Powered By Blogger

منگل, اگست 17, 2021

کدو کی سبزی کے صحت پر حیرت انگیز اثرات اگست 17, 2021

  • (اردو اخبار دنیا)

وٹامن سی سے بھر پور کدو کی سبزی کو لوکی بھی کہا جاتا ہے، یہ سبزی لمبی اور گول شکل میں بھی پائی جاتی ہے، کدو کے استعمال سے گرمی کی شدت سمیت کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جبکہ فرحت بخش ہری سبزی لوکی کے مختلف طریقوں سے استعمال کرنے سے بے شمار طبی فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔لوکی وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ ہے، ماہرین غذائیت لوکی کو صحت بخش سبزی قرار دیتے ہیں اسی لیے کولیسٹرول لیول، شوگر لیول اور بلڈ پریشر متوازن رکھنے کے لیے لوکی تجویز کی جاتی ہے، لوکی وٹامن سی، کے، اے، ای، آئرن فولک ایسڈ، پوٹاشیم اور میگنیشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ اس میں 92 فیصد پانی اور صفر کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

 

لوکی ٹھنڈی تاثیر رکھنے والی سبزی ہے، خصوصاً گرمیوں میں اس کے استعمال سے ڈی ہائیڈریش کی شکایت دور ہوتی ہے، معدے کو ٹھنڈا رکھتی ہے، جگر کی صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہے، گرمیوں میں نکسیر پھوٹنے، گرمی دانوں، ایکنی اور السر سے بچاؤ کے لیے لوکی کا جوس نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

لوکی یعنی کے کدو کے استعمال سے صحت پر مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں:

وزن کم کرنے کے لیے لوکی کا استعمال بہترین نتائج دیتا ہے ، یہ وہ واحد سبزی ہے جس کے استعمال سے چہرے پر ڈائیٹنگ کے اثرات نہیں آتے بلکہ معدے کی صحت بہتر ہونے کے سبب چہرہ مزید کھِل اٹھتا ہے ، اس کے بہترین نتائج حاaل کرنے کے لیے اس کی سبزی بنا کر ، جوس یا سلاد کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے، لوکی میں صفر کیلوری اور بے شمار وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں، اس کے استعمال کے نتیجے میں دنوں میں وزن میں کمی آتی ہے۔یورینری ٹریک انفیکشن (یو ٹی آئی) کی شکایت کی صورت میں کوئی بھی میڈیسن لینے سے پہلے لوکی کے جوس میں لیموں کا رس شامل کر کے یہ جوس ضرور آزمائیں، لوکی کا استعمال یو ٹی آئی میں بہترین علاج ثابت ہوتا ہے ۔

 

لوکی کا استعمال قبض اور ڈائریا سے نجات دلاتا ہے، گرمیوں کے موسم میں اکثر کھانے کے بعد سینہ جلنے لگتا ہے، ہر کھانے کے ساتھ اگر لوکی بطور جوس، سلاد یا اس کا رائتہ بنا کر استعمال کر لیا جائے تو سینے کی جلن، تیزابیت کی شکایت دور ہوتی ہے، نظام ہاضمہ کی کاکردگی درست ہوتی ہے ۔نہار منہ لوکی کے جوس کے استعمال سے کولیسٹرول کی سطح متوازن رہتی ہے جبکہ دل اور شریانوں کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے، خون میں موجود اضافی چربی کا صفایا ہوتا ہے۔لوکی میں ’چولین‘ نامی جز پایا جاتا ہے جس سے دماغی صحت اور یاداشت تیز ہوتی ہے، چولین مجموعی صحت کے لیے بنیادی جز ہے، انسانی جسم میں چولین کی موجودگی ذہنی دباؤ سمیت دماغ سے جڑی دوسری بیماریوں میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے، ذہنی دباؤ کے خاتمے کے لیے لوکی کی کھیر یا رائتہ بنا کر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

 

