپریل میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک شاندار ٹیسٹ ڈیبیو کیا ، ایک میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اب تک پانچ ون ڈے کھیل چکے ہیں اور پانچ وکٹیں لے چکے ہیں۔ انہوں نے ابھی تک ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو نہیں کیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا کی ٹیم اس طرح ہے اسون شناکا (کپتان) ، دھننجے ڈی سلوا ، کسل پریرا ، دنیش چاندیمل ، اویشکا فرنانڈو ، بھانوکا راجا پکسا ، چریت اسلنکا ، وانندو ہسرنگا ، کامندو مینڈیس ، چمیکا کرونارتنے ، نووان پردیپ ، دشمانتا چمیرا ، پروین جے ویکرما ، لہرو ماددو شنکا اور مہیش تھکشانا ریزرو کھلاڑی: لاہیرو کمارا ، بنورا فرنانڈو ، اکیلا دھننجیا اور پولینا تھرنگا۔


اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...