لوکی میں پروٹین کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جس کے سبب ورزش کے بعد اس کے استعمال سے پٹھوں کو سکون ملتا ہے، متاثر ہ پٹھوں کو نئے سرے سے بننے میں مدد ملتی ہے، ورزش کے دوران جسم میں گلوکوز اور کاربوہائیڈریٹس کی سطح کم ہو جاتی ہے جسے اس کے استعمال سے متوازن کیا جا سکتا ہے۔صفر کیلوریز پائے جانے کے سبب لوکی کے جوس کے استعمال سے بغیر کسی اضافی کیلوریز کے بھوک کا احساس کم ہوتا ہے جس سے مزید کچھ کھانے کی طلب ختم ہو جاتی ہے اور وزن کنٹرول رہتا ہے ۔

ناندیڑ: ٹرک کا بریک فیل ہونے سے بھیانک حادثہ 2افرادہلاک ‘ 17زخمی

ناندیڑ:16اگست (اردو اخبار دنیا)قندہارشہر میں آج پیر کے دن ہفتہ وار بازار کے دن ایک آئیچر کمپنی کے ٹرک کابریک فیل ہوجانے سے رونما ہوئے حادثہ میں دو افراد کی موت ہوگئی اور کم از کم 17افراد زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بس اسٹانڈ کی سمت سے آیچر ٹرک نمبرMH 13 R 2224 کابریک فیل ہوگیا جو مہارانہ پرتاپ چوک میں رکشہ سے ٹکراگیا ۔

اس بھیانک حادثہ میں گوئند سٹواجی بھنگارے 65سال اور متھورابائی گوئند بھنگارے 55سال میاں بیوی کی موت ہوگئی ۔ جبکہ 17افراد زخمی ہوگئے ۔شدیدزخمیوں کوناندیڑ علاج کیلئے منتقل کیاگیا ہے۔آج شہر میں ہفتہ بازار تھااسلئے ہجوم تھا ۔ دوپہر ساڑھے چار بجے تا پانچ بجے لوہا کی سمت سے آنیوالے آئیچر ٹرک سمینٹ لے کر ہانے گاوں جارہاتھا لیکن بس اسٹانڈ کے قریب بریک فیل ہوگیا۔جو ایک رکشہ نمبرMH 26 BQ 1934سے ٹکراگیا۔ جس کی وجہہ سے گاڑی میںسوارتین افرادزخمی ہوگئے۔

گوئندسٹواجی بھنگارے اور متھورابائی گوئند بھنگارے کو علاج کیلئے دیہی اسپتال میںداخل کیاگیا ۔لیکن ڈاکٹر نے دونوں کومردہ قراردیا۔اس حادثہ میں موٹر سائیکل نمبرMH 26-S- 3571 کو نقصان پہنچا ۔جبکہ دیگر 17افراد زخمی ہوگئے ۔ جس میںشدید زخمیوں کو ناندیڑ منتقل کیاگیا ہے۔اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سب ڈویژنل آفیسر کشور کامڑے ‘ پی آئی وشوناتھ جھونجھارے کے علاوہ دیگر پولس افسران و ملازمین پہنچے ۔دریں اثناءآج سرپرست وزیر اشوک راو¿ چوہان نے ناندیڑ کے سرکاری دواخانہ میں زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کا مناسب علاج کرانے کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔

ناندیڑمیں حضرت مصطفی ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کرانہ دوکان مالک کے خلاف مقدمہ درج

ناندیڑ:16اگست (اردو اخبار دنیا) کل یوم آزادی کے دن سوشل میڈیا پر ایک شخص نے رسول اکرم حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان میںگستاخی کی ۔اس معاملے میں گستاخ شخص کے خلاف شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

اس طرح اس شخص نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کو کرتے ہوئے شہر کے حالات کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے آئی ٹی آئی روڈ پر گوکل ہوٹل کے بازو واقع گرہ سیوا بھنڈار کرانہ دوکان ہے ۔جس کے مالک دیپک کرشنا رودروار نے واٹس ایپ گروپ کرانہ ایسوسی ایشن میں حضرت محمدﷺ کی شان میںگستاخی کرتے ہوئے ایک نازیبا پیغام روانہ کیاتھا ۔

جیسے ہی اسکی خبر کچھ مسلم نوجوانوں تک پہنچی وہ فی الحال رات آٹھ بجے اس دوکان مالک کے پاس پہنچے اور اس گستاخی کے بارے میں پوچھ گچھ کی ۔اسی دوران علاقہ کی دوکانیں و کاروبار بند ہوگئے اور کچھ دیر کیلئے حالات کشیدہ ہوگئے ۔جبکہ ملزم دیپک نے شیواجی نگر پولس کواطلاع دی کہ اسکی دوکان پر کچھ نوجوان آئے ہیں جوانھیں دھمکیاںدے رہے ہیںاورسامان کی توڑپھوڑ کی ۔اسلئے پولس نے کچھ نوجوانوں کو حراست میں لیا۔جبکہ ناندیڑ کے ڈپٹی آئی جی نثارتنبولی کو اس کی اطلا ع ملتے ہی وہ بھی ایڈیشنل ایس پی نلیش مورے ‘ شہر کے تمام پولس اسٹیشنوں کے پی آئی اور دیگر پولس ملازمین کی ٹیم شیواجی نگر پولس اسٹیشن میںداخل ہوگئی ۔اس وقت تک سینکڑوں کی تعدادمیں نوجوان سڑکوں پر جمع ہوگئے تھے ۔نثارتنبولی نے بتایا کہ مذکورہ دوکان مالک کےخلاف مقدمہ درج کردیاگیا ہے ۔یاسین عبدالباری شیٰخ عبدالقادر کی شکایت پر مقدمہ کااندراج کیاگیا ہے اوراسکی گرفتاری بھی عمل میں آئی ۔ شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں سبھی سیاسی جماعتوں کے لیڈران پہنچ گئے جنہوں نے اس واقعہ پر شدید برہمی کااظہارس کیااور حراست میں لے گئے مسلم نوجوانوں کوفی الفور چھوڑنے کامطالبہ کیاہے جس کے بعد نوجوانوں کوچھوڑ دیا گیا ۔واضح رہے کہ آئے دن چند فرقہ پرست ذہنیت کے حامل افراد سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مقصد سے اس طرح کی گستاخی کرتے ہیں اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

پیر, اگست 16, 2021

مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا کا دو روزه تاریخی اجلاس ، مسلمانوں کو درپیش مختلف مسائل پر ہوگا تبادلہ خیال

مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا کا دو روزه تاریخی اجلاس ، مسلمانوں کو درپیش مختلف مسائل پر ہوگا تبادلہ خیاللکھنئو(اردو اخبار دنیا) : مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا کا دو روزہ تاریخی اجلاس 23 اور 24اگست کو لکھنئو میں منعقد کیا جائے گا جس میں پورے ملک سے اہم علماء کرام ، پیرانِ طریقت،مفتیان ، سجاد گان اور اہم دانشوروں کی شرکت متوقع ہے۔ مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا کے قومی صدر مولانا قاری محمد یوسف عزیزی نے مجوزہ اجلاس کی ضرورت اور اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ملت اسلامیہ برے دور سے گزر رہی ہے۔ ایک ایسے دور سے جس میں صرف ان کے مذہبی سماجی تعلیمی اور اقتصادی حقوق ہی نہیں بلکہ آئینی ، دستوری اور جمہوری حقوق بھی صلب کئے جارہے ہیں۔ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ ان حقوق کی بازیابی کے کئے بشمول آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، کسی بھی مذہبی سیاسی اور سماجی جماعت نے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے۔بلکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ تو بابری مجد اور تین طلاق جیسے مسائل پر بھی اپنا کردار ادا نہ کر سکا اسے مسلمانوں کے دیگر مسائل سے تو سروکار ہی نہیں۔

اس مجموعی صورت حال اور ملت کی زبوں حالی اور بے چارگی کو دیکھتے ہوئے سترہ مارچ دوہزار سترہ کو مسلم پرسنل لا بورڈ آف امڈیا کا قیام عمل میں آیا تھا اور بورڈ کے تمام عہدیداروں اور اراکین نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا خود کو صرف شرعئی مسائل تک محدود نہیں رکھے گا بلکہ مسلمانوں کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مستحکم کام کرے گا۔ ۲۳ اور ۲۴ اگست کے مجوزہ اجلاس میں مسلمانوں کو درپیش اہم مسائل پر تبادلہءِ خیال کرکے ٹھوس اور جامع حکمت عملی وضع کی جائے گی اس میں آئین کی دفعہ ۳۴۱ سے مذہبی پابندی ہٹانے،سچر کمیٹی کی سفارشات کو لاگو کرانے ، پار لیمنٹ میں تحفظِ ناموسِ رسالت بل پاس کرانے اور مسلمانوں کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے جیسے موضوعات وفاقی طور پر زیر غور رہیں گے۔

مولانا قاری محمد یوسف یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم مسلکی تضاد ونفاق کے خلاف مشترکہ اتحاد میں یقین رکھتے ہیں جو موجودہ عہد کی اہم ضرورت ہے لیکن اہل سنت کا ایک بڑا اور ذمہدار طبقہ یہ محسوس کرتا ہے کہ ملک کی مختلف سرکردہ اور اہم جماعتوں میں ہمارے خیالات و نظریات کی پاسداری و ترجمانی کرنے والے لوگوں کی مناسب نمائندگی نہیں لہٰذا اس حوالے سے بھی ہم شرکاء سے تبادلہء خیال کریں گے۔


یوپی : آبادی کنٹرول قانون کا 260 صفحات پر مشتمل مسودہ وزیراعلی یوگی کے سپرد

یوپی : آبادی کنٹرول قانون کا 260 صفحات پر مشتمل مسودہ وزیراعلی یوگی کے سپردلکھنؤ۔(اردو اخبار دنیا)16؍اگست: یوپی صوبائی لاء کمیشن نے پیر کو 260 صفحات پر مشتمل آبادی کنٹرول قانون کا مسودہ یوگی حکومت کو سونپ دیا۔ اس مسودہ کو کمیشن کے چیئرمین جسٹس آدتیہ ناتھ متل نے تیار کیا ہے۔ حکومت اس مسودہ کو مانسون سیشن میں متوقع طو رپر پیش کر سکتی ہے۔ اگریہ مسودہ قانون میں بدل گیا ، تویوپی میں مستقبل میں جن لوگوں کے 2 سے زائد بچے ہیں انہیں سرکاری ملازمت سے محروم رہنا پڑے گا۔علاوہ ازیں 77 سرکاری اسکیموں کی سہولت سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل مبینہ لو َجہاد کا مسودہ بھی آدتیہ ناتھ متل نے ہی تیار کیا تھا۔یہ مسودہ کسی حکومتی حکم پر نہیں بلکہ کمیشن نے از خود تیار کی ہے۔ تجویزیہ ہے کہ دو سے زائد بچوں کے والدین پر سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینے سے لے کر بلدیاتی انتخابات لڑنے تک پابندی لگ سکتی ہے۔ اس تجویز میں ایک شق بھی شامل کی گئی ہے ، شق یہ ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو 77 سرکاری سکیموں اور گرانٹس سے محروم کردیا جائے گا۔لاء کمیشن کی تیار کردہ 260 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں مختلف طبقات کی طرف موصول تجاویزبھی شامل کی گئی ہیں۔ انہیں 57 زمروں میں رکھے گئے ہیں۔ رپورٹ میں درست اور غیر درست تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی قانونی پوزیشن کو بھی واضح کیا گیا ہے۔ مستقبل میں یہ بل اتر پردیش آبادی (کنٹرول ، استحکام اور بہبود) ایکٹ 2021 کے نام سے جانا جائے گا، یہ 21 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں اور 18 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں پر لاگو ہوگا۔ مسودے کو حتمی شکل دینے سے قبل کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر تجاویز اور اعتراضات وصول کئے تھے۔ 19 جولائی تک کمیشن کو 8500 سے زائد تجاویز اور اعتراضات موصول ہوئے تھے۔ ان تجاویز اور اعتراضات پر غور کرنے کے بعد کمیشن نے بل کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے۔اس مسودہ میںدو سے زائد بچوں کے والدین کو سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔یہاں تک کہ انہیں بلدیاتی اور پنچایتوں کے انتخابات لڑنے پر بھی پابندی ہوگی۔راشن کارڈ میں چار سے زائد ممبران کے نام نہیں لکھے جائیں گے۔یہ قانون 21 سال سے زیادہ عمر کے نوجوانوں اور 18 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں پر لاگو ہوگا۔اسکولوں میں آبادی کنٹرول سے متعلق کورس پڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔قانون کے نفاذ کے بعد اگر کسی عورت کے دوسرے حمل میں جڑواں بچے ہوں، تو وہ قانون کے دائرے میں نہیں آئے گی۔تیسرے بچے کو گود لینے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ اگر کسی کے 2 بچے معذور ہیں تو وہ تیسرے بچہ کی پیدائش پر سہولیات سے محروم نہیں ہو گا۔علاوہ ازیں سرکاری ملازمین کو یہ یقین دہانی کرانی ہوگی کہ وہ اس قانون کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

پٹرو اور ڈیزل في الحال نہیں ہوں گے سستے وزیرخزانہ نے بتائی قیمتوں میں تخفیف نہیں کرنے کی وجہ

پٹرو اور ڈیزل في الحال نہیں ہوں گے سستے وزیرخزانہ نے بتائی قیمتوں میں تخفیف نہیں کرنے کی وجہنئی دہلی (اردو اخبار دنیا): ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی سابقہ حکومت کی طرف سے 2013-14 میں تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کے مقصد سے جاری کردہ تیل کے بانڈز کی ادائیگی مودی حکومت کر رہی ہے اور اب تک 60205.67 کروڑ روپے صرف سود میں ادا کیے گئے ہیں ۔ اس کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں فوری تخفیف کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مارچ 2021 تک تیل بانڈ کے 130923.17 کروڑ روپے کے بقایا اور 2025-26 تک اس کی سود کے ساتھ ادا کیے جانے ہیں ۔ ابھی تقریبا دس ہزار کروڑ روپے ہر سال صرف بطور سود ادا کیے جا رہے ہیں ۔ اب تک مودی حکومت نے 60205.67 کروڑ روپے بطور سود ادا کئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کی یو پی اے حکومت نے تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے یہ آئل بانڈ جاری کیا تھا اور تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں پر اس کا بوجھ ڈال دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024-25 تک ایک سال میں 25 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کرنی ہوگی ۔تیل پر چنگیوں میں کمی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور اس کو وزارت پٹرولیم دیکھ رہی ہے۔ یو پی اے حکومت کی طرح مودی حکومت بھی آنے والی حکومت پر بوجھ ڈال کر تعریف حاصل نہیں کرنا چاہتی ہے ۔ مودی حکومت یو پی اے حکومت کا بوجھ اٹھا رہی ہے اور ادائیگی کر رہی ہے۔ اس وقت حکومت نے آئل بانڈز سے پیسے ادھار لے کر تیل کی قیمتوں میں کمی کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں اس حوالے سے وائٹ پیپر بھی جاری کیا گیا تھا۔



جب کچھ ریاستوں کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر ویٹ وغیرہ میں کمی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو نے یہ کام ریاست میں انتخابات سے پہلے کیا تھا ۔ پہلے اس میں 7 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور بعد میں اسے 3 روپے کم کردیا گیا۔

مہاراشٹر: دوبارہ لاک ڈاؤن کی وارننگ، ممبئی میں عوامی مقامات کے لیے رعایت کا فیصلہ


ممبئی(اردو اخبار دنیا): ممبئی میں کووڈ-19 کے معاملات میں کمی کے پیش نظر ممبئی میونسپل کارپوریشن نے چند رعایتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے،لیکن گزشتہ روز احتیاطی تدابیر نہیں کرنے سے ناراض وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے وارننگ دی تھی کہ اگر احتیاط نہیں کیاگیا تو دوبارہ سخت لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔

بی ایم سی نے میدان،گارڈن اور ساحل پر رات 10بجے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ بی ایم سی نے اپنی ہدایات میں کہاہے کہ اس دوران عوام۔کو کوویڈ19 کے پروٹوکول کاخیال رکھناہوگا۔ گزشتہ روز سے حکومت نے چند شرائط پر لوکل ٹرینوں میں سفر کی اجازت دے دی ہے۔پہلے سرکاری،نیم سرکاری ملازمین کو اس کی اجازت تھی۔جن لوگوں نے دونوں خوراک لگالی ہیں انہیں لوکل میں سفر کی اجازت ہوگی ،یوم آزادی سے اس کی اجازت دی گئی ہے۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...